🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
152. باب ما يقال عند الميت وَمَا يقوله من مات له ميت
باب: میت کے پاس کیا کہا جائے اور جس کا کوئی (عزیز) فوت ہو جائے وہ کیا کہے
کل مکررات: 1
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 32
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «يَقُولُ اللهُ تَعَالَى: مَا لعَبدِي المُؤْمِنِ عِنْدِي جَزَاءٌ إِذَا قَبَضْتُ صَفِيَّهُ مِنْ أهْلِ الدُّنْيَا ثُمَّ احْتَسَبَهُ إلاَّ الجَنَّةَ» . رواه البخاري.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے مومن بندے کے لیے، جب میں اہلِ دنیا میں سے اس کے کسی پیارے کو (اس سے) لے لوں، پھر وہ (اس پر صبر کر کے) ثواب کی امید رکھے، میرے پاس جنت کے سوا کوئی بدلہ نہیں۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب عيادة المريض وتشييع الميت والصلاة عليه وحضور دفنه والمكث عند قبره بعد دفنه/حدیث: 32]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 112 (6424).
وضاحت: «صَفِيَّهُ» : علماء حدیث کی اس قسم کو حدیثِ قدسی کہتے ہیں، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اللہ سے روایت کیا ہے۔ اور «الصَّفِيّ» وہ ہے جسے انسان چن لے اور پسند کر لے، خواہ بیٹا ہو، یا بھائی، یا چچا، یا باپ، یا ماں، یا دوست؛ اصل بات یہ ہے کہ جسے انسان چن لے، پسند کرے اور سمجھے کہ اس کا اس سے گہرا تعلق ہے، جب اللہ عزوجل اسے لے لے پھر انسان (اس پر) ثواب کی امید رکھے تو اس کا بدلہ جنت کے سوا کچھ نہیں۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 1/101)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں