🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. باب في المجاهدة
باب: مجاہدہ (نفس کے خلاف جدوجہد) کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1193
وعنها، رضي الله عنها، قالت: كَانَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - إِذَا دَخَلَ العَشْرُ الأَوَاخِرُ مِنْ رَمَضَانَ، أحْيَا اللَّيْلَ، وَأيْقَظَ أهْلَهُ، وَجَدَّ وَشَدَّ المِئزَرَ. متفقٌ عَلَيْهِ.
انہی (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو زندہ کرتے (یعنی عبادت میں جاگتے)، اپنے گھر والوں کو جگاتے، (عبادت میں) خوب محنت کرتے اور کمر کس لیتے۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 1193]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (99). أخرجه: البخاري 3/ 61 (2024)، ومسلم 3/ 175 (1174) (7).
وضاحت: «وَشَدَّ المِئزَرَ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: علماء نے «شد المئزر» (کمر کسنے) کے معنی میں اختلاف کیا ہے: ایک قول یہ ہے کہ اس سے مراد عبادات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دوسرے دنوں کی عادت سے بڑھ کر محنت کرنا ہے۔ دوسرا قول یہ ہے کہ اس کا معنی عبادات کے لیے کمر بستہ ہونا ہے، کہا جاتا ہے: «شددت لهذا الأمر مئزري» یعنی میں اس کام کے لیے کمر بستہ اور فارغ ہو گیا۔ اور ایک قول یہ ہے کہ یہ عبادات میں مشغولیت کے لیے عورتوں سے علیحدگی اختیار کرنے سے کنایہ ہے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 4/282)
یہ حدیث نمبر 99 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1223
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: كَانَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - إِذَا دَخَلَ العَشْر أحْيَا اللَّيْلَ، وَأيْقَظَ أهْلَهُ، وَشَدَّ المِئْزَرَ. متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب (رمضان کا آخری) عشرہ شروع ہوتا تو رات کو زندہ کرتے (یعنی عبادت میں جاگتے)، اپنے گھر والوں کو جگاتے اور کمر کس لیتے۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 1223]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (99). أخرجه: البخاري 3/ 61 (2024)، ومسلم 3/ 175 (1174) (7).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 99 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں