الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شمائل ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
آنکھیں سیاہ اور پلکیں لمبی تھیں، جوڑوں کی ہڈیاں موٹی مضبوط اور گوشت سے پر تھیں
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 5
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ هُرْمُزَ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: «لَمْ يَكُنِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالطَّوِيلِ وَلَا بِالْقَصِيرِ، شَثْنُ الْكَفَّيْنِ وَالْقَدَمَيْنِ، ضَخْمُ الرَّأْسِ، ضَخْمُ الْكَرَادِيسِ، طَوِيلُ الْمَسْرُبَةِ، إِذَا مَشَى تَكَفَّأَ تَكَفُّؤًا كَأَنَّمَا يَنْحَطُّ مِنْ صَبَبٍ، لَمْ أَرَ قَبْلَهُ وَلَا بَعْدَهُ مِثْلَهُ، صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» .
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نہ دراز قامت تھے اور نہ ہی کوتاہ قامت۔ ہتھیلیاں اور پاؤں گوشت سے بھرے ہوئے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر مبارک بڑا مضبوط اور ہڈیوں کے جوڑ چوڑے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سینے اور ناف کے درمیان بالوں کی لمبی لکیر تھی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم چلتے تو آگے کی طرف جھکے ہوئے چلتے گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ڈھلوان کی طرف اتر رہے ہیں۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم جیسا نہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے) پہلے کوئی دیکھا ہے اور نہ ہی بعد میں۔ [شمائل ترمذي/باب ما جاء في خلق رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 5]
تخریج الحدیث: { «سنده حسن» }:
«(سنن ترمذي: 3637، وقال: هذا حديث حسن صحيح)، طبقات ابن سعد (411/1) عن ابي نعيم . واحمد (96/1) من حديث المسعودي به . التاريخ الكبير للامام محمد بن اسماعيل البخاري (7/1 . 8) وعنه رواه الترمذي .»
«(سنن ترمذي: 3637، وقال: هذا حديث حسن صحيح)، طبقات ابن سعد (411/1) عن ابي نعيم . واحمد (96/1) من حديث المسعودي به . التاريخ الكبير للامام محمد بن اسماعيل البخاري (7/1 . 8) وعنه رواه الترمذي .»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده حسن
حدیث نمبر: 7
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ الْبَصْرِيُّ، وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، وَأَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ وَهُوَ ابْنُ أَبِي حَلِيمَةَ، وَالْمَعْنَى وَاحِدٌ، قَالُوا: حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى غُفْرَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ مِنْ وَلَدِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: كَانَ عَلِيٌّ إِذَا وَصَفَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ بِالطَّوِيلِ الْمُمَّغِطِ، وَلَا بِالْقَصِيرِ الْمُتَرَدِّدِ، وَكَانَ رَبْعَةً مِنَ [ص: 33] الْقَوْمِ، لَمْ يَكُنْ بِالْجَعْدِ الْقَطَطِ، وَلَا بِالسَّبْطِ، كَانَ جَعْدًا رَجِلًا، وَلَمْ يَكُنْ بِالْمُطَهَّمِ وَلَا بِالْمُكَلْثَمِ، وَكَانَ فِي وَجْهِهِ تَدْوِيرٌ أَبْيَضُ مُشَرَبٌ، أَدْعَجُ الْعَيْنَيْنِ، أَهْدَبُ الْأَشْفَارِ، جَلِيلُ الْمُشَاشِ وَالْكَتَدِ، أَجْرَدُ ذُو مَسْرُبَةٍ، شَثْنُ الْكَفَّيْنِ وَالْقَدَمَيْنِ، إِذَا مَشَى تَقَلَّعَ كَأَنَّمَا يَنْحَطُّ فِي صَبَبٍ، وَإِذَا الْتَفَتَ الْتَفَتَ مَعًا، بَيْنَ كَتِفَيْهِ خَاتَمُ النُّبُوَّةِ، وَهُوَ خَاتَمُ النَّبِيِّينَ، أَجْوَدُ النَّاسِ صَدْرًا، وَأَصْدَقُ النَّاسِ لَهْجَةً، وَأَلْيَنُهُمْ عَرِيكَةً، وَأَكْرَمُهُمْ عِشْرَةً، مَنْ رَآهُ بَدِيهَةً هَابَهُ، وَمَنْ خَالَطَهُ مَعْرِفَةً أَحَبَّهُ، يَقُولُ نَاعِتُهُ: لَمْ أَرَ قَبْلَهُ وَلَا بَعْدَهُ مِثْلَهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ". قَالَ أَبُو عِيسَى: سَمِعْتُ أَبَا جَعْفَرٍ مُحَمَّدَ بْنَ الْحُسَيْنِ يَقُولُ: سَمِعْتُ الْأَصْمَعِيَّ يَقُولُ فِي تَفْسِيرِ صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمُمَّغِطُ: الذَّاهِبُ طُولًا". وَقَالَ:" سَمِعْتُ أَعْرَابِيًّا يَقُولُ فِي كَلَامِهِ: تَمَغَّطَ فِي نَشَّابَتِهِ أَيْ مَدَّهَا مَدًّا شَدِيدًا. وَالْمُتَرَدِّدُ: الدَّاخِلُ بَعْضُهُ فِي بَعْضٍ قِصَرًا. وَأَمَّا الْقَطَطُ: فَالشَّدِيدُ الْجُعُودَةِ. وَالرَّجُلُ الَّذِي فِي شَعْرِهِ حُجُونَةٌ: أَيْ تَثَنٍّ قَلِيلٌ. وَأَمَّا الْمُطَهَّمُ فَالْبَادِنُ الْكَثِيرُ اللَّحْمِ. وَالْمُكَلْثَمُ: الْمُدَوَّرُ الْوَجْهِ. وَالْمُشَرَبُ: الَّذِي فِي بَيَاضِهِ حُمْرَةٌ. وَالْأَدْعَجُ: الشَّدِيدُ سَوَادِ الْعَيْنِ. وَالْأَهْدَبُ: الطَّوِيلُ الْأَشْفَارِ. وَالْكَتَدُ: مُجْتَمِعُ الْكَتِفَيْنِ وَهُوَ الْكَاهِلُ. وَالْمَسْرُبَةُ: هُوَ الشَّعْرُ الدَّقِيقُ الَّذِي كَأَنَّهُ قَضِيبٌ مِنَ الصَّدْرِ إِلَى السُّرَّةِ. وَالشَّثْنُ: الْغَلِيظُ الْأَصَابِعِ مِنَ الْكَفَّيْنِ وَالْقَدَمَيْنِ. وَالتَّقَلُّعُ: أَنْ يَمْشِيَ بِقُوَّةٍ. وَالصَّبَبُ الْحُدُورُ، نَقُولُ: انْحَدَرْنَا فِي صَبُوبٍ وَصَبَبٍ. وَقَوْلُهُ: جَلِيلُ الْمُشَاشِ يُرِيدُ رُءُوسَ الْمَنَاكِبِ. وَالْعِشْرَةُ: الصُّحْبَةُ، وَالْعَشِيرُ: الصَّاحِبُ. وَالْبَدِيهَةُ: الْمُفَاجَأَةُ، يُقَالُ: بَدَهْتُهُ بِأَمْرٍ أَيْ فَجَأْتُهُ"
ابراہیم بن محمد جو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے (پوتے) تھے بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ مبارک بیان کرتے تو فرماتے کہ: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا قد نہ تو زیادہ لمبا تھا اور نہ ہی بالکل پست، بلکہ عام لوگوں کی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قد درمیانہ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال مبارک بہت زیادہ پیچ دار بھی نہیں تھے اور نہ بالکل سیدھے تھے بلکہ تھوڑے سے پیچ دار تھے، نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھاری بھرکم تھے اور نہ ہی چہرہ بالکل گول تھا بلکہ تھوڑی سی گولائی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رنگ سفیدی سرخی مائل تھا، آنکھیں سیاہ اور پلکیں لمبی تھیں، جوڑوں کی ہڈیاں موٹی مضبوط اور گوشت سے پر تھیں، جسم پر ضرورت سے زیادہ بال نہ تھے، سینہ سے لے کر ناف تک بالوں کی باریک لکیر تھی، ہاتھ اور پاؤں موٹے اور گوشت سے بھرے ہوئے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم چلتے تو پوری قوت کے ساتھ چلتے گویا کہ نشیب کی طرف اتر رہے ہیں، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی کی طرف متوجہ ہوتے تو اس کی طرف پورے دھیان کے ساتھ متوجہ ہوتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھوں کے درمیان مہر نبوت تھی کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمام لوگوں سے زیادہ کشادہ دل اور تمام لوگوں سے زیادہ راست گو تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ نرم خو تھے، تمام لوگوں سے زیادہ ملنسار تھے، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اچانک دیکھتا مرعوب ہو جاتا اور جو پہچانتے ہوئے ملتا وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفت بیان کرنے والا یہ کہتا ہے کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم (کی وفات) سے قبل بھی اور بعد میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم جیسا کوئی انسان نہیں دیکھا۔ ابوعیسیٰ (امام ترمذی رحمہ اللہ) فرماتے ہیں: میں نے ابوجعفر محمد بن حسین سے سنا، وہ کہتے تھے: میں نے اصمعی کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارک کی تشریح میں یہ کہتے سنا: «الممغط» کا معنی ہے: بہت زیادہ لمبا۔ اور انہوں نے کہا: میں نے ایک دیہاتی کو اپنی گفتگو میں یہ کہتے سنا: «تمغط في نشابته» یعنی اس نے اپنے تیر کو خوب زور سے کھینچا۔ اور «المتردد» وہ ہے جو پست قامتی کی وجہ سے ایک دوسرے میں گھسا ہوا ہو۔ «القطط» سے مراد بہت زیادہ گھنگھریالے بال ہیں۔ «الرجل» وہ جس کے بالوں میں تھوڑا سا خم ہو۔ «المطهم» موٹا اور بہت گوشت والا۔ «المكلثم» گول چہرے والا۔ «المشرب» جس کی سفیدی میں سرخی ہو۔ «الادعج» آنکھ کی گہری سیاہی والا۔ «الاهدب» لمبی پلکوں والا۔ «الكتد» دونوں کندھوں کے ملنے کی جگہ، اور وہی کاہل ہے۔ «المسربة» وہ باریک بال جو چھڑی کی طرح سینے سے ناف تک ہوں۔ «الشثن» ہتھیلیوں اور قدموں کی موٹی انگلیوں والا۔ «التقلع» قوت سے چلنا۔ «الصبب» ڈھلوان، ہم کہتے ہیں: «انحدرنا في صبوب وصبب» یعنی ہم ڈھلوان میں اترے۔ اور «جليل المشاش» سے مراد کندھوں کے سرے ہیں۔ «العشرة» کا معنی صحبت اور «العشير» کا معنی ساتھی ہے۔ «البديهة» اچانک ہونا، کہا جاتا ہے: «بدهته بأمر» یعنی میں نے اچانک اس کے سامنے کوئی بات رکھ دی۔ [شمائل ترمذي/باب ما جاء في خلق رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 7]
تخریج الحدیث: { «سنده ضعيف» }:
«(سنن ترمذي: 3638)، طبقات ابن سعد (411/1 . 412) من حديث عيسيٰ بن يونس به .»
اس روایت کی سند دو وجہ سے ضعیف ہے:
«(سنن ترمذي: 3638)، طبقات ابن سعد (411/1 . 412) من حديث عيسيٰ بن يونس به .»
اس روایت کی سند دو وجہ سے ضعیف ہے:
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف
حدیث نمبر: 19
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ، وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، وَغَيْرُ وَاحِدٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى غُفْرَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، مِنْ وَلَدِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: كَانَ عَلِيٌّ، إِذَا وَصَفَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ - وَقَالَ: «بَيْنَ كَتِفَيْهِ خَاتَمُ النُّبُوَّةِ، وَهُوَ خَاتَمُ النَّبِيِّينَ»
ابراہیم بن محمد جو سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ہیں، فرماتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفت/حلیہ بیان کرتے۔۔۔ پھر انہوں نے طویل حدیث بیان کی جس میں فرمایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں کندھوں کے درمیان نبوت کی مہر تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین تھے۔ [شمائل ترمذي/باب ما جاء في خلق رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 19]
تخریج الحدیث: { «سنده ضعيف» }:
اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھوں کے درمیان مہر نبوت تھی اور آپ خاتم النبیین و آخر النبیین ہیں، لیکن یہ روایت اپنے طول کے ساتھ بلحاظ سند ضعیف ہے۔ (دیکھئیے حدیث سابق: 7)
اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھوں کے درمیان مہر نبوت تھی اور آپ خاتم النبیین و آخر النبیین ہیں، لیکن یہ روایت اپنے طول کے ساتھ بلحاظ سند ضعیف ہے۔ (دیکھئیے حدیث سابق: 7)
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف