الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ مَسْجِدِ قُبَاءٍ:
باب: مسجد قباء کی فضیلت۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 1191 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح بخاری: 1191
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1326
حدیث نمبر: 1191
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ هُوَ الدَّوْرَقِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا" كَانَ لَا يُصَلِّي مِنَ الضُّحَى إِلَّا فِي يَوْمَيْنِ يَوْمَ يَقْدَمُ بِمَكَّةَ، فَإِنَّهُ كَانَ يَقْدَمُهَا ضُحًى فَيَطُوفُ بِالْبَيْتِ ثُمَّ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ خَلْفَ الْمَقَامِ، وَيَوْمَ يَأْتِي مَسْجِدَ قُبَاءٍ فَإِنَّهُ كَانَ يَأْتِيهِ كُلَّ سَبْتٍ، فَإِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ كَرِهَ أَنْ يَخْرُجَ مِنْهُ حَتَّى يُصَلِّيَ فِيهِ، قَالَ: وَكَانَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَزُورُهُ رَاكِبًا وَمَاشِيًا.
ہم سے یعقوب بن ابراہیم نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے اسماعیل بن علیہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہمیں ایوب سختیانی نے خبر دی اور انہیں نافع نے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما چاشت کی نماز صرف دو دن پڑھتے تھے۔ جب مکہ آتے کیونکہ آپ مکہ میں چاشت ہی کے وقت آتے تھے اس وقت پہلے آپ طواف کرتے اور پھر مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعت پڑھتے۔ دوسرے جس دن آپ مسجد قباء میں تشریف لاتے آپ کا یہاں ہر ہفتہ کو آنے کا معمول تھا۔ جب آپ مسجد کے اندر آتے تو نماز پڑھے بغیر باہر نکلنا برا جانتے۔ آپ بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہاں سوار اور پیدل دونوں طرح آیا کرتے تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب فضل الصلاة/حدیث: 1191]
حضرت نافع رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نماز چاشت صرف دو دن پڑھتے تھے: ایک جب مکہ مکرمہ آتے (تو اسے ضرور ادا کرتے) کیونکہ وہ مکہ مکرمہ چاشت ہی کے وقت آتے تھے، طواف کرتے، پھر مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعتیں پڑھتے۔ اور دوسرے جس دن وہ قباء جاتے (اس دن بھی نماز چاشت پڑھتے تھے)۔ وہ بروز ہفتہ مسجد قباء جاتے جب مسجد میں داخل ہوتے تو نماز پڑھے بغیر وہاں سے نکلنے کو برا خیال کرتے۔ ان کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد قباء کی زیارت کے لیے کبھی سوار ہو کر اور کبھی پیدل جایا کرتے تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب فضل الصلاة/حدیث: 1191]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 1326
وَقَالَ الْحَارِثُ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، نَا الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ ، عَنِ الْأَغَرِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَأْتِي قُبَاءً رَاكِبًا وَمَاشِيًا.
امام حارث نے محمد بن عمر، ولید بن کثیر اور اغر کے واسطے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا: ”بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قباء کبھی سوار ہو کر اور کبھی پیدل تشریف لایا کرتے تھے“۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الحج/حدیث: 1326]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 1134، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 828، 1399، وأخرجه سنن النسائي برقم: 563، 564، 698، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2040، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4471، 4598، 4680، 4757، 4831، 5177، 5196، 5307، 5380، 5497، 5800، 5826، 5963، 6396، وأخرجه فتح الباري برقم: 558، 1548، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1836، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10239، 13258، 13259، 13409، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5562، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 831، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1632، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5555، 6102، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5702»