الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابُ حَدِيثِ الْخَضِرِ مَعَ مُوسَى- عَلَيْهِمَا السَّلاَمُ-:
باب: خضر علیہ السلام اور موسیٰ علیہ السلام کے واقعات۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 3402 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح بخاری: 3402
المعجم الکبیر للطبرانی: 12858
حدیث نمبر: 3402
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَصْبِهَانِيِّ، أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّمَا سُمِّيَ الْخَضِرَ أَنَّهُ جَلَسَ عَلَى فَرْوَةٍ بَيْضَاءَ فَإِذَا هِيَ تَهْتَزُّ مِنْ خَلْفِهِ خَضْرَاءَ".
ہم سے محمد بن سعید اصبہانی نے بیان کیا ‘ کہا ہم کو عبداللہ بن مبارک نے خبر دی ‘ انہیں معمر نے ‘ انہیں ہمام بن منبہ نے اور انہیں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”خضر علیہ السلام کا یہ نام اس وجہ سے ہوا کہ وہ ایک سوکھی زمین (جہاں سبزی کا نام بھی نہ تھا) پر بیٹھے۔ لیکن جوں ہی وہ وہاں سے اٹھے تو وہ جگہ سرسبز ہو کر لہلہانے لگی۔“ [صحيح البخاري/كتاب أحاديث الأنبياء/حدیث: 3402]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خضر علیہ السلام کا نام اس لیے خضر رکھا گیا کہ وہ ایک مرتبہ خشک زمین پر بیٹھے، جب وہاں سے اٹھے تو وہ سرسبز ہو کر لہلہانے لگی۔“ علی بن خشرم رحمہ اللہ نے حضرت سفیان رحمہ اللہ کے حوالے سے طویل حدیث بیان کی ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب أحاديث الأنبياء/حدیث: 3402]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 12858
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا أَبُو الْجُمَاهِرِ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَلَى الْمِنْبَرِ يَقُولُ: إِنَّمَا سُمِّيَ الْخَضِرَ لِأَنَّهُ قَعَدَ عَلَى فَرْوَةٍ بَيْضَاءَ فَاهْتَزَّتْ خَضْرَاءَ. قَالَ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ : وَحَدَّثَنِي سُوَيْدٌ أَبُو حَاتِمٍ أَنَّ قَتَادَةَ كَانَ يَرْفَعُ هَذَا الْحَدِيثَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
عبداللہ بن حارث بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو منبر پر یہ فرماتے سنا: ”خضر کا یہ نام اس لیے رکھا گیا کہ وہ ایک سفید زمین پر بیٹھے تو وہ ہری بھری ہو کر لہلہا اٹھی۔“
سعید بن بشیر کہتے ہیں: مجھے سوید ابوحاتم نے بتایا کہ قتادہ اس حدیث کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوعاً بیان کیا کرتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12858]
سعید بن بشیر کہتے ہیں: مجھے سوید ابوحاتم نے بتایا کہ قتادہ اس حدیث کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوعاً بیان کیا کرتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12858]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 209، حدیث 12914»