الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ: {فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَى} :
باب: آیت کی تفسیر ”سو ہم اس کے لیے سخت برائی کے کاموں کو عمل میں لانا آسان کر دیں گے“۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 4949 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح بخاری: 4949
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5571
حدیث نمبر: 4949
حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ الْأَعْمَشِ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ عُبَيْدَةَ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَنَازَةٍ، فَأَخَذَ شَيْئًا فَجَعَلَ يَنْكُتُ بِهِ الْأَرْضَ، فَقَالَ:" مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَقَدْ كُتِبَ مَقْعَدُهُ مِنَ النَّارِ، وَمَقْعَدُهُ مِنَ الْجَنَّةِ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَلَا نَتَّكِلُ عَلَى كِتَابِنَا وَنَدَعُ الْعَمَلَ؟ قَالَ:" اعْمَلُوا فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ، أَمَّا مَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ السَّعَادَةِ، فَيُيَسَّرُ لِعَمَلِ أَهْلِ السَّعَادَةِ، وَأَمَّا مَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الشَّقَاءِ فَيُيَسَّرُ لِعَمَلِ أَهْلِ الشَّقَاوَةِ، ثُمَّ قَرَأَ فَأَمَّا مَنْ أَعْطَى وَاتَّقَى {5} وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَى {6} سورة الليل آية 5-6 الْآيَةَ".
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے اعمش نے بیان کیا، کہا کہ میں نے سعد بن عبیدہ سے سنا، ان سے ابوعبدالرحمٰن سلمی بیان کرتے تھے کہ علی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک جنازے میں تشریف رکھتے تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک چیز لی اور اس سے زمین کریدنے لگے اور فرمایا، تم میں کوئی ایسا شخص نہیں جس کا جہنم کا ٹھکانا یا جنت کا ٹھکانا لکھا نہ جا چکا ہو۔ صحابہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! تو پھر ہم کیوں اپنی تقدیر پر بھروسہ نہ کر لیں اور نیک عمل کرنا چھوڑ دیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نیک عمل کرو، ہر شخص کو ان اعمال کی توفیق دی جاتی ہے جن کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے جو شخص نیک ہو گا اسے نیکوں کے عمل کی توفیق ملی ہوتی ہے اور جو بدبخت ہوتا ہے اسے بدبختوں کے عمل کی توفیق ملتی ہے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آیت «فأما من أعطى واتقى * وصدق بالحسنى» آخر تک پڑھی یعنی ”سو جس نے دیا اور اللہ سے ڈرا اور اچھی بات کو سچا سمجھا، سو ہم اس کے لیے نیک عملوں کو آسان کر دیں گے۔“ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4949]
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک جنازے میں تشریف رکھتے تھے۔ پھر آپ نے کوئی چیز پکڑی اور اس سے زمین کریدنے لگے، پھر فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص ایسا نہیں جس کا جہنم میں ٹھکانا یا جنت میں ٹھکانا لکھا نہ جا چکا ہو۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: اللہ کے رسول! تو پھر اس نوشتہ تقدیر (تقدیر کے لکھے) پر بھروسا کر لیں اور عمل کرنا چھوڑ دیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم عمل کرتے رہو۔ ہر شخص کو ان اعمال کی توفیق دی جاتی ہے جن کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے۔ جو شخص نیک ہو گا اسے نیکوں کے عمل کی توفیق ملی ہوتی ہے اور جو بدبخت ہو گا، اسے بدبختوں کے عمل کی توفیق ملی ہوتی ہے۔“ پھر آپ نے یہ آیات پڑھیں: ﴿فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَاتَّقَىٰ * وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَىٰ﴾ [سورة الليل: 5-6] ”جس نے دیا اور تقویٰ اختیار کیا، پھر اچھی بات کی تصدیق کی۔۔“ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4949]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 5571
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الزِّمَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، أَخْبَرَنِي عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَرَأَيْتَ مَا نَعْمَلُ فِيهِ، أَمْرٌ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ، أَمْ أَمْرٌ مُبْتَدَعٌ - أَوْ مُبْتَدَأٌ -؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: بَلْ مَا فُرِغَ مِنْهُ، قَالَ يَا رَسُولَ اللهِ: أَفَلَا نَتَّكِلُ؟ قَالَ: اعْمَلُوا، فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ، إِنَّهُ مَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ السَّعَادَةِ عَمِلَ لِلسَّعَادَةِ، وَمَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الشَّقَاءِ، عَمِلَ لِلشَّقَاءِ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کا کیا خیال ہے کہ ہم جو عمل کرتے ہیں، کیا وہ ایسا معاملہ ہے جس کا فیصلہ (تقدیر میں) پہلے ہی ہو چکا ہے، یا یہ کوئی ایسا کام ہے جو ابھی نیا شروع ہوا ہے؟“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلکہ یہ وہ معاملہ ہے جس کا فیصلہ پہلے ہی ہو چکا ہے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! تو کیا پھر ہم (محض اپنی تقدیر پر) بھروسہ نہ کر لیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم عمل کرتے رہو، کیونکہ ہر شخص کے لیے وہی راستہ آسان کر دیا جاتا ہے (جس کے لیے اسے پیدا کیا گیا ہے)؛ حقیقت یہ ہے کہ جو شخص سعادت مندوں میں سے ہوگا وہ سعادت مندی والے عمل ہی کرے گا، اور جو بدبختوں میں سے ہوگا وہ بدبختی والے ہی عمل کرے گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5571]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن لغيره: مضى سابقًا (برقم 5463)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3075، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4703، وأخرجه مسند أحمد برقم: 197، وأخرجه فتح الباري برقم: 50، 329، 633، 650، 652، 680، 681، 1683، 2932، 4178، 5911، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 16075، وأخرجه مسند البزار برقم: 169، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 82، 525، 3309، 4054، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1، 257، 1618، 2504، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13581، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3855، 5187، 6325، 7850، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 196، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5546»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن لغيره: مضى سابقًا (برقم 5463)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3075، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4703، وأخرجه مسند أحمد برقم: 197، وأخرجه فتح الباري برقم: 50، 329، 633، 650، 652، 680، 681، 1683، 2932، 4178، 5911، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 16075، وأخرجه مسند البزار برقم: 169، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 82، 525، 3309، 4054، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1، 257، 1618، 2504، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13581، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3855، 5187، 6325، 7850، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 196، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5546»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف