🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
74. بَابُ مَنْ لَمْ يَرَ إِكْفَارَ مَنْ قَالَ ذَلِكَ مُتَأَوِّلاً أَوْ جَاهِلاً:
باب: اگر کسی نے کوئی وجہ معقول رکھ کر کسی کو کافر کہا یا نادانستہ تو وہ کافر (نہ) ہوگا۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 6108 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح بخاری: 6108
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 543
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1923
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5832
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6108
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّهُ أَدْرَكَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فِي رَكْبٍ وَهُوَ يَحْلِفُ بِأَبِيهِ، فَنَادَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَلَا إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ، فَمَنْ كَانَ حَالِفًا فَلْيَحْلِفْ بِاللَّهِ وَإِلَّا فَلْيَصْمُتْ".
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، ان سے نافع نے، ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ وہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچے جو چند سواروں کے ساتھ تھے، اس وقت عمر رضی اللہ عنہ اپنے والد کی قسم کھا رہے تھے۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پکار کر کہا، خبردار! یقیناً اللہ پاک تمہیں منع کرتا ہے کہ تم اپنے باپ دادوں کی قسم کھاؤ، پس اگر کسی کو قسم ہی کھانی ہے تو اللہ کی قسم کھائے، ورنہ چپ رہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6108]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو ایک قافلے میں پایا جبکہ وہ اپنے باپ کی قسم اٹھا رہے تھے۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں آواز دے کر فرمایا: ”خبردار! اللہ تعالیٰ نے تمہیں اپنے آباؤ اجداد کی قسم کھانے سے منع فرمایا ہے، لہذا اگر کسی نے قسم کھانی ہو تو وہ صرف اللہ کی قسم کھائے یا پھر خاموش رہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6108]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 543
218- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أدرك عمر بن الخطاب وهو يسير فى ركب وهو يحلف بأبيه، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”إن الله ينهاكم أن تحلفوا بآبائكم، فمن كان حالفا فليحلف بالله أو ليصمت.“
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ایک قافلے میں سفر کرتے ہوئے اپنے باپ کی قسم کھا رہے تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تمہیں تمہارے والدین کی قسمیں کھانے سے منع کرتا ہے لہٰذا جو شخص قسم کھانا چاہے تو اللہ کی قسم کھائے یا چپ رہے۔“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 543]
تخریج الحدیث: «218- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 480/2 ح 1056، ك 22 ب 9 ح 14) التمهيد 366/14، الاستذكار:990، و أخرجه البخاري (6646) ومسلم (1646/3) من حديث نافع به.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1923
"إن الله ينهاكم أن تحلفوا بآبائكم فمن كان حالفا فليحلف بالله وإلا فليصمت"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک اللہ تعالیٰ تمہیں اپنے باپ دادا کی قسمیں کھانے سے منع فرماتا ہے، پس جسے قسم کھانا ہی ہو تو وہ اللہ کی قسم کھائے ورنہ خاموش رہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1923]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [مالك حم ق د ت] عن عمر. الإرواء 2560.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5832
وَعَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: سَمِعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمَرَ وَهُوَ يَحْلِفُ بِأَبِيهِ - وَهُوَ فِي رَكْبٍ يَسِيرُ مَعَهُمْ - فَنَادَاهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ يَنْهَاكُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ، فَمَنْ كَانَ حَالِفًا، فَلْيَحْلِفْ بِاللهِ أَوْ لِيَصْمُتْ.
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اپنے والد کی قسم کھاتے ہوئے سنا جبکہ وہ ایک قافلے میں ان کے ساتھ سفر کر رہے تھے، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پکارا اور ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ تمہیں اپنے باپ دادا کی قسمیں کھانے سے منع فرماتا ہے، لہٰذا جس نے قسم کھانی ہو وہ صرف اللہ کی قسم کھائے یا پھر خاموش رہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5832]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 5430)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6270، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1646، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1533، 1534، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3762، 3764، 3765، 3766، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3249، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2094، وأخرجه مسند أحمد برقم: 242، 4509، 4534، 4579، 4653، 4689، 5070، 5345، 5439، 5568، 5702، 6252، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1037، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2341، وأخرجه فتح الباري برقم: 3068، 6047، 6122، 6270، 6271، 6966، وأخرجه مسند البزار برقم: 109، 203، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 15926، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 79، 80، 171، 172، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 81، 7031، 13142، 13163، 13164، 13165، 13166، 13179، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8458، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 8874، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 19461، وأخرجه شرح السنة برقم: 2431، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5806»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں