🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
119. بَابُ نَكْتِ الْعُودِ فِي الْمَاءِ وَالطِّينِ:
باب: کیچڑ، پانی میں لکڑی مارنا۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 6216 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح بخاری: 6216
المعجم الکبیر للطبرانی: 13197
المعجم الاوسط: 7288
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6216
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ غِيَاثٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، أَنَّهُ كَانَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَائِطٍ مِنْ حِيطَانِ الْمَدِينَةِ وَفِي يَدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُودٌ يَضْرِبُ بِهِ بَيْنَ الْمَاءِ وَالطِّينِ، فَجَاءَ رَجُلٌ يَسْتَفْتِحُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" افْتَحْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ"، فَذَهَبْتُ فَإِذَا أَبُو بَكْرٍ، فَفَتَحْتُ لَهُ، وَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ، ثُمَّ اسْتَفْتَحَ رَجُلٌ آخَرُ، فَقَالَ:" افْتَحْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ"، فَإِذَا عُمَرُ، فَفَتَحْتُ لَهُ، وَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ، ثُمَّ اسْتَفْتَحَ رَجُلٌ آخَرُ وَكَانَ مُتَّكِئًا فَجَلَسَ، فَقَالَ:" افْتَحْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ عَلَى بَلْوَى تُصِيبُهُ، أَوْ تَكُونُ"، فَذَهَبْتُ فَإِذَا عُثْمَانُ فَقُمْتُ، فَفَتَحْتُ لَهُ، وَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ، فَأَخْبَرْتُهُ بِالَّذِي قَالَ. قَالَ: اللَّهُ الْمُسْتَعَانُ.
ہم سے مسدد نے کہا، کہا ہم سے یحییٰ قطان نے بیان کیا، ان سے عثمان بن غیاث نے، کہا ہم سے ابوعثمان نہدی نے بیان کیا اور ان سے ابوموسیٰ اشعری نے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ کے باغوں میں سے ایک باغ میں تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں ایک لکڑی تھی، آپ اس کو پانی اور کیچڑ میں مار رہے تھے۔ اس دوران میں ایک صاحب نے باغ کا دروازہ کھلوانا چاہا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ اس کے لیے دروازہ کھول دے اور انہیں جنت کی خوشخبری سنا دے۔ میں گیا تو وہاں ابوبکر رضی اللہ عنہ موجود تھے، میں نے ان کے لیے دروازہ کھولا اور انہیں جنت کی خوشخبری سنائی پھر ایک اور صاحب نے دروازہ کھلوایا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دروازہ کھول دے اور انہیں جنت کی خوشخبری سنا دے اس مرتبہ عمر رضی اللہ عنہ تھے۔ میں نے ان کے لیے بھی دروازہ کھولا اور انہیں بھی جنت کی خوشخبری سنا دی۔ پھر ایک تیسرے صاحب نے دروازہ کھلوایا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت ٹیک لگائے ہوئے تھے اب سیدھے بیٹھ گئے۔ پھر فرمایا دروازہ کھول دے اور جنت کی خوشخبری سنا دے، ان آزمائشوں کے ساتھ جس سے (دنیا میں) انہیں دوچار ہونا پڑے گا۔ میں گیا تو وہاں عثمان رضی اللہ عنہ تھے۔ ان کے لیے بھی میں نے دروازہ کھولا اور انہیں جنت کی خوشخبری سنائی اور وہ بات بھی بتا دی جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی تھی۔ عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا خیر اللہ مددگار ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6216]
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ مدینہ طیبہ کے باغوں میں سے کسی باغ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک میں ایک چھڑی تھی جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پانی اور مٹی میں مار رہے تھے۔ اس دوران میں ایک آدمی آیا اور اس نے دروازہ کھلوانا چاہا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”ان کے لیے دروازہ کھول دو اور انہیں جنت کی خوشخبری سنا دو۔“ میں گیا تو وہاں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ موجود تھے۔ میں نے ان کے لیے دروازہ کھولا اور انہیں جنت کی خوشخبری سنائی۔ پھر ایک اور آدمی نے دروازہ کھلوانا چاہا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے لیے دروازہ کھول دو اور اسے بھی جنت کی خوشخبری دو۔“ اس مرتبہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ تھے۔ میں نے ان کے لیے دروازہ کھولا اور انہیں جنت کی بشارت دی۔ پھر ایک تیسرے آدمی نے دروازہ کھلوانا چاہا۔ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم ٹیک لگائے بیٹھے ہوئے تھے، اب سیدھے ہوکر بیٹھ گئے، پھر فرمایا: ”ان کے لیے دروازہ کھول دو اور انہیں جنت کی خوشخبری سنا دو لیکن انہیں دنیا میں آزمائشوں سے دوچار ہونا پڑے گا۔“ میں گیا تو وہاں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ تھے۔ میں نے ان کے لیے دروازہ کھولا اور جنت کی بشارت دی اور وہ بات بھی بتائی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہی تھی۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: «اللَّهُ الْمُسْتَعَانُ» ”اللہ ہی مددگار ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6216]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13197
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، ثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَانَ فِي حَائِطٍ فَاسْتَأْذَنَ أَبُو بَكْرٍ ، فَقَالَ: ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عُمَرُ فَقَالَ: ائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ وَبِالشَّهَادَةِ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عُثْمَانُ ، فَقَالَ: ائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ وَبِالشَّهَادَةِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک باغ میں تھے کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اندر آنے کی اجازت مانگی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اجازت دے دو اور اسے جنت کی خوشخبری دے دو۔“ پھر عمر رضی اللہ عنہ نے اجازت مانگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اجازت دے دو اور اسے جنت اور شہادت کی خوشخبری دے دو۔“ پھر عثمان رضی اللہ عنہ نے اجازت مانگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اجازت دے دو اور اسے جنت اور شہادت کی خوشخبری دے دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13197]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 327، حدیث 13254»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7288
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، نَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا عُتْبَةُ أَبُو عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي رَوْقٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَائِطِ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَجَاءَ رَجُلٌ يَسْتَفْتِحُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قُمْ يَا أَنَسُ فَافْتَحْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ، وَأَخْبِرْهُ أَنَّهُ سَيَلِي أُمَّتِي مِنْ بَعْدِي، فَقُمْتُ فَفَتَحْتُ لَهُ، فَإِذَا أَبُو بَكْرٍ ، فَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ، فَحَمِدَ اللهَ ثُمَّ دَخَلَ، ثُمَّ جَاءَ آخَرُ فَدَقَّ الْبَابَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " قُمْ يَا أَنَسُ فَافْتَحْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ، وَأَخْبِرْهُ أَنَّهُ سَيَلِي أُمَّتِي مِنْ بَعْدِ أَبِي بَكْرٍ I "، فَفَتَحْتُ لَهُ، فَإِذَا عُمَرُ ، فَبَشَّرْتُهُ، فَحَمِدَ اللهَ ثُمَّ دَخَلَ، فَجَاءَ آخَرُ فَدَقَّ الْبَابَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " قُمْ يَا أَنَسُ فَافْتَحْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ، وَأَخْبِرْهُ أَنَّهُ سَيَلِي أُمَّتِي مِنْ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ ، وَأَنَّهُ سَيَلْقَى مِنَ الرَّعِيَّةِ شِدَّةً حَتَّى يَبْلُغُوا فِي ذَلِكَ دَمَهُ فَآمُرُهُ عِنْدَ ذَلِكَ بِالْكَفِّ I "، فَفَتَحْتُ لَهُ، فَإِذَا عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ ، فَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ، فَحَمِدَ اللهَ، ثُمَّ أَخْبَرْتُهُ بِوِلَايَتِهِ، وَأَنَّهُمْ سَيَبْلُغُوا فِي ذَلِكَ دَمَهُ، فَاسْتَرْجَعَ ثُمَّ دَخَلَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي رَوْقٍ إِلَّا عُتْبَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ I ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم انصار کے ایک شخص کے باغ میں تشریف فرما تھے، کہ ایک شخص نے آکر دروازہ کھلوانا چاہا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے انس! اٹھو، ان کے لیے دروازہ کھولو اور انہیں جنت کی بشارت دو، اور انہیں یہ خبر بھی دو کہ وہ میرے بعد میری امت کے والی (خلیفہ) ہوں گے۔“ میں اٹھا اور ان کے لیے دروازہ کھولا تو وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے؛ میں نے انہیں جنت کی بشارت دی، تو انہوں نے اللہ کی حمد بیان کی اور پھر اندر داخل ہوگئے۔
پھر ایک اور شخص آیا اور دروازہ کھٹکھٹایا، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے انس! اٹھو، ان کے لیے دروازہ کھولو اور انہیں جنت کی بشارت دو، اور انہیں خبر دو کہ وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد میری امت کے والی ہوں گے۔“ میں نے ان کے لیے دروازہ کھولا تو وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے؛ میں نے انہیں بشارت دی، تو انہوں نے اللہ کی حمد بیان کی اور پھر اندر داخل ہوگئے۔
پھر ایک اور شخص آیا اور دروازہ کھٹکھٹایا، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے انس! اٹھو، ان کے لیے دروازہ کھولو اور انہیں جنت کی بشارت دو، اور انہیں خبر دو کہ وہ سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے بعد میری امت کے والی ہوں گے، اور یہ کہ انہیں رعایا کی جانب سے سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا یہاں تک کہ وہ اس معاملے میں ان کا خون بہا دیں گے؛ میں اس وقت انہیں (لڑائی سے) ہاتھ روک لینے کا حکم دیتا ہوں۔“ میں نے ان کے لیے دروازہ کھولا تو وہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ تھے؛ میں نے انہیں جنت کی بشارت دی، تو انہوں نے اللہ کی حمد کی، پھر میں نے انہیں ان کی ولایت کی اور اس بات کی بھی خبر دی کہ لوگ اس سلسلے میں ان کا خون بہا دیں گے، تو انہوں نے کلمہ استرجاع «إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» پڑھا اور پھر اندر داخل ہوگئے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابوروق رحمہ اللہ سے صرف عتبہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور محمد بن حسن رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7288]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: في إسناد البزار عتبة أبو عمرو ضعفه النسائي وغيره ووثقه ابن حبان وبقية رجاله ثقات ورواه الطبراني في الأوسط بإسنادين رجال أحدهما رجال البزار «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 177» »
«أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3958، والبزار فى «مسنده» برقم: 7498، 7501، 7502، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3819، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1696، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5172»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، فيه عتبة أبو عمرو
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں