🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. بَابُ بَيْنَ كُلِّ أَذَانَيْنِ صَلاَةٌ لِمَنْ شَاءَ:
باب: ہر اذان اور تکبیر کے بیچ میں جو کوئی چاہے (نفل) نماز پڑھ سکتا ہے۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 627 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح بخاری: 627
صحیح ابن خزیمہ: 1773
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 627
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا كَهْمَسُ بْنُ الْحَسَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّل، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بَيْنَ كُلِّ أَذَانَيْنِ صَلَاةٌ، بَيْنَ كُلِّ أَذَانَيْنِ صَلَاةٌ، ثُمَّ قَالَ فِي الثَّالِثَةِ لِمَنْ شَاءَ".
ہم سے عبداللہ بن یزید مقری نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے کہمس بن حسن نے بیان کیا، انہوں نے عبداللہ بن بریدہ سے، انہوں نے عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر دو اذانوں (اذان و تکبیر) کے بیچ میں نماز ہے۔ ہر دو اذانوں کے درمیان نماز ہے۔ پھر تیسری مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کوئی پڑھنا چاہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الأذان/حدیث: 627]
حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر اذان اور اقامت کے درمیان نماز ہے، ہر اذان اور اقامت کے درمیان نماز ہے۔“ پھر تیسری مرتبہ فرمایا: ”اگر کوئی پڑھنا چاہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأذان/حدیث: 627]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1773
نا أَبُو مُوسَى، نا أَبُو عَامِرٍ، نا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ السَّائِبِ وَهُوَ ابْنُ يَزِيدَ، قَالَ:" كَانَ النِّدَاءُ الَّذِي ذَكَرَ اللَّهُ فِي الْقُرْآنِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِذَا خَرَجَ الإِمَامُ , وَإِذَا قَامَتِ الصَّلاةُ فِي زَمَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ , حَتَّى كَانَ عُثْمَانُ , فَكَثُرَ النَّاسُ , فَأَمَرَ بِالنِّدَاءِ الثَّالِثِ عَلَى الزَّوْرَاءِ , فَثَبَتَ حَتَّى السَّاعَةِ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ فِي قَوْلِهِ: وَإِذَا قَامَتِ الصَّلاةُ: يُرِيدُ النِّدَاءَ الثَّانِيَ الإِقَامَةَ , وَالأَذَانُ وَالإِقَامَةُ يُقَالُ لَهُمَا: أَذَانَانِ , أَلَمْ تَسْمَعِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" بَيْنَ كُلِّ أَذَانَيْنِ صَلاةٌ"؟ وَإِنَّمَا أَرَادَ: بَيْنَ كُلِّ أَذَانٍ وَإِقَامَةٍ. وَالْعَرَبُ قَدْ تُسَمِّي الشَّيْئَيْنِ بِاسْمِ الْوَاحِدِ إِذَا قَرَنَتْ بَيْنَهُمَا. قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَلأَبَوَيْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا السُّدُسُ سورة النساء آية 11، وَقَالَ: وَوَرِثَهُ أَبَوَاهُ فَلأُمِّهِ الثُّلُثُ سورة النساء آية 11 وَإِنَّمَا هُمَا أَبٌ وَأُمٌّ , فَسَمَّاهُمَا اللَّهُ أَبَوَيْنِ. وَمِنْ هَذَا الْجِنْسِ خَبَرُ عَائِشَةَ: كَانَ طَعَامُنَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الأَسْوَدَيْنِ: التَّمْرَ وَالْمَاءَ. وَإِنَّمَا السَّوَادُ لِلتَّمْرِ خَاصَّةً دُونَ الْمَاءِ , فَسَمَّتْهُمَا عَائِشَةُ الأَسْوَدَيْنِ , لَمَّا قَرَنَتْ بَيْنَهُمَا. وَمِنْ هَذَا الْجِنْسِ قِيلَ: سُنَّةُ الْعُمَرَيْنِ. وَإِنَّمَا أُرِيدَ أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ , لا كَمَا تَوَهَّمَ مَنْ ظَنَّ أَنَّهُ أُرِيدَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ , وَعُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ. وَالدَّلِيلُ عَلَى أَنَّهُ أَرَادَ بِقَوْلِهِ: وَإِذَا قَامَتِ الصَّلاةُ النِّدَاءَ الثَّانِيَ الْمُسَمَّى إِقَامَةً
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں جمعہ کے دن جس اذان کا ذکر کیا ہے وہ اُس وقت دی جاتی تھی جب امام (خطبہ جمعہ کے لئے) تشریف لے آتا اور (دوسری اذان یعنی اقامت) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کے عہد میں اُس وقت کہی جاتی جب نماز کھڑی ہوتی۔ حتّیٰ کہ جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا عہد آیا تو لوگ زیادہ ہوگئے، لہٰذا اُنہوں نے تیسری اذان زوراء مقام پر کہنے کا حُکم دیا ـ چنانچہ وہ اذان آج تک باقی ہے ـ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ حدیث کے ان الفاظ ”اور جب نماز کھڑی ہوتی“ سے مراد دوسری اذان یعنی اقامت مراد ہے ـ اور اذان و اقامت کو ”اذانان“ (دو اذانیں) کہا جاتا ہے - کہا کہ آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نہیں سنا کہ آپ فرماتے ہیں: ”ہر دو اذانوں کے درمیان (نفل) نماز ہے ـ اس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد ہر اذان اور اقامت کے درمیان ہے۔ اور عرب دو ملی ہوئی چیزوں کو ایک ہی نام دے دیتے ہیں، ارشاد باری تعالیٰ ہے «‏‏‏‏وَلِأَبَوَيْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا» ‏‏‏‏ [ سورة النساء: 11 ] ” والدین میں سے ہر ایک کا چھٹا حصّہ ہے۔“ اور ارشاد باری تعالیٰ ہے «‏‏‏‏وَوَرِثَهُ أَبَوَاهُ فَلِأُمِّهِ الثُّلُثُ» ‏‏‏‏ [ سورة النساء: 11 ] ” اور اس کے وارث اس کے والدین ہوں تو اس کی والدہ کو تیسرا حصّہ ملے گا -“ جبکہ والدین سے مراد ماں اور باپ ہیں اور اللہ تعالیٰ نے دونوں کے لئے ”أبوین“ (دو باپ) کا لفظ بولا ہے ـ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث بھی اسی قسم سے تعلق رکھتی ہے - رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں ہمارا کھانا دو سیاہ چیزیں ہوتی تھیں، کھجور اور پانی - جبکہ سیاہ رنگ صرف کھجور کا ہوتا ہے پانی کا نہیں ـ اس کے باوجود سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے دونوں کو ”اسودین“ (دو سیاہ چیزیں) کا نام دیا ہے۔ جبکہ ان دونوں کو ملا دیا گیا تھا۔ اسی قسم کی ایک مثال ”سُنَّةُ الْعُمَرَيْنِ“ (عمرین کا طریقہ اور سنّت) اور اس سے مراد سیدنا ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کا طریقہ ہوتا ہے، اور اس سے مراد سیدنا عمر بن خطاب اور سیدنا عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہما کا طریقہ نہیں ہے، جیسا کہ بعض لوگوں کو اس سے غلط فہمی اور وہم ہوا ہے ـ اور اس بات کی دلیل کہ حدیث کے ان الفاظ ”اور جب نماز کھڑی ہوتی“ سے مراد دوسری اذان ہے جسے اقامت کہتے ہیں۔ (درج ذیل حدیث ہے)۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1773]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 912، 913، 915، 916، وابن الجارود فى "المنتقى"، 319، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1773، 1774، 1837، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1673، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1391، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1087، والترمذي فى (جامعه) برقم: 516، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1135، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2049، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15957»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں