🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَالسَّارِقُ وَالسَّارِقَةُ فَاقْطَعُوا أَيْدِيَهُمَا} :
باب: اللہ تعالیٰ نے (سورۃ المائدہ میں) فرمایا اور چور مرد اور چور عورت کا ہاتھ کاٹو۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 6796 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
صحیح بخاری: 6796، 6797
السنن الكبرى للبيهقي: 17179
المعجم الاوسط: 2552
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6796
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ:" قَطَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي مِجَنٍّ ثَمَنُهُ ثَلَاثَةُ دَرَاهِمَ".
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے جویریہ نے بیان کیا، ان سے نافع نے، ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ڈھال کی چوری پر ہاتھ کاٹا تھا جس کی قیمت تین درہم تھی۔ [صحيح البخاري/كتاب الحدود/حدیث: 6796]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ڈھال کی چوری پر ہاتھ کاٹا جس کی قیمت تین درہم تھی۔“ [صحيح البخاري/كتاب الحدود/حدیث: 6796]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6797
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي نَافِعٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:" قَطَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مِجَنٍّ ثَمَنُهُ ثَلَاثَةُ دَرَاهِمَ".
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، ان سے عبیداللہ نے بیان کیا، کہا مجھ سے نافع نے بیان کیا، ان سے عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ڈھال پر ہاتھ کاٹا تھا جس کی قیمت تین درہم تھی۔ [صحيح البخاري/كتاب الحدود/حدیث: 6797]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ایک اور روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ڈھال کی چوری پر ہاتھ کاٹا تھا جس کی قیمت تین درہم تھی۔“ [صحيح البخاري/كتاب الحدود/حدیث: 6797]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17179
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا يَعْقُوبُ ⦗٤٥٢⦘ بْنُ إِسْحَاقَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ حَيَّانَ، قَالَا: ثنا سَهْلٌ، ثنا وُهَيْبٌ، عَنْ أَبِي وَاقِدٍ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَطَعَ فِي مِجَنٍّ ثَمَنُهُ خَمْسَةُ دَرَاهِمَ".
حضرت سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ درہم کی ڈھال کے بدلے ہاتھ کاٹا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17179]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2552
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ: نَا أَبُو هِلَالٍ قَالَ: نَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَطَعَ فِي مِجَنٍّ، قُلْتُ لِأَنَسٍ : كَمْ ثَمَنُهُ؟ قَالَ: I " خَمْسَةُ دَرَاهِمَ I "، قَالَ أَبُو هِلَالٍ : يُخَالِفُنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، فَقَالَ: هُوَ عَنْ أَبِي بَكْرٍ ، فَلَقِيتُ هِشَامَ بْنَ أَبِي عَبْدِ اللهِ ، فَقَالَ: هُوَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ڈھال (چرانے پر) ہاتھ کاٹا۔ (قتادہ رحمہ اللہ کہتے ہیں:) میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”اس کی قیمت کتنی تھی؟“ انہوں نے کہا: ”پانچ درہم۔“ ابو ہلال رحمہ اللہ نے کہا: سعید بن ابی عروبہ رحمہ اللہ نے میری مخالفت کی ہے، وہ کہتے ہیں کہ یہ روایت سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے ہے، پھر میں ہشام بن ابی عبداللہ رحمہ اللہ سے ملا تو انہوں نے کہا: ”یہ روایت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے (مروی) ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2552]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: غير محفوظ «الكامل في الضعفاء، ج 7، ص 439» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2467، 2468، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4927 / 7، 4928 / 8، 4926 / 6، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7358، 7359، 7360، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17278، 17276، 17277، 17279، 17282، 17280، 17281، 17283، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3410، 3420، والبزار فى «مسنده» برقم: 7198، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18970، 18971، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 28674، 28675، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3438، 6112»

الحكم على الحديث:
غير محفوظ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں