الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ إِثْمِ مَنْ أَشْرَكَ بِاللَّهِ وَعُقُوبَتِهِ فِي الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ:
باب: اللہ تعالیٰ نے (سورۃ لقمان میں) فرمایا «إثم من أشرك بالله وعقوبته في الدنيا والآخرة» ۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 6918 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح بخاری: 6918
المستدرک علی الصحیحین: 3271
حدیث نمبر: 6918
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ سورة الأنعام آية 82، شَقَّ ذَلِكَ عَلَى أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالُوا:" أَيُّنَا لَمْ يَلْبِسْ إِيمَانَهُ بِظُلْمٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهُ لَيْسَ بِذَاكَ، أَلَا تَسْمَعُونَ إِلَى قَوْلِ لُقْمَانَ: إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ سورة لقمان آية 13".
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو جریر بن عبدالحمید نے بیان کیا، انہوں نے اعمش سے، انہوں نے ابراہیم نخعی سے، انہوں نے علقمہ سے، انہوں نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے کہا کہ جب (سورۃ الانعام کی) یہ آیت «الذين آمنوا ولم يلبسوا إيمانهم بظلم» اتری ”جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے ایمان کو گناہ سے آلود نہیں کیا (یعنی ظلم سے)“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو بہت گراں گزری وہ کہنے لگے بھلا ہم میں سے کون ایسا ہے جس نے ایمان کے ساتھ کوئی ظلم (یعنی گناہ) نہ کیا ہو۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس آیت میں ظلم سے گناہ مراد نہیں ہے (بلکہ شرک مراد ہے) کیا تم نے لقمان علیہ السلام کا قول نہیں سنا «إن الشرك لظلم عظيم» ”شرک بڑا ظلم ہے“۔ [صحيح البخاري/كتاب استتابة المرتدين/حدیث: 6918]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”جب یہ آیت ﴿الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ﴾ [سورة الأنعام: 82] ”جو لوگ ایمان لائے اور اپنے کو ظلم سے ملوث نہ کیا۔“ نازل ہوئی تو یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام پر بہت گراں گزری، انہوں نے کہا: ”اللہ کے رسول! ہم میں سے کون ہے جس نے اپنے ایمان کو ظلم سے آلودہ نہ کیا ہو؟“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دراصل یہ بات نہیں، کیا تم نے حضرت لقمان کی بات نہیں سنی، انہوں نے کہا تھا: ﴿إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ﴾ [سورة لقمان: 13] ”یقیناً شرک بہت بڑا ظلم ہے۔“““ [صحيح البخاري/كتاب استتابة المرتدين/حدیث: 6918]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 3271
أخبرنا أبو بكر الشافعي، حدثنا إسحاق بن الحسن، حدثنا أبو حذيفة، حدثنا سفيان، عن زياد بن عِلَاقة، عن زياد بن حَرمَلة قال: سمعت عليَّ بن أبي طالب يقرأ هذه الآية: ﴿الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ أُولَ﴾ [الأنعام: 82] ، قال: هذه في إبراهيمَ وأصحابه ليس في هذه الأُمة (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. إنما اتَّفقا (2) على حديث الأعمش عن إبراهيم عن عَلقَمة عن عبد الله (3) : أنهم قالوا: يا رسول الله، وأيُّنا لم يَظلِمْ نفسَه، الحديثَ بطوله بغير هذا التأويل.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3232 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. إنما اتَّفقا (2) على حديث الأعمش عن إبراهيم عن عَلقَمة عن عبد الله (3) : أنهم قالوا: يا رسول الله، وأيُّنا لم يَظلِمْ نفسَه، الحديثَ بطوله بغير هذا التأويل.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3232 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ﴾ ”جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اپنے ایمان کو ظلم کے ساتھ نہیں ملایا“ [سورة الأنعام: 82] اور فرمایا: ”یہ (آیت) سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کے حق میں ہے، اس امت کے لیے نہیں ہے“۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ البتہ شیخین نے الاعمش کی روایت پر اتفاق کیا ہے جو انہوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے کہ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم میں سے کون ہے جس نے اپنی جان پر ظلم نہ کیا ہو؟ (یعنی انہوں نے عام گناہوں کو ظلم سمجھا تھا)، تو وہ لمبی حدیث ہے مگر اس میں یہ والی تاویل (کہ یہ صرف ابراہیم علیہ السلام کے لیے ہے) مذکور نہیں ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3271]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ البتہ شیخین نے الاعمش کی روایت پر اتفاق کیا ہے جو انہوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے کہ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم میں سے کون ہے جس نے اپنی جان پر ظلم نہ کیا ہو؟ (یعنی انہوں نے عام گناہوں کو ظلم سمجھا تھا)، تو وہ لمبی حدیث ہے مگر اس میں یہ والی تاویل (کہ یہ صرف ابراہیم علیہ السلام کے لیے ہے) مذکور نہیں ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3271]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لجهالة زياد بن حرملة فلم نقف له على ذكرٍ في شيء من كتب التراجم. أبو حذيفة: هو موسى بن مسعود النهدي، وسفيان: هو الثوري.» [ترقيم الرساله 3271] [ترقيم الشركة 3251] [ترقيم العلميه 3232]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف