🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. باب القسم
بیویوں میں باری کی تقسیم کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 907 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 907
مصنف ابن ابی شیبہ: 17817
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 907
وعن أنس رضي الله عنه قال: من السنة إذا تزوج الرجل البكر على الثيب،‏‏‏‏ أقام عندها سبعا ثم قسم وإذا تزوج الثيب أقام عندها ثلاثا،‏‏‏‏ ثم قسم. متفق عليه،‏‏‏‏ واللفظ للبخاري.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مسنون طریقہ یہ ہے کہ جب مرد شوہر دیدہ پر کنواری بیاہ کر لائے تو اس نئی دلہن کے پاس پہلے سات روز قیام کرے پھر باری تقسیم کرے اور جب شوہر دیدہ سے نکاح کرے تو اس کے پاس تین روز قیام کرے پھر باری تقسیم کرے۔ (بخاری و مسلم) اور یہ الفاظ بخاری کے ہیں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 907]
«وَعَنْ» اور سے – «أَنَسٍ» انس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «مِنَ السُّنَّةِ» سنت میں سے ہے – «إِذَا تَزَوَّجَ» جب نکاح کرے – «الرَّجُلُ» آدمی – «الْبِكْرَ» کنواری سے – «عَلَى الثَّيِّبِ» شوہر دیدہ (بیوی) کے ہوتے ہوئے – «أَقَامَ عِنْدَهَا» اس کے پاس ٹھہرے – «سَبْعًا» سات (راتیں) – «ثُمَّ قَسَمَ» پھر باری تقسیم کرے – «وَإِذَا تَزَوَّجَ» اور جب نکاح کرے – «الثَّيِّبَ» شوہر دیدہ سے – «أَقَامَ عِنْدَهَا» اس کے پاس ٹھہرے – «ثَلَاثًا» تین (راتیں) – «ثُمَّ قَسَمَ» پھر باری تقسیم کرے۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔ – «وَاللَّفْظُ لِلْبُخَارِيِّ» اور الفاظ بخاری کے ہیں۔
اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سنت یہ ہے کہ جب آدمی شوہر دیدہ بیوی کے ہوتے ہوئے کنواری سے نکاح کرے تو اس کے پاس سات راتیں ٹھہرے پھر باری تقسیم کرے، اور جب شوہر دیدہ سے نکاح کرے تو اس کے پاس تین راتیں ٹھہرے پھر باری تقسیم کرے۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ، اور الفاظ بخاری کے ہیں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 907]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، النكاح، باب إذا تزوج الثيب علي البكر، حديث:5214، مسلم، الرضاع، باب قدر ما تستحقه البكر والثيب من إقامة الزوج عندها عقبالزفاف، حديث:1461.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 17226 ترقیم الشثری: -- 17817
حدثنا عبدة بن سليمان، عن ابي سعيد، عن إبراهيم، والشعبي , قالا: " إذا تزوج البكر على امراته اقام عندها سبعا، وإذا تزوج الثيب على امراته اقام عندها ثلاثا"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: سقط ما بين القوسين.
حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب آدمی بیوی کی موجودگی میں کسی باکرہ سے شادی کرے تو اس کے پاس سات دن قیام کرے۔ اور اگر ثیبہ سے شادی کرے تو اس کے پاس تین دن قیام کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17817]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 17226»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں