الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
جنگل کی سکونت، شکار اور بادشاہوں کی قربت کا بیان
شواہد الحدیث — مسند اسحاق بن راهويه حدیث نمبر 664 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند اسحاق بن راہویہ: 664
سنن ترمذی: 2256
مشکوۃ المصابیح: 3701
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6124
حدیث نمبر: 664
أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ، وَقَالَ: ( (مَنْ لَزِمَ أَبْوَابَ السُّلْطَانِ) ) .
یعلی بن عبید سے اسی سند سے روایت مروی ہے، اس میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے بادشاہوں کے دروازوں کو لازم پکڑ لیا۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصيد و الذبائح /حدیث: 664]
تخریج الحدیث: «انظر ما قبله»
حدیث نمبر: 2256
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنْ وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ سَكَنَ الْبَادِيَةَ جَفَا، وَمَنِ اتَّبَعَ الصَّيْدَ غَفَلَ، وَمَنْ أَتَى أَبْوَابَ السُّلْطَانِ افْتَتِنَ " قَالَ: وَفِي الْبَابِ عَنْ أَبَي هُرَيْرَةَ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ، مِنْ حَدِيثَ ابْنِ عَبَّاسٍ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ الثَّوْرِيِّ.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے بادیہ (صحراء و بیابان) کی سکونت اختیار کی وہ سخت طبیعت والا ہو گیا، جس نے شکار کا پیچھا کیا وہ غافل ہو گیا اور جو بادشاہ کے دروازے پر آیا وہ فتنوں کا شکار ہو گیا“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث ابن عباس رضی الله عنہما کی روایت سے حسن صحیح غریب ہے، ہم اسے صرف ثوری کی روایت سے جانتے ہیں،
۲- اس باب میں ابوہریرہ رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الفتن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2256]
۱- یہ حدیث ابن عباس رضی الله عنہما کی روایت سے حسن صحیح غریب ہے، ہم اسے صرف ثوری کی روایت سے جانتے ہیں،
۲- اس باب میں ابوہریرہ رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الفتن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2256]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/ الصید 4 (2859)، سنن النسائی/الصید 24 (4314) (تحفة الأشراف: 6539)، و مسند احمد (1/357) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: معلوم ہوا کہ صحراء و بیابان کی سکونت اختیار کرنے والا اگر جمعہ و جماعت میں حاضر نہیں ہوتا ہے اور علماء کی مجالس سے دور رہتا ہے تو ایسا شخص تمدن و تہذیب سے دور، سخت طبیعت والا ہو گا، اسی طرح جو لہو و لعب کی غرض سے شکار کا عادی ہوا وہ غفلت میں مبتلا ہو جائے گا، البتہ جو رزق کی خاطر شکار کا ارادہ رکھتا ہو تو یہ عمل اس کے لیے جائز ہے۔ کیونکہ بعض صحابہ کرام نے بھی یہ عمل اپنا یا ہے، بادشاہوں کے دربار میں حاضری دینے والا اگر مداہنت سے کام لیتا ہے تو فتنہ میں پڑ جائے گا، البتہ جو بادشاہوں کے پاس رہ کر انہیں نصیحت کرے اور امر بالمعروف ونہی عن المنکر کا فریضہ انجام دے تو یہ اس کے لیے افضل جہاد ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (3701 / التحقيق الثانى) ، صحيح أبي داود (2547)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 3701
3701 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ; عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَنْ سَكَنَ الْبَادِيَةَ جَفَا، وَمَنِ اتَّبَعَ الصَّيْدَ غَفَلَ، وَمَنْ أَتَى السُّلْطَانَ افْتُتِنَ . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَفِي رِوَايَةِ أَبِي دَاوُدَ: مَنْ لَزِمَ السُّلْطَانَ افْتُتِنَ، وَمَا ازْدَادَ عَبْدٌ مِنَ السُّلْطَانِ دُنُوًّا إِلَّا ازْدَادَ مِنَ اللَّهِ بُعْدًا.
ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جنگل میں رہنے والا سخت دل ہوتا ہے، شکار کا پیچھا کرنے والا غافل ہوتا ہے اور بادشاہ کے پاس جانے والا فتنے کا شکار ہو جاتا ہے۔“ اور ابوداؤد کی روایت میں ہے: ”جو شخص بادشاہ کے ساتھ لگا رہتا ہے تو وہ فتنے کا شکار ہو جاتا ہے، جس قدر کوئی شخص بادشاہ کے قریب ہوتا ہے وہ اسی قدر اللہ سے دُور ہو جاتا ہے۔“ حسن، رواہ الترمذی و احمد و النسائی و ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإمارة والقضاء/حدیث: 3701]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أحمد (1/ 357 ح 3362) و الترمذي (2256 وقال: حسن غريب) و النسائي (195/7. 196 ح 4314) وأبو داود (2859)
٭ فيه أبو موسي شيخ يماني: جھله ابن القطان وغيره و وثقه ابن حبان والترمذي فھو حسن الحديث و قال: ابن حجر في التقريب: ’’مجھول من السادسة و وھم من قال إنه إسرائيل بن موسي .‘‘
حديث: من لزم السلطان افتتن إلخ رواه أبو داود عن أبي ھريرة (2860) و فيه شيخ من الأنصار: لم أعرفه (فالسندضعيف)»
٭ فيه أبو موسي شيخ يماني: جھله ابن القطان وغيره و وثقه ابن حبان والترمذي فھو حسن الحديث و قال: ابن حجر في التقريب: ’’مجھول من السادسة و وھم من قال إنه إسرائيل بن موسي .‘‘
حديث: من لزم السلطان افتتن إلخ رواه أبو داود عن أبي ھريرة (2860) و فيه شيخ من الأنصار: لم أعرفه (فالسندضعيف)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
حدیث نمبر: 6124
«من بدا جفا ومن اتبع الصيد غفل ومن أتى أبواب السلطان افتتن»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص صحرا نشین ہو جائے وہ سخت مزاج ہو جاتا ہے، اور جو شکار کے پیچھے لگا رہے وہ غافل ہو جاتا ہے، اور جو حکمرانوں کے دروازوں پر جاتا رہے وہ فتنے میں پڑ جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6124]
”جو شخص صحرا نشین ہو جائے وہ سخت مزاج ہو جاتا ہے، اور جو شکار کے پیچھے لگا رہے وہ غافل ہو جاتا ہے، اور جو حکمرانوں کے دروازوں پر جاتا رہے وہ فتنے میں پڑ جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6124]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [طب] عن ابن عباس. الصحيحة 1272.»
قال الشيخ الألباني: صحيح