الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. باب في نِكَاحِ الْمُحْرِمِ:
محرم کے نکاح کرنے کا بیان
شواہد الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 2235 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن دارمی: 2235
مسند عبداللہ بن عمر: 50
سنن دارقطنی: 3650
الجامع الكامل: 4848
حدیث نمبر: 2235
أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ عُثْمَانَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: "الْمُحْرِمُ لَا يَنْكِحُ وَلَا يُنْكِحُ".
امیرالمومنین سیدنا عثمان ابن عفان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”احرام والا آدمی (حالت احرام میں) نہ خود اپنا نکاح کرے اور نہ کسی دوسرے کا نکاح کرائے۔“ [سنن دارمي/من كتاب النكاح/حدیث: 2235]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2244] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1409] ، [أبوداؤد 1841، 1842] ، [نسائي 2842] ، [ابن ماجه 1966] ، [ابن حبان 4123] ، [موارد الظمآن 1274] ، [مسند الحميدي 33]
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1409] ، [أبوداؤد 1841، 1842] ، [نسائي 2842] ، [ابن ماجه 1966] ، [ابن حبان 4123] ، [موارد الظمآن 1274] ، [مسند الحميدي 33]
وضاحت: (تشریح حدیث 2234)
مسلم کی روایت میں ہے: اور نہ احرام کی حالت میں پیغام دے۔
ابن حبان میں ہے: اور نہ اس کے پیغامِ نکاح پر پیغام دیا جائے۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حالتِ احرام میں نکاح کرنا یا کرانا دونوں کام منع ہیں حتیٰ کہ پیغام بھی دینا منع ہے۔
اہلِ حدیث، امام شافعی و امام احمد رحمہما اللہ اور جمہور علماء کا یہی مسلک ہے لیکن امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے کہا کہ محرم کا حالتِ احرام میں نکاح کرنا جائز ہے اور ان کا استدلال سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث سے ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے حالتِ احرام میں نکاح کیا۔
علمائے کرام نے اس کو رد کیا اور بہت سے جوابات تحریر کئے ہیں جن میں سے چند ایک جوابات یہ ہیں: مذکورہ بالا حدیث «المحرم لا ينكح .....» قول ہے اور بفرض صحت حدیث سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فعل ہے۔
قواعدِ حدیث کے مطابق قول فعل پر مقدم ہوتا ہے، نیز یہ کہ ہو سکتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خاص ہو، نیز بہت سے صحابہ کرام و سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ وغیرہ نے کہا (جو سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کے وقت قاصد و پیغام رسان تھے) کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت حلال تھے، اس کو احمد و ترمذی رحمہما اللہ نے روایت کیا ہے، نیز یہ کہ اس نکاح کے وقت سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کم سن اور چھوٹے نو یا دس سال کے تھے، ہو سکتا ہے کہ انہیں وہم ہوا ہو۔
تفصیل کے لئے دیکھئے: [تحفة الأحوذي 89/2] ۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 50
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْمُحْرِمُ لا يَنْكِحُ وَلا يُنْكِحُ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”احرام والا نہ (خود) نکاح کرے اور نہ (کسی دوسرے کا) نکاح کرائے۔“ [مسند عبدالله بن عمر/حدیث: 50]
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم: النكاح: باب تحريم نكاح المحرم وكراهة خطبته: رقم الحديث: 1409»
الحكم على الحديث:
صحیح
ترقیم العلمیہ : 3593 ترقیم الرسالہ : -- 3650
نَا أَبُو طَالِبٍ أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ الْحَافِظُ ، نَا هِلالُ بْنُ الْعَلاءِ ، نَا النُّفَيْلِيُّ ، نَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْمُحْرِمُ لا يَنْكِحُ، وَلا يُنْكِحُ، وَلا يَخْطُبُ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”حالت احرام والا شخص نہ خود نکاح کر سکتا ہے، نہ کسی کا نکاح کروا سکتا ہے، اور نہ ہی نکاح کا پیغام دے سکتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3650]
ترقیم العلمیہ: 3593
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 721، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 14313، 14328، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3650، 3651، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 13130، 13131، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 4200»
حدیث نمبر: 4848
4848. عن ابن عمر، عن النبيّ صلى الله عليه وسلم قال: المحرِمُ لا يَنْكِحِ، وَلا يُنْكِحُ، وَلا يَخْطُبُ.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الدارقطني (3650) عن أبي طالب أحمد بن نصر الحافظ، حدثنا هلال بن العلاء، حدثنا النفيلي، حدثنا مسلم بن خالد، حدثنا إسماعيل ابن أمية، عن نافع، عن ابن عمر، فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن