الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. باب الإِقَامَةِ عِنْدَ الثَّيِّبِ وَالْبِكْرِ إِذَا بَنَى بِهَا:
ثیبہ اور کنواری لڑکی سے شادی کرے تو کتنے دن اس کے پاس رہے؟
شواہد الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 2246 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارمی: 2246
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5180
حدیث نمبر: 2246
أَخْبَرَنَا يَعْلَى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاق، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لِلْبِكْرِ سَبْعٌ، وَلِلثَّيِّبِ ثَلَاثٌ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کنواری کے لئے سات دن اور ثیبہ کے لئے تین دن ہیں۔“ [سنن دارمي/من كتاب النكاح/حدیث: 2246]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «رجاله ثقات غير أن محمد بن إسحاق قد عنعن ولكن الحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2255] »
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5213] ، [مسلم 1461] ، [أبوداؤد 2124] ، [ترمذي 1139] ، [ابن ماجه 1916] ، [أبويعلی 2823] ، [ابن حبان 4208]
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5213] ، [مسلم 1461] ، [أبوداؤد 2124] ، [ترمذي 1139] ، [ابن ماجه 1916] ، [أبويعلی 2823] ، [ابن حبان 4208]
وضاحت: (تشریح حدیث 2245)
شادی شدہ یا شوہر دیدہ عورت (ثیبہ) سے شادی کی ہو تو اس کے پاس متواتر تین دن تک رہنا اور کنواری لڑکی سے شادی کی ہو تو دوسری بیویوں کی موجودگی میں اس کے پاس سات دن تک متواتر رہنے کا حکم اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا، کیونکہ نئی بیوی خصوصاً کنواری لڑکی شروع میں وحشت زدہ ہوتی ہے، اتنے دن قیام سے اس کی وحشت دور ہو کر یگانگت اور انسیت بڑھے گی، پھر اس کے بعد سب کے ساتھ باری باری رہے تاکہ انصاف کے خلاف نہ ہو۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: رجاله ثقات غير أن محمد بن إسحاق قد عنعن ولكن الحديث متفق عليه
حدیث نمبر: 5180
«للبكر سبع وللثيب ثلاث»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کنواری بیوی کے لیے سات دن ہیں اور شوہر دیدہ کے لیے تین دن ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5180]
”کنواری بیوی کے لیے سات دن ہیں اور شوہر دیدہ کے لیے تین دن ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5180]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م] عن أم سلمة [هـ] عن أنس. الأحاديث الصحيحة 1271: الدارمي، قط. أنس.»
قال الشيخ الألباني: صحيح