🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. باب الْقَوْلِ عِنْدَ الْجِمَاعِ:
جماع کے وقت کی دعا کا بیان
شواہد الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 2249 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
سنن دارمی: 2249
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7552
المعجم الکبیر للطبرانی: 7808، 7810
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2249
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا يَمْنَعُ أَحَدَكُمْ أَنْ يَقُولَ حِينَ يُجَامِعُ أَهْلَهُ: بِسْمِ اللَّهِ، اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ، وَجَنِّبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا"، فَإِنْ قَضَى اللَّهُ وَلَدًا، لَمْ يَضُرَّهُ الشَّيْطَانُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی جب اپنی بیوی سے جماع کرے تو کون سی چیز یہ دعا کرنے سے اسے مانع ہوتی ہے (یعنی جماع کے وقت یہ دعا کرنی چاہیے) «بِسْمِ اللّٰهِ اَللّٰهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَنِّبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا» “ اللہ کے نام کے ساتھ شروع کرتا ہوں، اے اللہ ہمیں شیطان سے بچا اور شیطان کو اس چیز سے دور رکھ جو تو (اس جماع کے نتیجہ میں) ہمیں عطا فرمائے۔ یہ دعا پڑھنے کے بعد اس جماع سے میاں بیوی کو جو اولاد ملے گی اسے شیطان کبھی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ [سنن دارمي/من كتاب النكاح/حدیث: 2249]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2258] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 141، 3271] ، [مسلم 1434] ، [أبوداؤد 2161] ، [ترمذي 1092] ، [ابن ماجه 1919] ، [طيالسي 1587] ، [أحمد 220/1، 243] ، [ابن السني 608، وغيرهم]
وضاحت: (تشریح حدیث 2248)
اس حدیث سے جماع کے وقت اس دعا کے پڑھنے کا ثبوت ملا، اس کا فائدہ یہ ہے کہ خود میاں بیوی اور آنے والی روح سب ہی شیطان کے شر سے محفوظ رہیں گے، نقصان و ضرر سے مراد ہر قسم کا ضرر ہے خواہ دینی ہو یا دنیاوی، حسی ہو یا معنوی۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ شیطان ذکرِ الٰہی کرنے والوں سے دور رہتا ہے اور اس کا قابو ان پر نہیں چل پاتا، بصورت دیگر وہ ہر وقت ہر انسان کے ساتھ لگا رہتا ہے اور کسی حالت میں اس سے جدا نہیں ہوتا، اس لئے کسی بھی حال میں اللہ کے ذکر سے غافل نہ رہنا چاہیے۔
آج بہت سے لوگ اس حدیث پر عمل نہیں کرتے، اکثر کو تو یہ دعا بھی یاد نہ ہوگی اسی لئے اولاد بہت بے ادب و شریر اور نالائق ہوتی ہے۔
عرفِ عام میں بھی جو لڑکا زیادہ شرارت کرتا ہو تو کہہ دیا جاتا ہے کہ بغیر بسم اللہ کی اولاد ہے۔
لہٰذا اس دعا کا اہتمام کرنا چاہیے، اس میں سنّت کی پیروی بھی ہے اور دینی و دنیاوی فائدہ بھی، دینی یہ کہ اولاد نیک صالح اور یہ کام بھی عبادت کے زمرے میں ہے، دنیاوی فائدہ یہ کہ اس کی برکت سے باذن اللہ انسان بیماری وغیرہ سے محفوظ رہے گا۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح والحديث متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7552
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَعْجِزَنَّ أَحَدُكُمْ إِذَا أَتَى أَهْلَهُ أَنْ يَقُولَ: بِسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ جَنِّبْنِي وَجَنِّبْ مَا رَزَقْتَنِي مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ، فَإِنْ قُدِّرَ أَنْ يَكُونَ بَيْنَهُمَا وَلَدٌ لَمْ يَضُرَّهُ شَيْطَانٌ أَبَدًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی ایک شخص اس بات سے عاجز آ جاتا ہے کہ جب وہ اپنی بیوی کے پاس جائے، تو یہ پڑھ لے: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے اے اللہ! تو مجھے، اور جو رزق (یعنی اولاد) تو مجھے عطا کرے گا اسے مردود شیطان سے الگ رکھنا“۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) اگر ان دنوں میاں بیوی کے نصیب میں اولاد ہوئی، تو شیطان اسے کبھی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7552]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7839)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7839»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7808
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ زَحْرٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: لَا يَعْجِزَنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا أَتَى أَهْلَهُ أَنْ يَقُولَ: بِسْمِ اللهِ، اللَّهُمَّ جَنِّبْنِي، وَجَنِّبْ مَا رَزَقْتَنِي الشَّيْطَانَ الرَّجِيمَ، فَإِنْ قُدِّرَ أَنْ يَكُونَ بَيْنَهُمَا وَلَدٌ لَمْ يَضُرَّهُ شَيْطَانٌ أَبَدًا ".
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی جب اپنی بیوی کے پاس جائے تو یہ کہنا نہ بھولے: بسم اللہ، اے اللہ! مجھے اور جو کچھ تو نے مجھے عطا فرمایا ہے اسے مردود شیطان سے دور رکھ۔ پس اگر مقدر ہو کہ ان دونوں سے کوئی اولاد ہو تو شیطان اسے کبھی نقصان نہیں پہنچائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7808]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 208، حدیث 7839»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7810
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ زَحْرٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: لَا يَعْجِزَنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا أَتَى أَهْلَهُ أَنْ يَقُولَ: بِسْمِ اللهِ اللَّهُمَّ جَنِّبْنِي، وَجَنِّبْ مَا رَزَقْتَنِي الشَّيْطَانَ الرَّجِيمَ، فَإِنْ قُدِّرَ أَنْ يَكُونَ بَيْنَهُمَا وَلَدٌ لَمْ يَضُرَّهُ شَيْطَانٌ أَبَدًا ".
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی جب اپنی بیوی کے پاس جائے تو یہ کہنا نہ بھولے: بسم اللہ، اے اللہ! مجھے اور جو کچھ تو نے مجھے عطا فرمایا ہے اسے مردود شیطان سے دور رکھ۔ پس اگر مقدر ہو کہ ان دونوں سے کوئی اولاد ہو تو شیطان اسے کبھی نقصان نہیں پہنچائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7810]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 208، حدیث 7841»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں