🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. باب في الْكَوْثَرِ:
نہر کوثر کا بیان
شواہد الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 2871 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارمی: 2871
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7857
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2871
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، قالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ سورة الكوثر آية 1، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "هُوَ نَهْرٌ فِي الْجَنَّةِ حَافَّتَاهُ مِنْ ذَهَبٍ، يَجْرِي عَلَى الدُّرِّ وَالْيَاقُوتِ، تُرْبَتُهُ أَطْيَبُ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ، وَطَعْمُهُ أَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، وَمَاؤُهُ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ الثَّلْجِ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: جب « ﴿إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ﴾ » نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ جنت کی نہر ہے جس کے کنارے سونے کے بنے ہوئے ہیں، موتی اور یاقوت پر بہتی ہے، اس کی مٹی مشک سے زیادہ خوشبودار، اور اس کا مزہ شہد سے زیادہ میٹھا، اور پانی برف سے زیادہ سفید (وشفاف) ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2871]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف أبو عوانة متأخر السماع من عطاء، [مكتبه الشامله نمبر: 2879] »
اس روایت کی سند ضعیف ہے، لیکن دوسری سند سے حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 3361] ، [ابن ماجه 4334] ، [أحمد 112/2] ، [الحاكم 524/2، ويشهد له حديث أنس المتفق عليه بخاري 4964] ، [مسلم 162] و [أبويعلی 2876]
وضاحت: (تشریح حدیث 2870)
نہرِ کوثر جنّت میں رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا کی جائے گی جس کا وصف مذکور بالا حدیث میں بیان کیا گیا ہے، اور حوضِ کوثر قیامت کے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا ہوگا، جو ایک بار اس کا پانی پی لے گا پیاسا نہ رہے گا، اس کا پانی نہرِ کوثر سے ہی آ رہا ہوگا، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے امتیوں کو بلا بلا کر پانی پلائیں گے، کچھ لوگوں کو فرشتے وہاں سے ڈھکیلیں گے اور حوض پر نہ آنے دیں گے اور کہیں گے: آپ کو معلوم نہیں آپ کے بعد انہوں نے کیا کیا بدعتیں ایجاد کر لی تھیں۔
الله تعالیٰ ہمیں سنّت کا شیدائی بنائے اور بدعت سے دور رکھے تاکہ حوضِ کوثر سے پانی پینا نصیب ہو، آمین۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف أبو عوانة متأخر السماع من عطاء
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7857
وَرَوَاهُ ابْنُ أَبِي الدُّنْيَا مَوْقُوفًا بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ وَلَفْظُهُ: عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ "فِي قَوْلِهِ - عَزَّ وَجَلَّ -: (إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ) قَالَ: هُوَ نَهْرٌ فِي الْجَنَّةِ، عُمْقُهُ فِي الْأَرْضِ سَبْعُونَ أَلْفَ فَرْسَخٍ، مَاؤُهُ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، شَاطِئَاهُ اللُّؤْلُؤُ وَالزَّبَرْجَدُ وَالْيَاقُوتُ، خَصَّ اللَّهُ بِهِ نَبِيَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دُونَ الْأَنْبِيَاءِ ".
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَحَسَّنَهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ عزوجل کے فرمان ﴿إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ﴾ کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ”یہ جنت میں ایک نہر ہے جس کی زمین میں گہرائی ستر ہزار فرسخ ہے، اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے، اس کے دونوں کنارے موتیوں، زبرجد اور یاقوت کے ہیں، اللہ تعالیٰ نے اس نہر کے ساتھ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیگر انبیاء کے مقابلے میں خاص فرمایا ہے۔“ اسے ابن ابی الدنیا نے موقوفاً ایک ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے، البتہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث سے اس کا ایک شاہد (تائیدی روایت) موجود ہے جسے امام ترمذی نے روایت کر کے اسے حسن قرار دیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب صفة الجنة/حدیث: 7857]
تخریج الحدیث: «ورواه ابن أبي الدنيا موقوفا بسند ضعيف ولفظه: عن ابن عباس "في قوله - عز وجل -: (إنا أعطيناك الكوثر) قال: هو نهر في الجنة، عمقه في الأرض سبعون ألف فرسخ، ماؤه أشد بياضا من اللبن، وأحلى من العسل، شاطئاه اللؤلؤ والزبرجد والياقوت، خص الله به نبيه صلى الله عليه وس…»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں