🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مختصر حصن المسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
103. دعاء المقيم للمسافر
مقیم کی مسافر کے لیے دعا​
شواہد الحدیث — مختصر حصن المسلم حدیث نمبر 224 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مختصر حصن المسلم: 224
المعجم الکبیر للطبرانی: 16072
المعجم الاوسط: 1027
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 224
زَوَّدَكَ اللَٰهُ التَّقْوَى وَغَفَرَ ذَنْبَكَ وَيَسَّرَ لَكَ الخَيْرَ حَيْثُمَا كُنْتَ
”اللہ تعالیٰ تمہیں زاد راہ میں تقویٰ دے، تمہارے گناہ معاف کرے اور تم جہاں کہیں بھی ہو بھلائی کو تمہارے لئے آسان کر دے۔“ [اسناده حسن، سنن ترمذي: 3444] [مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 224]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16072
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ ، ثَنَا قَتَادَةُ بْنُ الْفَضْلِ ، حَدَّثَنِي أَبِي الْفَضْلُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ قَتَادَةَ ، عَنْ عَمِّهِ هِشَامِ بْنِ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَتَادَةَ قَالَ: لَمَّا عَقَدَ لِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى قَوْمِي أَخَذْتُ يَدَهُ فَوَدَّعْتُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: جَعَلَ اللهُ التَّقْوَى زَادَكَ، وَغَفَرَ ذَنْبَكَ، وَوَجَّهَكَ إِلَى الْخَيْرِ حَيْثُمَا يَكُونُ.
سیدنا قتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری قوم پر میری سرداری کا عہدہ باندھا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑ کر رخصت چاہی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تقویٰ کو تیرا زادِ راہ بنائے، تیرا گناہ بخش دے، اور جہاں کہیں بھی تو ہو تجھے بھلائی کی طرف رہنمائی کرے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب القاف/حدیث: 16072]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 15، حدیث 22»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1027
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رَافِعٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ .
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا وَدَّعَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ قَالَ: زَوَّدَكَ اللهُ التَّقْوَى، وَغَفَرَ لَكَ ذَنْبَكَ، وَلَقَّاكَ الْخَيْرَ حَيْثُ وَجَّهْتَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے صحابہ میں سے کسی شخص کو رخصت فرماتے تو یہ دعا دیتے: «زَوَّدَكَ اللهُ التَّقْوَى، وَغَفَرَ لَكَ ذَنْبَكَ، وَلَقَّاكَ الْخَيْرَ حَيْثُ وَجَّهْتَ» ”اللہ تعالیٰ تجھے تقویٰ کا زادِ راہ عطا فرمائے، تیرے گناہ معاف کر دے اور تو جہاں بھی رخ کرے اللہ تجھے خیر و بھلائی سے ہمکنار کرے۔““ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1027]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں