🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. باب الْمَيِّتُ يُعَذَّبُ بِبُكَاءِ أَهْلِهِ عَلَيْهِ:
باب: میت کو اس کے گھر والوں کے رونے کی وجہ سے عذاب دیا جاتا ہے۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 2157 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح مسلم: 2157
مسند احمد: 5262
مصنف ابن ابی شیبہ: 12474
الفتح الربانی: 3065
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 933 ترقیم شاملہ: -- 2157
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدٍ الطَّائِيِّ ، وَمُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ ، قَالَ: أَوَّلُ مَنْ نِيحَ عَلَيْهِ بِالْكُوفَةِ قَرَظَةُ بْنُ كَعْبٍ، فَقَالَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ نِيحَ عَلَيْهِ فَإِنَّهُ يُعَذَّبُ بِمَا نِيحَ عَلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ".
وکیع نے سعید بن عبید طائی اور محمد بن قیس سے اور انہوں نے علی بن ربیعہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: کوفہ میں سب سے پہلے جس پر نوحہ کیا گیا وہ قرظہ بن کعب تھا، اس پر حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ’جس پر نوحہ کیا گیا اسے قیامت کے دن اس پر کیے جانے والے نوحے (کی وجہ) سے عذاب دیا جائے گا۔‘“ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2157]
علی بن ربیعہ بیان کرتے ہیں کہ کوفہ میں سب سے پہلے قرظہ بن کعب رضی اللہ عنہ پر نوحہ کیا گیا، تو مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس پر نوحہ کیا گیا، قیامت کے دن اسے اس پر نوحہ کیے جانے کے سبب عذاب دیا جائے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2157]
ترقیم فوادعبدالباقی: 933
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5262
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ يُنَحْ عَلَيْهِ، فَإِنَّهُ يُعَذَّبُ بِمَا نِيحَ عَلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص پر نوحہ کیا جائے اسے قیامت کے دن اس پر ہونے والے نوحے کی وجہ سے عذاب ہوگا۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5262]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، خ : 1286 ، م : 928 .
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 12225 ترقیم الشثری: -- 12474
حدثنا وكيع ، عن سعيد بن عبيد ، عن عبادة بن الوليد بن عبادة ، عن ابن عمر ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من نيح عليه فإنه يعذب بما نيح عليه يوم القيامة"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح، أخرجه البخاري (١٢٨٦)، ومسلم (٩٢٨)، وأحمد (٥٢٦٢).
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس (مرنے والے) پر نوحہ کیا جائے تو اس پر کیے گئے نوحہ کی وجہ سے اس کو قیامت کے دن عذاب دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12474]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 929، 930، 932، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3136، 3137، 3135، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1854 / 5، 1855 / 6، 1857 / 8، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1994، 1997، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3129، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7271، 7276، وأحمد فى «مسنده» برقم: 296، 295، 4959، 5358، 6291، والحميدي فى «مسنده» برقم: 222، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6675، 6678، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12495، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6970، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13081، 13087، 13088، 13186، 13262، 13299، ترقيم محمد عوامة: 12225»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3065
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (مَنْ نِيحَ عَلَيْهِ فَإِنَّهُ يُعَذَّبُ بِمَا نِيحَ عَلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ) )
سیّدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس پر نوحہ کیا گیا تو اس کو نوحہ کی وجہ سے قیامت کے دن عذاب دیا جائے گا۔ [الفتح الربانی/كتاب الجنائز/حدیث: 3065]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1286، ومسلم: 928، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4865، 5262 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5262»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 1286
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں