الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
74. باب سَفَرِ الْمَرْأَةِ مَعَ مَحْرَمٍ إِلَى حَجٍّ وَغَيْرِهِ:
باب: عورت کو محرم کے ساتھ حج وغیرہ کا سفر کرنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 3265 (کل: 20 مقامات، 14 کتب)
صحیح مسلم: 3265
معجم صغیر للطبرانی : 1184
اللؤلؤ والمرجان: 847
مصنف ابن ابی شیبہ: 15859
الفتح الربانی: 4092
صحیح ابن حبان: 5996
الجامع الكامل: 4745
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7303
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2402
11 تا 20
حدیث نمبر: 5996
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُصْعَبٍ بِمَرْوَ وَبِقَرْيَةِ سِنْجَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الْهَيَّاجِ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَرْحَبِيُّ ، حَدَّثَنِي عُبَيْدَةُ بْنُ الأَسْوَدِ ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ سِنَانِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: كَانَتْ خُزَاعَةُ حُلَفَاءٍ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَتْ بَنُو بَكْرٍ، رَهْطٌ مِنْ بَنِي كِنَانَةَ حُلَفَاءً لأَبِي سُفْيَانَ، قَالَ: وَكَانَتْ بَيْنَهُمْ مُوَادَعَةٌ أَيَّامَ الْحُدَيْبِيَةِ، فَأَغَارَتْ بَنُو بَكْرٍ عَلَى خُزَاعَةَ فِي تِلْكَ الْمُدَّةِ، فَبَعَثُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَمِدُّونَهُ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُمِدًّا لَهُمْ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ، فَصَامَ حَتَّى بَلَغَ قُدَيْدًا ثُمَّ أَفْطَرَ، وَقَالَ: " لِيَصُمِ النَّاسُ فِي السَّفَرِ وَيُفْطِرُوا، فَمَنْ صَامَ أَجْزَأَ عَنْهُ صَوْمُهُ، وَمَنْ أَفْطَرَ وَجَبَ عَلَيْهِ الْقَضَاءُ" . فَفَتَحَ اللَّهُ مَكَّةَ، فَلَمَّا دَخَلَهَا أَسْنَدَ ظَهْرَهُ إِلَى الْكَعْبَةِ، فَقَالَ: " كُفُّوا السِّلاحَ، إِلا خُزَاعَةَ عَنْ بَكْرٍ"، حَتَّى جَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ قُتِلَ رَجُلٌ بِالْمُزْدَلِفَةِ، فَقَالَ:" إِنَّ هَذَا الْحَرَمَ حَرَامٌ عَنْ أَمْرِ اللَّهِ، لَمْ يَحِلَّ لِمَنْ كَانَ قَبْلِي، وَلا يَحِلُّ لِمَنْ بَعْدِي، وَإِنَّهُ لَمْ يَحِلَّ لِي إِلا سَاعَةً وَاحِدَةً، وَإِنَّهُ لا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يُشْهِرَ فِيهِ سِلاحًا، وَإِنَّهُ لا يَخْتَلِي خَلاهُ، وَلا يُعْضَدُ شَجَرُهُ، وَلا يُنَفَّرُ صَيْدُهُ"، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِلا الإِذْخَرَ، فَإِنَّهُ لِبُيُوتِنَا وَقُبُورِنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِلا الإِذْخَرَ" . " وَإِنَّ أَعْتَى النَّاسِ عَلَى اللَّهِ ثَلاثَةٌ: مَنْ قَتَلَ فِي حَرَمِ اللَّهِ، أَوْ قَتَلَ غَيْرَ قَاتِلِهِ، أَوْ قَتَلَ لِذَحْلِ الْجَاهِلِيَّةِ" . فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنِّي وَقَعْتُ عَلَى جَارِيَةِ بَنِي فُلانٍ، وَإِنَّهَا وَلَدَتْ لِي، فَأْمُرْ بِوَلَدِي، فَلْيُرَدَّ إِلَيَّ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " لَيْسَ بِوَلَدِكَ، لا يَجُوزُ هَذَا فِي الإِسْلامِ، وَالْمُدَّعَى عَلَيْهِ أَوْلَى بِالْيَمِينِ إِلا أَنْ تَقُومَ بَيِّنَةٌ، الْوَلَدُ لِصَاحِبِ الْفِرَاشِ، وَبِفِي الْعَاهِرِ الأَثْلِبُ"، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، وَمَا الأَثْلِبُ؟ قَالَ:" الْحَجَرُ، فَمَنْ عَهَرَ بِامْرَأَةٍ لا يَمْلِكُهَا، أَوْ بِامْرَأَةِ قَوْمٍ آخَرِينَ فَوَلَدَتْ، فَلَيْسَ بِوَلَدِهِ، لا يَرِثُ وَلا يُورَثُ" . " وَالْمُؤْمِنُونَ يَدٌ عَلَى مَنْ سِوَاهُمْ، تَتَكَافَأُ دِمَاؤُهُمْ، يُجِيرُ عَلَيْهِمْ أَوَّلُهُمْ، وَيَرُدُّ عَلَيْهِمْ أَقْصَاهُمْ، وَلا يُقْتَلُ مُؤْمِنٌ بِكَافِرٍ، وَلا ذُو عَهْدٍ فِي عَهْدِهِ" . " وَلا يَتَوَارَثُ أَهْلُ مِلَّتَيْنِ" . " وَلا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا، وَلا عَلَى خَالَتِهَا، وَلا تُسَافِرُ ثَلاثًا مَعَ غَيْرِ ذِي مَحْرَمٍ" . " وَلا تُصَلُّوا بَعْدَ الْفَجْرِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَلا تُصَلُّوا بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ خزاعہ قبیلے کے لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیف تھے جبکہ بنو کنانہ کا ایک گروہ بنو بکر، ابوسفیان (یعنی مشرکین مکہ) کے حلیف تھے۔ صلح حدیبیہ کے موقع پر ان کے درمیان معاہدہ ہو گیا، پھر بنو بکر نے اسی مدت کے درمیان خزاعہ قبیلے کے لوگوں پر حملہ کر دیا، تو ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مدد کے لیے پیغام بھجوایا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی مدد کرنے کے لیے رمضان کے مہینے میں روانہ ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھا ہوا تھا، یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم قدید کے مقام پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ ختم کر دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں کو سفر کے دوران روزہ رکھ بھی لینا چاہیے اور ترک بھی کر دینا چاہیے، جو شخص روزہ رکھ لے گا اس کا روزہ درست ہو گا اور جو شخص نہیں رکھے گا اس پر قضا کرنا لازم ہو گی۔“ پھر اللہ تعالیٰ نے مکہ کو فتح کر دیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پشت خانہ کعبہ کے ساتھ لگائی اور ارشاد فرمایا: ”اپنے ہتھیاروں کو روک لو، البتہ خزاعہ قبیلے کے لوگ بنو بکر (سے بدلہ لے سکتے ہیں)۔“ یہاں تک کہ ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مزدلفہ میں ایک شخص قتل ہو گیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ حرم ہے اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے تحت قابل احترام ہے، مجھ سے پہلے یہ کسی کے لیے حلال قرار نہیں دیا گیا اور میرے بعد بھی کسی کے لیے حلال نہیں ہو گا اور میرے لیے بھی تھوڑی سی دیر کے لیے اسے حلال قرار دیا گیا ہے، کسی بھی مسلمان کے لیے یہ بات جائز نہیں ہے کہ وہ اس میں ہتھیار نکال کر چلے، یہاں کی گھاس کو کاٹا نہیں جائے گا، یہاں کے درخت کو کاٹا نہیں جائے گا، یہاں کے شکار کو بھگایا نہیں جائے گا۔“ ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اذخر (کی اجازت دے دیجیے) کیونکہ وہ ہمارے گھروں اور قبرستان میں استعمال ہوتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اذخر کا حکم مختلف ہے، اللہ تعالیٰ کے سب سے زیادہ نافرمان تین لوگ ہیں: وہ شخص جو اللہ کے حرم میں کسی کو قتل کرے یا جو شخص اپنے قاتل کے علاوہ (یعنی قصاص کے بدلے کے علاوہ) کسی کو قتل کرے یا جو شخص زمانہ جاہلیت کی دشمنی کی بنیاد پر کسی کو قتل کرے۔“ ایک صاحب کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے بنو فلاں کی کنیز کے ساتھ صحبت کی تھی، تو اس کے ہاں بچہ ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے بچے کے بارے میں حکم دیجیے کہ وہ مجھے دیا جائے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ تمہاری اولاد (شمار نہیں ہو گا) کیونکہ اسلام میں یہ بات جائز نہیں ہے، جس شخص کے خلاف دعویٰ کیا گیا ہو وہ قسم اٹھانے کا زیادہ حق دار ہے ماسوائے اس صورت کے کہ ثبوت کے ذریعے ثابت ہو جائے، بچہ صاحبِ فراش کا ہوتا ہے اور زنا کرنے والے کے منہ میں پتھر ہوں گے۔“ ایک صاحب نے عرض کی: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! اثلب سے کیا مراد ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پتھر، جو شخص کسی ایسی عورت کے ساتھ زنا کا مرتکب ہوتا ہے جس کا وہ مالک نہ ہو یا کسی دوسری قوم کی عورت کے ساتھ زنا کا مرتکب ہوتا ہے اور وہ عورت بچے کو جنم دیتی ہے، تو وہ اس شخص کا بچہ شمار نہیں ہو گا، نہ وہ اس کا وارث بنے گا اور نہ ہی اسے اس کا وارث بنایا جائے گا۔ اہل ایمان اپنے علاوہ سب لوگوں کے لیے ایک ہاتھ کی مانند ہیں، ان کی جانیں برابر کی حیثیت رکھتی ہیں، ان کے آگے کا کوئی فرد اگر پناہ دے دیتا ہے تو سب سے پیچھے والا بھی اسے پورا کرے گا، کسی مومن کو کسی کافر کے بدلے میں قتل نہیں کیا جائے گا اور کسی ذمی کو اس کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے دوران (قتل نہیں کیا جائے گا)، دو مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد ایک دوسرے کے وارث نہیں بنیں گے، کسی عورت کے ساتھ اس کی پھوپھی پر یا اس کی خالہ پر نکاح نہیں کیا جائے گا اور کوئی عورت محرم کے بغیر تین دن کا سفر نہیں کرے گی اور تم لوگ فجر کے بعد اس وقت تک (کوئی نفل نماز) ادا نہیں کرو گے جب تک سورج نکل نہیں آتا اور عصر کے بعد اس وقت تک ادا نہیں کرو گے جب تک سورج غروب نہیں ہو جاتا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنايات/حدیث: 5996]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 582، 583، 585، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 828، 829، وابن الجارود فى "المنتقى"، 309، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1273، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1545، 1548، 1566، 1567، 1569، 5996، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4702» «رقم طبعة با وزير 5964»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن الإسناد. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
حدیث نمبر: 4745
4745. عن عبد الله بن عمرو، أن النبي صلى الله عليه وسلم استند إلى الكعبة، فوعظ الناس، وذَكَّرَهم، ثم قال: لا يصلين أحد بعد العصر حتى الليل، ولا بعد الصبح حتى تطلع الشمس، ولا تسافر امرأة إلا مع ذي محرم ثلاثة أيام.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه عبد الرزاق في المصنف (10750) عن ابن جريج، قال: أخبرني عبدالكريم (الجزري)، أن عمرو بن شعيب أخبره، عن أبيه، عن عبد الله بن عمرو، فذكره. ومن هذا الطريق أخرجه أيضا أحمد (6712).»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 5300
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَنَدَ إِلَى بَيْتٍ، فَوَعَظَ النَّاسَ وَذَكَّرَهُمْ وَقَالَ:" لَا يُصَلِّي أَحَدٌ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى اللَّيْلِ، وَلَا بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَلَا تُسَافِرُ الْمَرْأَةُ إِلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ مَسِيرَةَ ثَلَاثٍ، وَلَا تَتَقَدَّمَنَّ امْرَأَةٌ عَلَى عَمَّتِهَا وَلَا عَلَى خَالَتِهَا".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ النَّهْيُ عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصُّبْحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ النَّهْيُ عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصُّبْحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گھر کے ساتھ ٹیک لگا کر لوگوں کو وعظ و نصیحت کی اور ارشاد فرمایا: کوئی بھی شخص عصر کے بعد رات ہونے تک (یعنی سورج غروب ہونے تک) اور صبح کے بعد سورج طلوع ہونے تک نماز ادا نہ کرے اور عورت اپنے محرم کے بغیر تین دن کا سفر نہ کرے اور کوئی عورت اپنی پھوپھی یا اپنی خالہ پر آگے نہ آئے (یعنی اپنی خالہ یا پھوپھی کے شوہر سے شادی نہ کرے)۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس میں سے صبح کی نماز کے بعد نماز ادا کرنے والا حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5300]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5300]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6712)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6673»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5301
وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تُسَافِرُ الْمَرْأَةُ فَوْقَ ثَلَاثٍ إِلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ الصُّدَائِيِّ عَنْ أَبِي هَانِئٍ عُمَرَ بْنِ بَشِيرٍ، وَفِيهِمَا كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ الصُّدَائِيِّ عَنْ أَبِي هَانِئٍ عُمَرَ بْنِ بَشِيرٍ، وَفِيهِمَا كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَا.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عورت تین دن سے زیادہ سفر نہ کرے البتہ اگر اس کا محرم ساتھ ہو، تو حکم مختلف ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں علی بن یزید صدائی کے حوالے سے ابوہانیء عمر بن بشیر سے نقل کی ہے۔ ان دونوں کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5301]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں علی بن یزید صدائی کے حوالے سے ابوہانیء عمر بن بشیر سے نقل کی ہے۔ ان دونوں کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5301]
تخریج الحدیث: «أخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 2258»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 7303
«لا تسافر المرأة ثلاثة أيام إلا مع ذي محرم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”عورت تین دن کا سفر محرم کے بغیر نہ کرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7303]
”عورت تین دن کا سفر محرم کے بغیر نہ کرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7303]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق د] عن ابن عمر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 12598
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَابِقٍ ، ثَنَا أَبُو مَالِكٍ الْجَنْبِيُّ ، عَنْ جُوَيْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاكِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تُسَافِرِ الْمَرْأَةُ ثَلَاثَةَ أَمْيَالٍ إِلَّا مَعَ زَوْجٍ أَوْ مَعَ ذِي مَحْرَمٍ فَقِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ : النَّاسُ يَقُولُونُ: ثَلَاثَةَ أَيَّامِ. قَالَ: " إِنَّمَا هُوَ وَهْمٌ مِنْهُمْ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت تین میل کا سفر نہ کرے مگر اپنے شوہر یا کسی محرم کے ساتھ۔“ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا گیا: لوگ تو تین دن کہتے ہیں۔ انہوں نے فرمایا: ”یہ ان کا وہم ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12598]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 121، حدیث 12652»
حدیث نمبر: 14253
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ حَيَّانَ الْمَازِنِيُّ قَالَا: ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو دَاوُدَ، مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الصُّدَائِيُّ ، عَنْ أَبِي هَانِئٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا تُسَافِرِ الْمَرْأَةُ فَوْقَ ثَلَاثٍ إِلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی عورت تین دن سے زیادہ کا سفر محرم کے بغیر نہ کرے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14253]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 80، حدیث 181»
«أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1976، والطبراني فى «الصغير» برقم: 851»
«أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1976، والطبراني فى «الصغير» برقم: 851»
حدیث نمبر: 1555
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، ثَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَنَفِيُّ ، ثَنَا ابْنُ مَوْهَبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ مَالِكَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يُحَدِّثُ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: وُجِدَ فِي قَائِمِ سَيْفِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... فَذَكَرَتِ الْحَدِيثَ، قَالَتْ: وَفِي الْآخِرِ: «وَلَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا وَلَا عَلَى خَالَتِهَا، وَلَا تُسَافِرُ الْمَرْأَةُ ثَلَاثَ لَيَالٍ مَعَ غَيْرِ ذِي مَحْرَمٍ» .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کے دستے میں ایک تحریر پائی گئی، پھر انہوں نے پوری حدیث بیان کی جس کے آخری حصے میں یہ مرقوم تھا کہ: ”کسی عورت سے اس کی پھوپھی یا اس کی خالہ کی موجودگی میں (بطورِ سوکن) نکاح نہ کیا جائے، اور کوئی عورت اپنے محرم کے بغیر تین راتوں کی مسافت کا سفر نہ کرے۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب النكاح/حدیث: 1555]
تخریج الحدیث: «قال البيهقي: ليس فيها شيء على شرط الصحيح (تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 2، ص 188)»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10747، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3035/3، 4899، 4989»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10747، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3035/3، 4899، 4989»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 1976
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ يَزِيدَ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ بِالْبَصْرَةِ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الصُّدَائِيُّ ، عَنْ أَبِي هَانِئٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تُسَافِرِ الْمَرْأَةُ فَوْقَ ثَلَاثٍ إِلَّا مَعَ زَوْجٍ أَوْ ذِي مَحْرَمٍ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی عورت اپنے شوہر یا کسی محرم کے بغیر تین (دن/رات) سے زیادہ کا سفر نہ کرے“۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الجهاد/حدیث: 1976]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: علي بن يزيد الصدائي وأبوهانئ عمر بن بشير كلاهما فيهما كلام وقد وثقا (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 214)»
«قال ابن عدي: ولعلي بن يزيد غير ما ذكرت أحاديث غرائب وعامة ما يرويه مما لا يتابع عليه (الكامل في الضعفاء، ج 6، ص 362)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 827، 1340، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1169، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1726، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2898، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2678، وأخرجه فتح الباري برقم: 1036، 1132، 1763، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2519، 2525، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 115، 7414، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 3509، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 6024، وأخرجه شرح السنة برقم: 1850»
«قال ابن عدي: ولعلي بن يزيد غير ما ذكرت أحاديث غرائب وعامة ما يرويه مما لا يتابع عليه (الكامل في الضعفاء، ج 6، ص 362)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 827، 1340، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1169، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1726، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2898، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2678، وأخرجه فتح الباري برقم: 1036، 1132، 1763، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2519، 2525، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 115، 7414، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 3509، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 6024، وأخرجه شرح السنة برقم: 1850»
الحكم على الحديث:
لا يتابع عليه
حدیث نمبر: 2402
وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا تُسَافِرِ الْمَرْأَةُ فَوْقَ ثَلَاثِ لَيَالٍ إِلَّا مَعَ زَوْجٍ أَوْ ذِي مَحْرَمٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ، وَتَقَدَّمَ فِي النَّهْيِ عَنْ صَوْمَيِ الْفِطْرِ وَالْأَضْحَى، وَهُوَ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَغَيْرِهِمَا مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ وَأَبِي سَعِيدٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ، وَتَقَدَّمَ فِي النَّهْيِ عَنْ صَوْمَيِ الْفِطْرِ وَالْأَضْحَى، وَهُوَ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَغَيْرِهِمَا مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ وَأَبِي سَعِيدٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ .
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی عورت اپنے شوہر یا کسی ذی محرم کے بغیر تین راتوں سے زائد کی مسافت کا سفر نہ کرے۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور اس روایت کے لیے سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ایک شاہد (تائیدی روایت) موجود ہے جو عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے روزوں کی ممانعت کے بیان میں پہلے گزر چکی ہے، نیز یہ حدیث صحیحین اور دیگر کتب میں سیدنا ابن عمر، سیدنا ابو سعید اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہم کی احادیث سے بھی مروی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الحج/حدیث: 2402]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 818»
الحكم على الحديث:
أصله في الصحيحين