🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. باب لاَ تَحِلُّ الْمُطَلَّقَةُ ثَلاَثًا لِمُطَلِّقِهَا حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ وَيَطَأَهَا ثُمَّ يُفَارِقَهَا وَتَنْقَضِي عِدَّتُهَا:
باب: طلاق ثلاثہ کا بیان۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 3531 (کل: 12 مقامات، 9 کتب)
صحیح مسلم: 3531
سنن ابن ماجہ: 1933
مسند احمد: 5277، 14024
مصنف ابن ابی شیبہ: 18827
سنن سعید بن منصور: 2253، 2262، 3163
الجامع الكامل: 6582
السنن الكبرى للبيهقي: 15201
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7791
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4199
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7791
عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ كَانَتْ تَحْتَهُ امْرَأَةٌ فَطَلَّقَهَا ثَلَاثًا فَتَزَوَّجَهَا بَعْدَهُ رَجُلٌ فَطَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا أَتَحِلُّ لِزَوْجِهَا الْأَوَّلِ؟ قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا حَتَّى يَذُوقَ الْآخَرُ مَا ذَاقَ الْأَوَّلُ مِنْ عُسَيْلَتِهَا وَذَاقَتْ مِنْ عُسَيْلَتِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَمَاتَ عَنْهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ دِينَارٍ الطَّاحِيَّ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَأَبُو زُرْعَةَ وَابْنُ حِبَّانَ، وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا: جس کی بیوی ہوتی ہے، اور وہ اسے تین طلاقیں دیدیتا ہے اس کے بعد ایک مرد، اُس عورت سے شادی کر لیتا ہے، اور وہ اس کی رخصتی کروانے سے پہلے اس عورت کو طلاق دیدیتا ہے، تو کیا وہ عورت اپنے پہلے شوہر کے لئے حلال ہو جائے گی راوی بیان کرتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی نہیں! جب تک دوسرا شوہر اس عورت کے شہد کو نہیں چکھ لیتا جسے پہلے نے چکھا تھا، اور عورت مرد کے شہد کو نہیں چکھ لیتی“۔
یہ روایت امام أحمد امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”دوسرا شوہر اس عورت کی رخصتی سے پہلے انتقال کر گیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن دینار طاحی کا معاملہ مختلف ہے۔ ابوحاتم ابوزرعہ اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7791]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1505) اخرجه ابو يعلي فى المسند (4199) اخرجه احمد فى المسند (284/3)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2393»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4199
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ الْبَلْخِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دِينَارٍ الطَّاحِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا، فَتَزَوَّجَتْ زَوْجًا فَمَاتَ عَنْهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا، هَلْ يَتَزَوَّجُهَا الْأَوَّلُ؟ قَالَ: «لَا، حَتَّى يَذُوقَ عُسَيْلَتَهَا» ،
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دِينَارٍ، بِإِسْنَادِهِ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جس نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیں، پھر اس عورت نے کسی دوسرے مرد سے نکاح کیا مگر وہ دوسرا شوہر اس کے ساتھ ہم بستری کرنے سے پہلے ہی فوت ہو گیا، تو کیا پہلا شوہر اب اس سے دوبارہ نکاح کر سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نہیں، یہاں تک کہ وہ (دوسرا شوہر) اس کی شیرینی نہ چکھ لے (یعنی ان کے درمیان صحبت نہ ہو جائے)۔“ نیز سعید بن ابی الربیع رحمہ اللہ نے بھی اسی سند کے ساتھ محمد بن دینار رحمہ اللہ سے یہ روایت بیان کی ہے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4199]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2496، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1433، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1118، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3407، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2309، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1932، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25364، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2267، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3320/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4183-4184»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں