🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. باب رَضَاعَةِ الْكَبِيرِ:
باب: بڑی عمر کی رضاعت کا بیان۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 3602 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح مسلم: 3602
بلوغ المرام: 966
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1453 ترقیم شاملہ: -- 3602
وحدثنا إِسْحَاقَ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، وَاللَّفْظُ لِابْنِ رَافِعٍ، قَالَ: حدثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنا ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، أَنَّ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، أَخْبَرَهُ: أَنَّ عَائِشَةَ ، أَخْبَرَتْهُ: أَنَّ سَهْلَةَ بِنْتَ سُهَيْلِ بْنِ عَمْرٍو جَاءَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فقَالَت: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ سَالِمًا لِسَالِمٍ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ مَعَنَا فِي بَيْتِنَا، وَقَدْ بَلَغَ مَا يَبْلُغُ الرِّجَالُ، وَعَلِمَ مَا يَعْلَمُ الرِّجَالُ، قَالَ: " أَرْضِعِيهِ، تَحْرُمِي عَلَيْهِ "، قَالَ: فَمَكَثْتُ سَنَةً أَوْ قَرِيبًا مِنْهَا لَا أُحَدِّثُ بِهِ وَهِبْتُهُ، ثُمَّ لَقِيتُ الْقَاسِمَ، فَقُلْتُ لَهُ: لَقَدْ حَدَّثْتَنِي حَدِيثًا مَا حَدَّثْتُهُ بَعْدُ، قَالَ: فَمَا هُوَ؟ فَأَخْبَرْتُهُ، قَالَ: فَحَدِّثْهُ عَنِّي أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْنِيهِ.
ابن جریج نے ہمیں خبر دی، کہا: ہمیں ابن ابی ملیکہ نے بتایا، انہیں قاسم بن محمد بن ابی بکر نے خبر دی، انہیں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ سہلہ بنت سہیل بن عمرو رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور کہا: اللہ کے رسول! سالم۔۔ (انہوں نے) سالم مولیٰ ابی حذیفہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں (کہا:)۔۔ ہمارے ساتھ ہمارے گھر میں رہتا ہے۔ وہ مردوں کی حد بلوغت کو پہنچ چکا ہے اور وہ (سب کچھ) جاننے لگا ہے جو مرد جانتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: ”تم اسے دودھ پلا دو تو تم اس پر حرام ہو جاؤ گی۔“ (گویا یہ حکم صرف حضرت سہلہ کے لیے تھا۔) (ابن ابی ملیکہ نے) کہا: میں سال بھر یا اس کے قریب ٹھہرا، میں نے یہ حدیث بیان نہ کی، میں اس (کو بیان کرنے) سے ڈرتا رہا، پھر میں قاسم سے ملا تو میں نے انہیں کہا: آپ نے مجھے ایک حدیث سنائی تھی، جو میں نے اس کے بعد کبھی بیان نہیں کی، انہوں نے پوچھا: وہ کون سی حدیث ہے؟ میں نے انہیں بتائی، انہوں نے کہا: اسے میرے حوالے سے بیان کرو کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھے اس کی خبر دی تھی۔ [صحيح مسلم/كتاب الرضاع/حدیث: 3602]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سہلہ بنت سہیل بن عمرو رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! سالم، ابو حذیفہ کا حلیف ہمارے ساتھ گھر میں رہتا ہے اور وہ مردوں کی حدِ بلوغ کو پہنچ گیا ہے اور ان باتوں کو جاننے لگا ہے جن کو مرد جانتے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «أَرْضِعِيهِ تَحْرُمِي عَلَيْهِ» ”دودھ پلا کر اس کے لیے حرام ہو جاؤ۔“ ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: ایک سال یا اس کے قریب تک خوف اور ہیبت کے مارے میں نے یہ حدیث بیان نہ کی، پھر میری ملاقات قاسم رحمہ اللہ سے ہوئی، تو میں نے ان سے کہا: ”آپ نے مجھے ایک حدیث سنائی تھی جو میں نے ابھی تک کسی کو نہیں سنائی۔“ انہوں نے پوچھا: ”وہ کون سی حدیث ہے؟“ تو میں نے انہیں بتایا۔ انہوں نے کہا: ”اسے میرے واسطے سے بیان کرو، بلاشبہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ حدیث سنائی ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الرضاع/حدیث: 3602]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1453
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 966
وعنها رضي الله عنها قالت: جاءت سهلة بنت سهيل فقالت: يا رسول الله إن سالما مولى أبي حذيفة معنا في بيتنا وقد بلغ ما يبلغ الرجال؟ فقال: «أرضعيه تحرمي عليه» رواه مسلم.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سھلہ بنت سہیل رضی اللہ عنہا آئیں اور عرض کیا، اے اللہ کے رسول! سالم ابوحذیفہ کا آزاد کردہ غلام ہمارے گھر میں ہمارے ساتھ ہی رہتا ہے وہ مرد کی حد بلوغت کو پہنچ گیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اسے اپنا دودھ پلا دو، تو اس پر حرام ہو جائے گی۔“ (مسلم) (نوٹ: یہ واقعہ ان کے ساتھ خاص ہے۔) [بلوغ المرام/حدیث: 966]
«وَعَنْهَا» اور انہی سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَتْ» (انہوں نے) کہا: – «جَاءَتْ» آئیں – «سَهْلَةُ بِنْتُ سُهَيْلٍ» سہلہ بنت سہیل – «فَقَالَتْ» اور کہا: – «يَا رَسُولَ اللَّهِ» اے اللہ کے رسول! – «إِنَّ سَالِمًا» بے شک سالم – «مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ» ابو حذیفہ کا آزاد کردہ غلام – «مَعَنَا فِي بَيْتِنَا» ہمارے ساتھ ہمارے گھر میں ہے – «وَقَدْ بَلَغَ» اور وہ پہنچ چکا ہے – «مَا يَبْلُغُ الرِّجَالُ» جہاں مرد پہنچتے ہیں؟ – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «أَرْضِعِيهِ» اسے دودھ پلا دو – «تَحْرُمِي عَلَيْهِ» تم اس پر حرام ہو جاؤ گی۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور انہی (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدہ سہلہ بنت سہیل رضی اللہ عنہا آئیں اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ابو حذیفہ کا آزاد کردہ غلام سالم ہمارے ساتھ ہمارے گھر میں رہتا ہے اور وہ مردوں کی عمر (بلوغت) کو پہنچ چکا ہے؟ آپ نے فرمایا: ”اسے دودھ پلا دو، تم اس پر حرام ہو جاؤ گی۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 966]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الرضاع، باب رضاعة الكبير، حديث:1453.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں