🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. باب فَضْلِ الْغَدْوَةِ وَالرَّوْحَةِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ:
باب: اللہ تعالیٰ کی راہ میں صبح یا شام کو چلنے کی فضیلت۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 4875 (کل: 51 مقامات، 20 کتب)
صحیح مسلم: 4875، 4873، 4876
صحیح بخاری: 2792، 2796
سنن ترمذی: 1649، 1651
سنن نسائی: 3121
سنن ابن ماجہ: 2755، 2757
مشکوۃ المصابیح: 3792، 3849، 5614
مسند احمد: 10883، 10902، 12350، 12436، 12556، 12602، 13161، 13780، 22291، 23586
اللؤلؤ والمرجان: 1234
مصنف ابن ابی شیبہ: 20450، 20453، 20457، 20624، 39738
الفتح الربانی: 4788، 4789، 4823، 9521
صحیح ابن حبان: 4602، 7398
الجامع الكامل: 7749، 13470، 16306، 16434
السنن الكبرى للبيهقي: 5655
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9441، 9473
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4151، 5116
المعجم الکبیر للطبرانی: 4063، 4064، 12029
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1935
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2506
المعجم الاوسط: 8667
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4370
41 تا 50
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9441
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَرِيَّةٍ مِنْ سَرَايَاهُ قَالَ: فَمَرَّ رَجُلٌ بِغَارٍ فِيهِ شَيْءٌ مِنْ مَاءٍ، قَالَ: فَحَدَّثَ نَفْسَهُ بِأَنْ يُقِيمَ فِي ذَلِكَ الْغَارِ فَيَقُوتُهُ مَا كَانَ فِيهِ شَيْءٌ مِنْ مَاءٍ، وَيُصِيبُ مَا حَوْلَهُ مِنَ الْبَقْلِ، وَيَتَخَلَّى مِنَ الدُّنْيَا، ثُمَّ قَالَ: لَوْ أَنِّي أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَإِنْ أَذِنَ لِي فَعَلْتُ وَإِلَّا لَمْ أَفْعَلْ، فَأَتَاهُ فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنِّي مَرَرْتُ بِغَارٍ فِيهِ مَا يَقُوتُنِي مِنَ الْمَاءِ وَالْبَقْلِ، فَحَدَّثَتْنِي نَفْسِي بِأَنْ أُقِيمَ فِيهِ وَأَتَخَلَّى مِنَ الدُّنْيَا قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي لَمْ أُبْعَثْ بِالْيَهُودِيَّةِ وَلَا بِالنَّصْرَانِيَّةِ، وَلَكِنِّي بُعِثْتُ بِالْحَنِيفِيَّةِ السَّمْحَةِ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَغَدْوَةٌ أَوْ رَوْحَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا وَلَمَقَامُ أَحَدِكُمْ فِي الصَّفِّ خَيْرٌ مِنْ صَلَاتِهِ سِتِّينَ سَنَةً".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنگی مہم میں حصہ لینے کے لئے نکلے۔ راوی کہتے ہیں: ایک شخص کا گزر ایک غار کے پاس سے ہوا جس میں تھوڑا سا پانی موجود تھا اس شخص نے یہ سوچا کہ وہ اس غار میں مقیم ہو جاتا ہے وہاں اللہ تعالیٰ اس پانی کے ذریعے اسے خوراک فراہم کرتا رہے گا وہ آس پاس کی سبزیاں حاصل کر لے گا، اور وہ دنیا سے لاتعلق ہو جائے گا پھر اس نے سوچا کہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جا کر آپ کے سامنے یہ بات ذکر کرنی چاہیے اگر آپ نے مجھے اجازت دے دی تو میں ایسا کر لوں گا، اور اگر اجازت نہ دی تو میں ایسا نہیں کروں گا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اس نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! میرا گزر ایک غار کے پاس سے ہوا جس میں پانی اور سبزیوں کے حوالے سے میری خوراک کا بندوبست موجود تھا میں نے یہ سوچا کہ میں اس میں مقیم ہو جاتا ہوں اور دنیا سے لاتعلق ہو جاتا ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے یہودیت یا عیسائیت کے ہمراہ مبعوث نہیں کیا گیا بلکہ مجھے آسان حنفیت کے ہمراہ مبعوث کیا گیا ہے، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے اللہ کی راہ میں صبح کے وقت جانا یا شام کے وقت جانا دنیا اور اس میں موجود سب چیزوں سے زیادہ بہتر ہے اور تم میں سے کسی ایک شخص کا صف میں کھڑا ہونا اس کے ساٹھ سال تک (نفل) نمازیں ادا کرنے سے زیادہ بہتر ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9441]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (7868) اخرجه احمد فى المسند (266/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21788»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9473
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" غَدْوَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ رَوْحَةٌ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ کی راہ میں صبح کرنا یا شام کرنا (یا صبح کے وقت جانا یا شام کے وقت جانا) دنیا اور اس میں موجود سب چیزوں سے زیادہ بہتر ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9473]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1658)، أخرجه مسند البزار برقم: 3548»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4151
«غدوة في سبيل الله أو روحة خير من الدنيا وما فيها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ کی راہ میں صبح یا شام کو ایک بار نکلنا دنیا اور جو کچھ اس میں ہے، اس سے بہتر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الغين/حدیث: 4151]
تخریج الحدیث: «(صحيح) حم ق هـ عن أنس ... [ق ت ن] عن سهل بن سعد [م هـ] عن أبي هريرة [ت] عن ابن عباس.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5116
«لغدوة في سبيل الله أو روحة خير من الدنيا وما فيها ولقاب قوس أحدكم أو موضع قده في الجنة خير من الدنيا وما فيها ولو اطلعت امرأة من نساء أهل الجنة إلى الأرض لملأت ما بينهما ريحا ولأضاءت ما بينهما ولنصيفها على رأسها خير من الدنيا وما فيها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ کی راہ میں صبح یا شام کا نکلنا دنیا اور جو کچھ اس میں ہے، سب سے بہتر ہے، اور جنت میں تم میں سے کسی کی کمان کے برابر یا اس کے کوڑے کی جگہ کے برابر جگہ بھی دنیا اور جو کچھ اس میں ہے، سب سے بہتر ہے، اور اگر جنتی عورتوں میں سے کوئی ایک عورت زمین کی طرف جھانک لے تو زمین و آسمان کے درمیان کی ہر چیز کو خوشبو سے بھر دے اور روشن کر دے، اور اس کے سر کی اوڑھنی بھی دنیا اور جو کچھ اس میں ہے، سب سے بہتر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5116]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق ت هـ] عن أنس. مختصر مسلم 1076، الإرواء 1182.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4063
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي شُرَحْبِيلُ بْنُ شَرِيكٍ الْمَعَافِرِيُّ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: رَوْحَةٌ أَوْ غَدْوَةٌ فِي سَبِيلِ اللهِ خَيْرٌ مِمَّا طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ وَغَرَبَتْ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”اللہ کی راہ میں ایک شام یا ایک صبح کا نکلنا اس سے بہتر ہے جس پر سورج طلوع اور غروب ہوتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 4063]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 181، حدیث 4078»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1883، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3119 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4312، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24073، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 225، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 19651، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4079، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8667»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4064
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَلُّولٍ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِي ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ ، حَدَّثَنِي شُرَحْبِيلُ بْنُ شَرِيكٍ الْمَعَافِرِيُّ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: غَدْوَةٌ فِي سَبِيلِ اللهِ أَوْ رَوْحَةٌ خَيْرٌ مِمَّا طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ وَغَرَبَتْ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی راہ میں ایک صبح یا ایک شام کا نکلنا اس سے بہتر ہے جس پر سورج طلوع اور غروب ہوتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 4064]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 182، حدیث 4079»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1883، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3119 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4312، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24073، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 225، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 19651، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4078، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8667»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12029
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَّهَ عَبْدَ اللهِ بْنَ رَوَاحَةَ الْأَنْصَارِيَّ، وَجَعْفَرَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ، وَزَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ، فَتَخَلَّفَ عَبْدُ اللهِ بْنُ رَوَاحَةَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا خَلَّفَكَ؟ " قَالَ: الْجُمُعَةُ يَا رَسُولَ اللهِ، أُجَمِّعُ ثُمَّ أَرُوحُ، قَالَ: لَغَدْوَةٌ فِي سَبِيلِ اللهِ أَوْ رَوْحَةٌ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا فَرَاحَ مُنْطَلِقًا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبداللہ بن رواحہ انصاری، جعفر بن ابی طالب، اور زید بن حارثہ رضی اللہ عنہم کو ایک مہم پر روانہ کیا، تو عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ پیچھے رہ گئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تمہیں کس چیز نے روکا؟“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! جمعہ، میں جمعہ ادا کر کے پھر روانہ ہوتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے راستے میں صبح یا شام نکلنا دنیا اور اس کی ہر چیز سے بہتر ہے۔“ چنانچہ وہ فوراً روانہ ہو گئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12029]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 388، حدیث 12081»
«أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 1649، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2354، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2822، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2506، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 654، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 19649، 38120»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1935
وَقَالَ إِسْحَاقُ : حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ يَزِيدَ الْعُكْلِيِّ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عُمَرَ بْنِ جَرِيرٍ ، قَالَ: بَعَثَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ جَيْشًا وَفِيهِمْ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَلَمَّا سَارَ رَأَى مُعَاذًا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقَالَ: مَا حَبَسَكَ؟ قَالَ: أَرَدْتُ أَنْ أُصَلِّيَ الْجُمُعَةَ ثُمَّ أَخْرُجَ، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَغَدْوَةٌ فِي سَبِيلِ اللهِ تَعَالَى أَوْ رَوْحَةٌ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا.
ابو زرعہ بن عمر بن جریر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ امیر المؤمنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ایک لشکر روانہ فرمایا جس میں سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے، پھر جب لشکر کوچ کر گیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو (وہیں موجود) دیکھ کر دریافت فرمایا: ”تمہیں کس چیز نے روک لیا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”میرا ارادہ تھا کہ پہلے جمعہ کی نماز ادا کر لوں اور پھر روانہ ہوں“، اس پر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”یقیناً اللہ تعالیٰ کی راہ میں ایک صبح یا ایک شام نکلنا دنیا اور جو کچھ اس میں ہے، ان سب سے بہتر ہے“۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الجهاد/حدیث: 1935]
تخریج الحدیث: «0»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2506
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَحَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: غَدْوَةٌ أَوْ رَوْحَةٌ فِي سَبِيلِ اللهِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا.
سیدنا ابو ہریرہ اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کی راہ میں ایک صبح یا ایک شام (کا وقت) گزارنا دنیا اور جو کچھ اس میں ہے، ان سب سے بہتر ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2506]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2640، 2641، 2735، 3078، 6052، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1882، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1648، 1649، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3118، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2756، 4330، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15132، 22337، 22350، 22361، 22365، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2398، وأخرجه فتح الباري برقم: 1133، 2641، 3078، 6052، وأخرجه مسند البزار برقم: 3548، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20885، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4078، 4079، 5716، 5748، 5753، 5778، 5797، 5842، 5856، 5858، 5861، 5886، 5892، 5917، 5959، 5982، 6004، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 876، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4371، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2501»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8667
وَبِهِ قَالَ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي شُرَحْبِيلُ بْنُ شَرِيكٍ الْمَعَافِرِيُّ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: رَوْحَةٌ أَوْ غَدْوَةٌ فِي سَبِيلِ اللهِ خَيْرٌ مِمَّا طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ وَغَرَبَتْ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُرَحْبِيلَ إِلَّا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، وَسَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ .
سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ کے راستے میں ایک شام یا ایک صبح (نکلنا) ان تمام چیزوں سے بہتر ہے جن پر سورج طلوع ہوتا اور غروب ہوتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شرحبیل سے لیث بن سعد اور سعید بن ابی ایوب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8667]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1883، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3119 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4312، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24073، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 225، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 19651، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4078، 4079»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں