الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
21. باب اسْتِحْبَابِ الرُّقْيَةِ مِنَ الْعَيْنِ وَالنَّمْلَةِ وَالْحُمَةِ وَالنَّظْرَةِ:
باب: نظر لگنے، پھوڑے پھنسی، زہریلے ڈنگ وغیرہ کی تکلیف میں دم کرانے کا استحباب۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 5726 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
صحیح مسلم: 5726
ترقیم عبدالباقی: 2198 ترقیم شاملہ: -- 5726
حَدَّثَنِي عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قال: وَأَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: " رَخَّصَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِآلِ حَزْمٍ فِي رُقْيَةِ الْحَيَّةِ، وَقَالَ لِأَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ: " مَا لِي أَرَى أَجْسَامَ بَنِي أَخِي ضَارِعَةً تُصِيبُهُمُ الْحَاجَةُ؟، قَالَتْ: لَا، وَلَكِنْ الْعَيْنُ تُسْرِعُ إِلَيْهِمْ، قَالَ: " ارْقِيهِمْ "، قَالَتْ: فَعَرَضْتُ عَلَيْهِ، فَقَالَ: " ارْقِيهِمْ ".
ابوعاصم نے ابن جریج سے روایت کی، کہا: مجھے ابوزبیر نے بتایا کہ انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو یہ کہتے ہوئے سنا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آل (بنو عمرو بن) حزم کو سانپ (کے کاٹے) کا دم کرنے کی اجازت دی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”کیا ہوا ہے میں اپنے بھائی (حضرت جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ) کے بچوں کے جسم لاغر دیکھ رہا ہوں، کیا انہیں بھوکا رہنا پڑتا ہے؟“ انہوں نے کہا: نہیں لیکن انہیں نظر بد جلدی لگ جاتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں دم کرو۔“ انہوں نے (اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا) کہا: تو میں نے (دم کے الفاظ کو) آپ کے سامنے پیش کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(ان الفاظ سے) ان کو دم کر دو۔“ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5726]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حزم کے خاندان کو سانپ (کے ڈسنے) پر دم کرانے کی اجازت دی اور حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”کیا وجہ ہے کہ میں اپنے بھائی جعفر کے بچوں کو دبلا پتلا دیکھ رہا ہوں، کیا انہیں غذا کی ضرورت ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: نہیں، لیکن انہیں نظر بہت جلد لگ جاتی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں دم کرو۔“ تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے (دم کے کلمات) پیش کیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں دم کرو۔“ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5726]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2198
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 20747
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُذُوعِيُّ ، ثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ ، ثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَظَرَ إِلَى بَنِيهَا بَنِي جَعْفَرٍ فَقَالَ: مَا لِأَجْسَامِهِمْ ضَارِعَةً فَقَالَتْ: إِنَّ الْعَيْنَ تُسْرِعُ إِلَيْهِمْ أَفَأَرْقِيهِمْ؟ قَالَ: " بِمَاذَا؟ " فَعَرَضَتْ عَلَيْهِ كَلَامًا لَيْسَ بِهِ بَأْسٌ، فَقَالَ: " ارْقِيهِمْ.
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بیٹوں، بنی جعفر، کو دیکھا اور فرمایا: ”ان کے جسم کمزور کیوں ہیں؟“ انہوں نے عرض کیا: انہیں جلد نظر لگ جاتی ہے، تو کیا میں انہیں دم کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کس چیز سے؟“ تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایسے الفاظ پیش کیے جن میں کوئی حرج نہ تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں دم کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20747]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 142، حدیث 376»
حدیث نمبر: 21544
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ ، ثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ الْخَفَّافُ ، ثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِنُعْمَى بِنْتِ جَعْفَرٍ: مَا لِي أَرَى أَجْسَامَ بَنِي جَعْفَرٍ أَنْضَاءَ، أَبِهِمْ حَاجَةٌ؟ قَالَتْ: لَا وَلَكِنَّهُمْ تُسْرِعُ إِلَيْهِمُ الْعَيْنُ أَفَأَرْقِيهِمْ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَعَرَضَتْ عَلَيْهِ كَلَامًا لَا بَأْسَ بِهِ فَقَالَ: ارْقِيهِمْ.
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نعمیٰ بنت جعفر رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”کیا بات ہے، میں جعفر کے بچوں کے جسم کمزور اور لاغر دیکھ رہا ہوں، کیا انہیں کوئی ضرورت ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: نہیں، لیکن انہیں جلدی نظر لگ جاتی ہے، کیا میں انہیں دم کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے وہ کلمات پیش کیے جن میں کوئی حرج نہ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں دم کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21544]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 43، حدیث 81»