الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
37. باب قَتْلِ الْحَيَّاتِ وَغَيْرِهَا:
باب: سانپوں وغیرہ کو مارنے کا بیان میں۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 5835 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح مسلم: 5835
المعجم الکبیر للطبرانی: 10120
ترقیم عبدالباقی: 2234 ترقیم شاملہ: -- 5835
حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَاللَّفْظُ لِيَحْيَي، قَالَ يَحْيَي وَإِسْحَاقُ: أَخْبَرَنَا، وقَالَ الْآخَرَانِ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قال: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَارٍ، وَقَدْ أُنْزِلَتْ عَلَيْهِ وَالْمُرْسَلاتِ عُرْفًا سورة المرسلات آية 1، فَنَحْنُ نَأْخُذُهَا مِنْ فِيهِ رَطْبَةً، إِذْ خَرَجَتْ عَلَيْنَا حَيَّةٌ، فَقَالَ: " اقْتُلُوهَا "، فَابْتَدَرْنَاهَا لِنَقْتُلَهَا فَسَبَقَتْنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَقَاهَا اللَّهُ شَرَّكُمْ كَمَا وَقَاكُمْ شَرَّهَا ".
ابومعاویہ نے اعمش سے، انہوں نے ابراہیم سے، انہوں نے اسود سے، انہوں نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غار میں تھے، اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر (سورۃ) «وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا» نازل ہوئی، ہم اس سورت کو تازہ بہ تازہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دہن مبارک سے حاصل کر (سیکھ رہے تھے) کہ اچانک ایک سانپ نکلا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”اس کو مار دو۔“ہم اس کو مارنے کے لیے جھپٹے تو وہ ہم سے آگے بھاگ گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”اللہ تعالیٰ نے اس کو تمہارے (ہاتھوں) نقصان پہنچنے سے بچا لیا جس طرح تمہیں اس کے نقصان سے بچا لیا۔“ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5835]
حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم ایک غار میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے اور سورہ «الْمُرْسَلَاتِ» نازل ہو رہی تھی اور ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسے براہِ راست تازہ تازہ سیکھ رہے تھے کہ اچانک ہمارے سامنے ایک سانپ نکلا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے قتل کر دو۔“ سو ہم اسے قتل کرنے کے لیے اس کی طرف لپکے تو وہ ہم سے نکل گیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے اس کو تمہارے شر سے بچا لیا، جیسا کہ تمہیں اس کے شر سے بچا لیا۔“ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5835]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2234
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 10120
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ حَمْدَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ : كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَارٍ فَأُنْزِلَتْ عَلَيْهِ: وَالْمُرْسَلاتِ عُرْفًا، فَإِنَّا لَنَتَلَقَّاهَا مِنْ فِيهِ وَهِيَ رَطْبَةٌ، إِذْ خَرَجَتْ عَلَيْنَا حَيَّةٌ، فَابْتَدَرْنَا لِنَقْتُلَهَا، فَانْفَلَتَتْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وُقِيَتْ شَرَّكُمْ، وَوُقِيتُمْ شَرَّهَا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غار میں تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سورۃ ”والمرسلات عرفاً“ نازل ہوئی، ہم یہ آیات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے تازہ تازہ سیکھ رہے تھے کہ ہمارے سامنے ایک سانپ نکل آیا، ہم اسے مارنے کے لیے دوڑے مگر وہ بچ نکلا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے تمہارے شر سے بچا لیا گیا، اور تمہیں اس کے شر سے بچا لیا گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10120]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 119، حدیث 10156»