الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
2. باب حِجَاجِ آدَمَ وَمُوسَى عَلَيْهِمَا السَّلاَمُ:
باب: سیدنا آدم علیہ السلام اور سیدنا موسیٰ علیہ السلام کا مباحثہ۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 6748 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح مسلم: 6748
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4380
ترقیم عبدالباقی: 2653 ترقیم شاملہ: -- 6748
حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْحٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو هَانِئٍ الْخَوْلَانِيُّ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " كَتَبَ اللَّهُ مَقَادِيرَ الْخَلَائِقِ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِخَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ، قَالَ: وَعَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ ".
ابن وہب نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: مجھے ابوہانی خولانی نے ابوعبدالرحمان حبلی سے خبر دی، انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے سے پچاس ہزار سال پہلے مخلوقات کی تقدیریں تحریر فرما دی تھیں۔ فرمایا: اور اس کا عرش پانی پر تھا۔“ [صحيح مسلم/كتاب القدر/حدیث: 6748]
حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ نے مخلوقات کی تقادیر، آسمان و زمین کی تخلیق سے پچاس ہزار سال پہلے لکھ دی تھیں اور اس کا عرش پانی پر تھا۔“ [صحيح مسلم/كتاب القدر/حدیث: 6748]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2653
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 4380
«قدر الله المقادير قبل أن يخلق السموات والأرضين بخمسين ألف سنة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کرنے سے پچاس ہزار سال پہلے ہی تقدیریں لکھ دی تھیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4380]
”اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کرنے سے پچاس ہزار سال پہلے ہی تقدیریں لکھ دی تھیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4380]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ت] عن أبي هريرة. م 8/513.»
قال الشيخ الألباني: صحيح