🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند عبدالله بن عمر سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث نمبر:28
شواہد الحدیث — مسند عبدالله بن عمر حدیث نمبر 28 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند عبداللہ بن عمر: 28
المعجم الکبیر للطبرانی: 16408
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6604
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 28
حَدَّثَنَا الأَسْوَدُ، عَنْ سِنَانِ بْنِ هَارُونَ، عَنْ كُلَيْبٍ، قَالَ مُرَّةُ: ابْنُ وَائِلٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِتْنَةً، وَمَرَّ رَجُلٌ مُقَنَّعٌ، قَالَ:" يُقْتَلُ هَذَا مَظْلُومًا"، فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ، فَإِذَا هُوَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَحِمَهُ اللَّهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتنے کا تذکرہ کیا تو ایک آدمی چہرے کو ڈھانپے وہاں سے گزرا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس سے متعلق) فرمایا: ”یہ مظلوم قتل کیا جائے گا۔“ میں نے انہیں دیکھا تو وہ عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ تھے۔ [مسند عبدالله بن عمر/حدیث: 28]
تخریج الحدیث: «سنن ترمذي: المناقب: باب قولهم كنا نقول ابوبكر و عمر و عثمان: رقم الحديث: 3708، مسند احمد: 10/169: رقم الحديث: 5953»
محدث البانی نے اسے ’’حسن الإسناد‘‘ قرار دیا ہے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ الألباني: إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16408
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، ثَنَا أَبُو شِهَابٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ فِتْنَةً فَقَرَّبَهَا، فَمَرَّ رَجُلٌ مُقَنَّعٌ، فَقَالَ: هَذَا يَوْمَئِذٍ عَلَى الْحَقِّ! فَقُمْتُ إِلَيْهِ فَأَخَذْتُ بِضَبْعَيْهِ فَأَقْبَلْتُ بِوَجْهِهِ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، هَذَا؟ قَالَ: نَعَمْ، فَإِذَا هُوَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ .
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک فتنے کا ذکر کیا اور اسے قریب بتایا، اتنے میں ایک چہرہ ڈھانپے ہوئے آدمی گزرا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس دن حق پر ہو گا۔“ میں اس کی طرف اٹھا اور اس کے دونوں بازو پکڑ کر اس کا چہرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کر دیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ تو وہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16408]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 161، حدیث 359»
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 111، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18405، 18416، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32688، والطبراني فى «الكبير» برقم: 362، 360»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6604
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ فِتْنَةً فَقَرَّبَهَا، فَمَرَّ بِهِ رَجُلٌ مُقَنَّعٌ فَقَالَ: هَذَا وَأَصْحَابُهُ يَوْمَئِذٍ عَلَى الْهُدَى. فَانْطَلَقَ رَجُلٌ فَأَخَذَ بِمَنْكِبَيْهِ فَأَقْبَلَ بِوَجْهِهِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: هَذَا؟ قَالَ: نَعَمْ. فَإِذَا هُوَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَرَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ دُونَ قَوْلِهِ: "وَأَصْحَابِهِ" كُلُّهُمْ مِنْ طَرِيقِ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک فتنے کا تذکرہ فرمایا اور اس کے قریب ہونے کا ذکر کیا، اسی دوران ایک صاحب اپنا سر اور چہرہ ڈھانپے ہوئے وہاں سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ شخص اور اس کے رفقاء اس روز ہدایت پر ہوں گے۔“ پھر ایک صاحب اٹھے اور ان کے کندھوں سے پکڑ کر ان کا چہرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب کیا اور پوچھا: ”کیا یہی وہ شخص ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ تو دیکھا کہ وہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ تھے۔ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ، احمد بن منیع اور احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے، جبکہ امام ابن ماجہ نے اسے لفظ ”وَأَصْحَابِهِ“ کے بغیر نقل کیا ہے؛ یہ تمام طرق محمد بن سیرین کے واسطے سے سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہیں، مگر فنی اعتبار سے محمد بن سیرین کا ان سے سماع ثابت نہیں ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6604]
تخریج الحدیث: «نص البوصيري في الصفحة: كلهم من طريق محمد بن سيرين عن كعب بن عجرة ولم يسمع منه.»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3704، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 111، وأخرجه مسند أحمد برقم: 17602، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 3، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4608»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لانقطاعه بين محمد بن سيرين وكعب بن عجرة، ويشهد له حديث كعب بن مرة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں