🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (998)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
164.  باب الصبر على الأذى
شواہد الحدیث — صحيح الادب المفرد حدیث نمبر 302 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح الادب المفرد: 302
مسند احمد: 4204
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 302
302/390 عن عبد الله [هو ابن مسعود] :" قسم النبي صلى الله عليه وسلم قسمة- كبعض ما كان يقسم – فقال رجل من الأنصار: والله! إنها لقسمة ما أريد بها وجه الله عز وجل! قلت أنا: لأقولن للنبي صلى الله عليه وسلم، فأتيته – وهو في أصحابه- فساررته، فشق ذلك عليه صلى الله عليه وسلم وتغير وجهه، وغضب، حتى وددت أني لم أكن أخبرتُه، ثم قال:" قد أوذي موسى بأكثر من ذلك فصبر".
سیدنا عبداللہ (ابن مسعود) رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: ایک بار نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ تقسیم کیا، اسی طرح جیسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم تقسیم کیا کرتے تھے، اس پر ایک انصاری نے کہا: اللہ کی قسم! یہ ایسی تقسیم ہے جس سے اللہ عزوجل کی رضا مقصود نہیں ہے، میں نے کہا: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ضرور کہہ دوں گا، چنانچہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ میں بیٹھے تھے میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے آہستہ سے یہ بات کہہ دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ بہت گراں گزری۔ آپ کے چہرے کا رنگ بدل گیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم غصہ ہو ئے، حتی کہ مجھے افسوس ہوا کہ کاش میں نے یہ بات نہ کی ہوتی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”موسیٰ علیہ السلام کو اس سے بھی زیادہ دکھ پہنچایا گیا تھا تو انہوں نے صبر کیا تھا۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 302]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3150، 3405، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1062، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3896» انظر الصحيحة: 3175
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4204
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَسْمًا، فَقَالَ رَجُلٌ: إِنَّ هَذِهِ لَقِسْمَةٌ مَا أُرِيدَ بِهَا وَجْهُ اللَّهِ! قَالَ: فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَاحْمَرَّ وَجْهُهُ قَالَ شُعْبَةُ: وَأَظُنُّهُ قَالَ: وَغَضِبَ حَتَّى وَدِدْتُ أَنِّي لَمْ أُخْبِرْهُ، قَالَ شُعْبَةُ: وَأَحْسَبُهُ قَالَ:" يَرْحَمُنَا اللَّهُ وَمُوسَى شَكَّ شُعْبَةُ فِي: يَرْحَمُنَا اللَّهُ وَمُوسَى، قَدْ أُوذِيَ بِأَكْثَرَ مِنْ هَذَا، فَصَبَرَ". هَذِهِ لَيْسَ فِيهَا شَكٌّ:" قَدْ أُوذِيَ بِأَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ فَصَبَرَ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ چیزیں تقسیم فرمائیں، ایک آدمی کہنے لگا کہ یہ تقسیم ایسی ہے جس سے اللہ کی رضا حاصل کرنا مقصود نہیں ہے، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر یہ بات ذکر کر دی جس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے روئے انور کا رنگ سرخ ہو گیا، میں تمنا کرنے لگا کہ کاش! میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات بتائی ہی نہ ہوتی، بہرحال! نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ”حضرت موسیٰ علیہ السلام پر اللہ کی رحمتیں نازل ہوں، انہیں اس سے بھی زیادہ ستایا گیا تھا لیکن انہوں نے صبر ہی کیا تھا۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4204]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3405.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں