الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
371. باب كيف تشميت من سمع العطسة
شواہد الحدیث — صحيح الادب المفرد حدیث نمبر 715 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح الادب المفرد: 715
الفتح الربانی: 8247
حدیث نمبر: 715
715/930- (صحيح) عن أبي هريرة قال: كنا جلوساً عند رسول الله صلى الله عليه وسلم فعطس رجل فحمد الله، فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم:"يرحمك الله".ثم عطس آخر، فلم يقل له شيئاً، فقال: يا رسول الله! رددت على الآخر ولم تقل لي شيئاً. قال:"إنه حمد الله، وسكت".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک آدمی کو چھینک آئی تو اس نے اللہ کی حمد کی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: ”یرحمک اللہ (اللہ تجھ پر رحم کرے)۔“ پھر ایک دوسرے آدمی کو چھینک آئی تو آپ نے اسے کچھ نہ فرمایا۔ اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ نے دوسرے کو جواب دیا اور مجھے کچھ نہ فرمایا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے اللہ کی حمد کی اور تم خاموش رہے۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 715]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 25976، وأخرجه ابن راهويه برقم: 361» أنظر تخريج المشكاة: 4734 التحقيق الثاني
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 25976، وأخرجه ابن راهويه برقم: 361» أنظر تخريج المشكاة: 4734 التحقيق الثاني
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 8247
عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَعَطَسَ رَجُلٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَرْحَمُكَ اللَّهُ ثُمَّ عَطَسَ أُخْرَى فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الرَّجُلُ مَزْكُومٌ
۔ سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا، ایک آدمی نے چھینکا اور (الحمد للہ کہا)، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواب دیا کہ یَرْحَمُکَ اللّٰہُ، اتنے میں وہ دوسری بار چھینکا، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ تو زکام والا آدمی ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الادب/حدیث: 8247]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2993، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16501 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16615»
وضاحت: فوائد: … یہ روایت بعض سنن میں بھی ہے، سنن ابن ماجہ کا سیاق مکمل ہے، جو کہ درج ذیل ہے:
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2993