الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
372. باب إذا لم يحمد الله لا يشمت
شواہد الحدیث — صحيح الادب المفرد حدیث نمبر 717 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح الادب المفرد: 717
صحیح مسلم: 7486
الجامع الكامل: 14141
حدیث نمبر: 717
717/932- (حسن) ومن طريق أخرى عن أبي هريرة قال: جلس رجلان عند النبي صلى الله عليه وسلم أحدهما أشرف من الآخر، فعطس الشريف منهما، فلم يحمد الله، ولم يشمته، وعطس الآخر فحمد الله، فشمّته النبي صلى الله عليه وسلم، فقال الشريف: عطست عندك فلم تشمّتني، وعطس هذا الآخر فشمّته! فقال:" إن هذا ذكر الله فذكرته، وأنت نسيت الله فنسيتُك".
اور ایک دوسری سند سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو آدمی بیٹھے ہوئے تھے، ان میں سے ایک دوسرے سے زیادہ معزز تھا۔ معزز آدمی کو چھینک آئی تو اس نے اللہ کی حمد نہیں کی، تو آپ نے اسے جواب نہیں دیا۔ اور دوسرے کو چھینک آئی تو اس نے اللہ کی حمد کی، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جواب دیا۔ معزز آدمی نے کہا: مجھے آپ کے پاس چھینک آئی تو آپ نے مجھے جواب نہیں دیا، اور اس دوسرے کو چھینک آئی تو آپ نے اسے جواب دیا! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے اللہ کو یاد کیا تو میں نے اسے یاد کیا، اور تم نے اللہ کو بھلا دیا تو میں نے تمہیں بھلا دیا۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 717]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: حسن .» 0
قال الشيخ الألباني: حسن
ترقیم عبدالباقی: 2991 ترقیم شاملہ: -- 7486
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا حَفْصٌ وَهُوَ ابْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: عَطَسَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلَانِ، فَشَمَّتَ أَحَدَهُمَا وَلَمْ يُشَمِّتِ الْآخَرَ، فَقَالَ: الَّذِي لَمْ يُشَمِّتْهُ عَطَسَ فُلَانٌ فَشَمَّتَّهُ وَعَطَسْتُ أَنَا فَلَمْ تُشَمِّتْنِي، قَالَ: " إِنَّ هَذَا حَمِدَ اللَّهَ وَإِنَّكَ لَمْ تَحْمَدِ اللَّهَ "،
حفص بن غیاث نے سلیمان تیمی سے اور انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو آدمیوں کو چھینک آئی تو آپ نے ایک آدمی کو چھینک کی دعا دی اور جس کو چھینک کی دعا نہ دی تھی اس نے کہا: فلاں کو چھینک آئی تو آپ نے اسے دعا دی اور مجھے چھینک آئی تو آپ نے مجھے دعا نہ دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے الحمد اللہ کہا تھا اور تم نے الحمد اللہ نہیں کیا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 7486]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو آدمیوں کو چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو چھینک کی دعا دی اور دوسرے کو دعا نہ دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس کو چھینک کی دعا نہ دی تھی اس نے کہا: فلاں کو چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر اسے دعا دی اور مجھے چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس پر دعا نہ دی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں“ کہا تھا اور تم نے «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» نہیں کہا تھا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 7486]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2991
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 14141
14141- عن أنس بن مالك، قال: عطس عند النبي صلى الله عليه وسلم رجلان، فشمت أحدهما ولم يشمت الآخر، فقال الذي لم يشمته: عطس فلان فشمته، وعطست أنا فلم تشمتني، قال: إن هذا حمد الله، وإنك لم تحمد الله.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الأدب (6221، 6225)، ومسلم في الزهد (2991) كلاهما من طرق عن سليمان التيمي، عن أنس بن مالك فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه