الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (بَيَانُ حِفْظِ الْقُرْآنِ)
قرآن کو یاد رکھنے کا بیان
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 2188 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 2188
مصنف ابن ابی شیبہ: 31988
حدیث نمبر: 2188
2188 - وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"بِئْسَ مَا لِأَحَدِهِمْ أَنْ يَقُولَ نَسِيتُ آيَةَ كَيْتَ وَكَيْتَ بَلْ نُسِّيَ، وَاسْتَذْكِرُوا الْقُرْآنَ فَإِنَّهُ أَشَدُّ تَفَصِّيًا مِنْ صُدُورِ الرِّجَالِ مِنَ النَّعَمِ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، وَزَادَ مُسْلِمٌ: بِعُقُلِهَا.
ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کسی کے لیے یہ کہنا بہت ہی برا ہے کہ میں فلاں آیت بھول گیا ہوں، بلکہ (یوں کہے) مجھے بھلا دی گئی ہے، قرآن یاد کرتے رہا کرو کیونکہ وہ آدمیوں کے سینوں سے نکل جانے میں کھلے ہوئے اونٹوں سے بھی زیادہ تیز ہے۔“ بخاری، مسلم۔ اور امام مسلم نے: «بِعُقُلِهَا» ”اپنی رسیوں کے ساتھ“ کے الفاظ کا اضافہ کیا ہے۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2188]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (5032) و مسلم (790/228)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
ترقیم عوامۃ: 30616 ترقیم الشثری: -- 31988
حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضرت عبدا للہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا: اس قرآن کی خبر گیری کیا کرو اس لیے کہ یہ جلد نکل جانے والا ہے سینوں سے بہ نسبت اونٹ کے اپنی رسیوں سے۔ اور فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے: برائی اس شخص کے لیے ہے جو یوں کہے: میں فلاں فلاں آیت بھول گیا۔ وہ بھولا نہیں بلکہ اسے بھلا دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31988]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5032 (م)، 5039، 5032، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 790، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 761، 762، 763، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2039، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 942 / 11، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1017، 7985، 7988، 7986، 10492، 10493، 10496، 10494، 10495، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2942، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2787، 3390، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 16، 17، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4122، 4123، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3690، 4039، 4101، 4166، 4261، 4374، 4502، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 259، والحميدي فى «مسنده» برقم: 91، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5136، والبزار فى «مسنده» برقم: 1656، 1657 / 1، 1657 / 2، 1695، 1734، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5967، 5969، 5968، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8797، 31987، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8688، 10231، 10347، 10415، 10418، 10436، 10437، 10449، والطبراني فى «الصغير» برقم: 305، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3302، 4284، ترقيم محمد عوامة: 30616»