🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (ثُبُوتُ طَلَبِ الدُّعَاءِ مِنَ الأَكَابِرِ)
اپنے اکابرین سے دعا کروانے کا ثبوت
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 2437 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 2437
المعجم الاوسط: 1027
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2437
2437 - وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُرِيدُ سَفَرًا فَزَوِّدْنِي  فَقَالَ: (زَوَّدَكَ اللَّهُ التَّقْوَى) قَالَ: زِدْنِي قَالَ: (وَغَفَرَ ذَنْبَكَ) قَالَ: زِدْنِي بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، قَالَ: (وَيَسَّرَ لَكَ الْخَيْرَ حَيْثُ كُنْتَ) . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک آدمی نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں سفر کا ارادہ رکھتا ہوں، آپ مجھے زاد راہ عطا فرمائیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: «زَوَّدَكَ اللّٰهُ التَّقْوَىٰ» ”اللہ تمہیں تقویٰ کا زاد راہ عطا فرمائے۔“ اس نے عرض کیا: کچھ زیادہ فرمائیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: «وَغَفَرَ ذَنْبَكَ» ”وہ تمہارے گناہ بخش دے۔“ اس نے عرض کیا: میرے والدین آپ پر قربان ہوں، زیادہ فرمائیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: «وَيَسَّرَ لَكَ الْخَيْرَ حَيْثُمَا كُنْتَ» ”تم جہاں بھی ہو اللہ تمہارے لیے خیر و بھلائی آسان فرما دے۔“ امام ترمذی رحمہ اللہ، اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث حسن غریب ہے، اسنادہ حسن، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2437]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (3444)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1027
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رَافِعٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ .
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا وَدَّعَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ قَالَ: زَوَّدَكَ اللهُ التَّقْوَى، وَغَفَرَ لَكَ ذَنْبَكَ، وَلَقَّاكَ الْخَيْرَ حَيْثُ وَجَّهْتَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے صحابہ میں سے کسی شخص کو رخصت فرماتے تو یہ دعا دیتے: «زَوَّدَكَ اللهُ التَّقْوَى، وَغَفَرَ لَكَ ذَنْبَكَ، وَلَقَّاكَ الْخَيْرَ حَيْثُ وَجَّهْتَ» ”اللہ تعالیٰ تجھے تقویٰ کا زادِ راہ عطا فرمائے، تیرے گناہ معاف کر دے اور تو جہاں بھی رخ کرے اللہ تجھے خیر و بھلائی سے ہمکنار کرے۔““ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1027]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں