🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (تَأْخِيرُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَوَافِ الزِّيَارَةِ)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طواف زیارۃ میں دیر کرنا
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 2672 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 2672، 4539
بلوغ المرام: 46
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2672
2672 - وَعَنْ عَائِشَةَ وَابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخَّرَ طَوَافَ الزِّيَارَةِ  يَوْمَ النَّحْرِ إِلَى اللَّيْلِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ.
عائشہ رضی اللہ عنہا اور ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے قربانی کے دن طوافِ زیارت کو رات تک مؤخر فرمایا۔ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی وابوداؤد وابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2672]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه الترمذي (920 و قال: حسن) و أبو داود (2000) و ابن ماجه (3059) [و البخاري قبل ح 1732 تعليقًا]
٭ أبو الزبير مدلس و عنعن و تابعه محمد بن طارق و لکنه عن طاووس مرسل .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 46
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا وضوء لمن لم يذكر اسم الله عليه» .أخرجه أحمد وأبو داود وابن ماجه بإسناد ضعيف. والترمذي عن سعيد بن زيد و أبي سعيد نحوه. و قال أحمد: لا يثبت فيه شئ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ”وضو کا آغاز کرتے وقت جس نے پہلے «بسم الله» نہ پڑھی اس کا کوئی وضو نہیں۔“ اس حدیث کو احمد، ابوداؤد، ابن ماجہ نے روایت کیا ہے مگر ان کی بیان کردہ سند ضعیف ہے، اور ترمذی نے یہ حدیث سعید بن زید سے روایت کی ہے اور اسی طرح اسے ابوسعید سے بھی روایت کیا ہے۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا قول ہے کہ اس بارے میں کوئی چیز ثابت نہیں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 46]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» انہوں نے کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی: – «لَا» نہیں ہے – «وُضُوءَ» وضو – «لِمَنْ» اس شخص کے لیے جس نے – «لَمْ يَذْكُرِ» ذکر نہیں کیا – «اسْمَ اللَّهِ» اللہ کا نام – «عَلَيْهِ» اس پر۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا ہے – «أَحْمَدُ» احمد – «وَأَبُو دَاوُدَ» اور ابو داود – «وَابْنُ مَاجَهْ» اور ابن ماجہ نے – «بِإِسْنَادٍ» ساتھ سند کے – «ضَعِيفٍ» ضعیف۔ – «وَالتِّرْمِذِيُّ» اور ترمذی نے – «عَنْ» سے – «سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ» سعید بن زید – «وَأَبِي سَعِيدٍ» اور ابو سعید – «نَحْوَهُ» اس جیسی (حدیث)۔ – «وَقَالَ» اور کہا – «أَحْمَدُ» احمد نے: – «لَا يَثْبُتُ» نہیں ثابت ہے – «فِيهِ» اس (باب) میں – «شَيْءٌ» کوئی چیز۔
اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص کا وضو نہیں جس نے اس پر (یعنی وضو کے شروع میں) اللہ کا نام نہ لیا ہو۔“ اسے احمد، ابو داود اور ابن ماجہ نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ اور ترمذی نے سیدنا سعید بن زید اور سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہما سے اسی جیسی حدیث روایت کی ہے۔ اور (امام) احمد نے کہا: اس (باب) میں کوئی چیز ثابت نہیں ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 46]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الطهارة، باب في التسمية علي الوضوء، حديث:101، وأحمد:2 / 418، وابن ماجه، الطهارة، حديث: 399، وسند ابن ماجه، حديث: 397 حسن وبه حسنت الحديث، والترمذي، الطهارة، حديث:25، 26 وهو حديث ثابت والحمد لله.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4539
4539 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الدَّوَاءِ الْخَبِيثِ  . رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَالتِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ”حرام چیز کو بطور دوا استعمال کرنے سے بھی منع فرمایا ہے۔“ اسنادہ صحیح، رواہ احمد و ابوداؤد و الترمذی و ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطب والرقى/حدیث: 4539]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أحمد (305/2) و أبو داود (3870) و الترمذي (2045) و ابن ماجه (3459)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں