الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (بَيَانُ الصُّلْحِ بَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقُرَيْشٍ)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور قریش کے درمیان صلح کا بیان
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 4044 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 4044
بلوغ المرام: 1128
حدیث نمبر: 4044
4044 - وَعَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ قُرَيْشًا صَالَحُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاشْتَرَطُوا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ مَنْ جَاءَنَا مِنْكُمْ لَمْ نَرُدَّهُ عَلَيْكُمْ، وَمَنْ جَاءَكُمْ مِنَّا رَدَدْتُمُوهُ عَلَيْنَا فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَكْتُبُ هَذَا؟ قَالَ: (نَعَمْ إِنَّهُ مَنْ ذَهَبَ مِنَّا فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ، وَمَنْ جَاءَنَا مِنْهُمْ سَيَجْعَلُ اللَّهُ لَهُ فَرَجًا وَمَخْرَجًا) . رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قریش نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے صلح کی تو انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ شرط عائد کی کہ تمہاری طرف سے جو شخص ہمارے پاس آئے گا تو ہم اسے تمہیں واپس نہیں کریں گے، اور جو شخص ہماری طرف سے تمہارے پاس آئے گا تو تم اسے ہمیں واپس کرو گے، صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا ہم (یہ شرط) لکھ دیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، جو شخص ہماری طرف سے ان کی طرف جائے گا تو اللہ نے اسے دور کر دیا، اور جو شخص ان کی طرف سے ہمارے پاس آئے گا تو اللہ اس کے لیے عنقریب کوئی خلاصی کی راہ پیدا فرما دے گا۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 4044]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (93/ 1784)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 1128
وعن المسور بن مخرمة ومروان رضي الله عنهما أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم خرج عام الحديبية فذكر الحديث بطوله وفيه: «هذا ما صالح عليه محمد بن عبد الله، سهيل بن عمرو على وضع الحرب عشر سنين يأمن فيها الناس ويكف بعضهم عن بعض» أخرجه أبو داود وأصله في البخاري". وأخرج مسلم بعضه من حديث أنس وفيه: «أن من جاءنا منكم لم نرده عليكم ومن جاءكم منا رددتموه علينا» فقالوا: أتكتب هذا يا رسول الله؟ قال: «نعم إنه من ذهب منا إليهم فأبعده الله ومن جاءنا منهم فسيجعل الله له فرجا ومخرجا» .
سیدنا مسور بن مخرمہ اور مروان رضی اللہ عنہ دونوں سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حدیبیہ کے سال نکلے۔ راوی نے لمبی حدیث بیان کی ہے اور اس میں یہ مذکور ہے کہ یہ وہ (دستاویز) ہے جس پر محمد بن عبداللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے سہیل بن عمرو سے صلح کی ہے کہ دس سال جنگ بند رہے گی۔ اس عرصہ میں لوگ امن سے رہیں گے اور ان میں سے ہر ایک (جنگ سے) اپنا ہاتھ روکے رکھے گا۔ ابوداؤد اور اس کی اصل بخاری میں ہے اور مسلم نے اس حدیث کا کچھ حصہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے اور اس میں ہے کہ تم میں سے جو کوئی ہمارے پاس آئے گا اسے ہم واپس نہیں کریں گے اور ہمارا کوئی آدمی تمہارے پاس آ جائے تو تم اسے ہمارے پاس واپس لوٹا دو گے۔ انہوں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! کیا ہم یہ لکھ لیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ ” ہاں! جو شخص ہم میں سے ان کے پاس چلا جائے گا اسے اللہ تعالیٰ نے دور کر دیا اور ان میں سے جو ہمارے پاس آئے گا تو اللہ تعالیٰ اس کیلئے ضرور کشائش اور کوئی راستہ نکال دے گا۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 1128]
«وَعَنِ» اور سے – «الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ» مسور بن مخرمہ – «وَمَرْوَانَ» اور مروان – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «النَّبِيَّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «خَرَجَ» نکلے – «عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ» حدیبیہ کے سال – «فَذَكَرَ» پھر (راوی نے) ذکر کی – «الْحَدِيثَ» حدیث – «بِطُولِهِ» پوری طوالت کے ساتھ – «وَفِيهِ» اور اس میں ہے: – «هَذَا» یہ ہے – «مَا» وہ جس پر – «صَالَحَ» صلح کی – «عَلَيْهِ» اس پر – «مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ» محمد بن عبد اللہ نے – «سُهَيْلَ بْنَ عَمْرٍو» سہیل بن عمرو سے – «عَلَى وَضْعِ» موقوف رکھنے پر – «الْحَرْبِ» جنگ کو – «عَشْرَ سِنِينَ» دس سال – «يَأْمَنُ» امن میں رہیں گے – «فِيهَا» ان میں – «النَّاسُ» لوگ – «وَيَكُفُّ» اور رکے رہیں گے – «بَعْضُهُمْ» ان میں سے بعض – «عَنْ بَعْضٍ» بعض سے۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود نے – «وَأَصْلُهُ» اور اس کی اصل – «فِي الْبُخَارِيِّ» بخاری میں ہے۔ – «وَأَخْرَجَ» اور روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے – «بَعْضَهُ» اس کا کچھ حصہ – «مِنْ حَدِيثِ» حدیث سے – «أَنَسٍ» انس کی – «وَفِيهِ» اور اس میں ہے: – «أَنَّ مَنْ» کہ جو – «جَاءَنَا» ہمارے پاس آئے گا – «مِنْكُمْ» تم میں سے – «لَمْ نَرُدَّهُ» ہم اسے واپس نہیں کریں گے – «عَلَيْكُمْ» تمہاری طرف – «وَمَنْ» اور جو – «جَاءَكُمْ» تمہارے پاس آئے گا – «مِنَّا» ہم میں سے – «رَدَدْتُمُوهُ» تم اسے واپس کرو گے – «عَلَيْنَا» ہماری طرف – «فَقَالُوا» تو انہوں (صحابہ) نے کہا: – «أَتَكْتُبُ» کیا آپ لکھیں گے – «هَذَا» یہ – «يَا رَسُولَ اللَّهِ» اے اللہ کے رسول؟ – «قَالَ» آپ نے فرمایا: – «نَعَمْ» ہاں – «إِنَّهُ» بے شک – «مَنْ ذَهَبَ» جو چلا گیا – «مِنَّا» ہم میں سے – «إِلَيْهِمْ» ان کی طرف – «فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ» تو اللہ نے اسے دور کر دیا – «وَمَنْ جَاءَنَا» اور جو ہمارے پاس آئے گا – «مِنْهُمْ» ان میں سے – «فَسَيَجْعَلُ اللَّهُ» تو عنقریب اللہ بنا دے گا – «لَهُ» اس کے لیے – «فَرَجًا» کشادگی – «وَمَخْرَجًا» اور نکلنے کا راستہ۔
اور سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ اور مروان سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حدیبیہ کے سال (عمرے کے لیے) نکلے، پھر راوی نے پوری لمبی حدیث ذکر کی، اور اس میں ہے: ”یہ وہ (معاہدہ) ہے جس پر محمد بن عبد اللہ نے سہیل بن عمرو سے دس سال تک جنگ بند رکھنے پر صلح کی، ان (برسوں) میں لوگ امن سے رہیں گے اور ایک دوسرے سے (ہاتھ) روکے رکھیں گے۔“ اسے ابو داود نے روایت کیا ہے اور اس کی اصل بخاری میں ہے۔ اور مسلم نے اس کا کچھ حصہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث سے روایت کیا ہے، اور اس میں ہے: ”تم میں سے جو ہمارے پاس آئے گا ہم اسے تمہیں واپس نہیں کریں گے، اور ہم میں سے جو تمہارے پاس آئے گا تم اسے ہمیں واپس کرو گے۔“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ یہ (شرط) لکھیں گے؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں، ہم میں سے جو ان کی طرف چلا گیا اسے اللہ نے (اپنی رحمت سے) دور کر دیا، اور ان میں سے جو ہمارے پاس آئے گا اللہ عنقریب اس کے لیے کشادگی اور نکلنے کا راستہ بنا دے گا۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 1128]
اور سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ اور مروان سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حدیبیہ کے سال (عمرے کے لیے) نکلے، پھر راوی نے پوری لمبی حدیث ذکر کی، اور اس میں ہے: ”یہ وہ (معاہدہ) ہے جس پر محمد بن عبد اللہ نے سہیل بن عمرو سے دس سال تک جنگ بند رکھنے پر صلح کی، ان (برسوں) میں لوگ امن سے رہیں گے اور ایک دوسرے سے (ہاتھ) روکے رکھیں گے۔“ اسے ابو داود نے روایت کیا ہے اور اس کی اصل بخاری میں ہے۔ اور مسلم نے اس کا کچھ حصہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث سے روایت کیا ہے، اور اس میں ہے: ”تم میں سے جو ہمارے پاس آئے گا ہم اسے تمہیں واپس نہیں کریں گے، اور ہم میں سے جو تمہارے پاس آئے گا تم اسے ہمیں واپس کرو گے۔“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ یہ (شرط) لکھیں گے؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں، ہم میں سے جو ان کی طرف چلا گیا اسے اللہ نے (اپنی رحمت سے) دور کر دیا، اور ان میں سے جو ہمارے پاس آئے گا اللہ عنقریب اس کے لیے کشادگی اور نکلنے کا راستہ بنا دے گا۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 1128]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الجهاد، باب في صلح العدو، حديث:2765، وأصله عند البخاري، الشروط، حديث /2731، وحديث أنس: أخرجه مسلم، الجهاد، حديث:1784.»
الحكم على الحديث:
صحيح