🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (جَنِينُ الْحَيَوَانِ الْحَلَالِ)
حلال جانور کے پیٹ کا بچہ
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 4091 (کل: 16 مقامات، 8 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 4091، 4093
بلوغ المرام: 1158
معجم صغیر للطبرانی : 463، 472
الفتح الربانی: 7617
السنن الكبرى للبيهقي: 19489، 19490، 19492، 19494، 19495
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6046، 6048، 6049
المعجم الاوسط: 8234
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4682
11 تا 16
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19495
أَخْبَرَنَا بِذَلِكَ أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، فَذَكَرَهُ. ⦗٥٦٤⦘ وَرُوِيَ مِنْ أَوْجُهٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا مَرْفُوعًا، وَرَفْعُهُ عَنْهُ ضَعِيفٌ وَالصَّحِيحُ مَوْقُوفٌ، وَفِي حَدِيثِ الْحَارِثِ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ فِي ذَكَاةِ الْجَنِينِ: ذَكَاةُ أُمِّهِ.
حارث، حضرت علی رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ جنین کو ذبح کرنے کے بارے میں حکم یہ ہے کہ ”اس کی ماں کو ذبح کرنا بچے کا ذبح کرنا ہے۔“
یہ روایت سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کئی سندوں سے مرفوعاً بیان کی گئی ہے، لیکن اس کا مرفوع ہونا ضعیف ہے اور صحیح یہ ہے کہ یہ موقوف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19495]
تخریج الحدیث: «منكر»

الحكم على الحديث:
منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6046
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، وَأَبِي أُمَامَةَ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ذَكَاةُ الْجَنِينِ ذَكَاةُ أُمِّهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عُمَارَةَ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(جانور کے) پیٹ میں موجود بچے کو ذبح کرنا اس کی ماں کو ذبح کرنا ہی ہو گا“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عمارہ ہے اس کی توثیق کی گئی ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6046]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1226) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7498)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 2828، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4010»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6048
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ذَكَاةُ الْجَنِينِ ذَكَاةُ أُمِّهِ إِذَا أَشْعَرَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالصَّغِيرِ خَلَا قَوْلَهُ:" إِذَا أَشْعَرَ". وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْأَوْسَطِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(جانور کے) پیٹ میں موجود بچے کی ماں کو ذبح کرنا ہی اس بچے کو ذبح کرنا شمار ہو گا جبکہ اس کے بال آ چکے ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم صغیر میں۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”جبکہ اس کے بال آ چکے ہوں“ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے وہ ثقہ ہے لیکن تدلیس کرنے والا ہے معجم اوسط کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6048]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (20)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 2828، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4010»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6049
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فِي ذَكَاةِ الْجَنِينِ ذَكَاتُهُ ذَكَاةُ أُمِّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں کہ جانور کے پیٹ میں موجود بچے کے ذبح کرنے کے بارے میں آپ نے یہ فرمایا ہے کہ اس کی ماں کو ذبح کرنا ہی اسے ذبح کرنا شمار ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6049]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (78/19)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3723»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8234
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ جُمْهُورٍ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَصْرٍ الْأَنْطَاكِيُّ ، نَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ذَكَاةُ الْجَنِينِ ذَكَاةُ أُمِّهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا أَبُو أُسَامَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَبْدُ اللهِ بْنُ نَصْرٍ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنین (پیٹ کے بچے) کا ذبح اس کی ماں کا ذبح ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبیداللہ بن عمر سے ابو اسامہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عبداللہ بن نصر منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8234]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: عبد الله بن نصر هذا له غير ما ذكرت ومنها حديثنا مما أنكرت عليه «الكامل في الضعفاء، ج 5، ص 384» »
«قال ابن حجر: وهو في الموطأ موقوف وهو أصح «التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 4، ص 290» »
«أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 1793، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7204، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19553، 19557، 19554، 19555، 19556، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4731، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2310، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8642، والطبراني فى «الصغير» برقم: 20، 1067، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7856، 9453»

الحكم على الحديث:
الصواب موقوف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4682
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا الْمُعْتَمِرُ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: " الْجَنِينُ يُذْبَحُ حَتَّى يَخْرُجَ مَا فِيهِ مِنَ الدَّمِ ".
رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْدَوَيْهِ بْنِ سَهْلٍ الْمَرْوَزِيِّ ، ثَنَا أَبُو شِهَابٍ مَعْمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَعْمَرٍ الْعَوْفِيُّ، ثَنَا عِصَامُ بْنُ يُوسُفَ، ثَنَا مُبَارَكُ بْنُ مُجَاهِدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي الْجَنِينِ: ذَكَاتُهُ ذَكَاةُ أُمِّهِ أَشْعَرَ أَوْ لَمْ يُشْعِرْ ".
وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ، أَبَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الدَّارَقُطْنِيُّ ... فَذَكَرَهُ.
ثُمَّ رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ مِنْ طَرِيقِ ابْنِ وَهْبٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ وَمَالِكُ بْنُ أَنَسٍ وَغَيْرُ وَاحِدٍ أَنَّ نَافِعًا حَدَّثَهُمْ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَانَ يَقُولُ: " إِذَا نُحِرَتِ النَّاقَةُ فَذَكَاةُ مَا فِي بَطْنِهَا فِي ذَكَاتِهَا إِذَا كَانَ قَدْ تَمَّ خَلْقُهُ وَنَبَتَ شَعَرُهُ، فَإِذَا أُخْرِجَ مِنْ بَطْنِهَا حَيًّا ذُبِحَ حَتَّى يَخْرُجَ الدَّمُ مِنْ جَوْفِهِ ".
قَالَ: وَرُوِيَ مِنْ أَوْجُهٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ مَرْفُوعًا، وَرَفْعُهُ ضَعِيفٌ، وَالصَّحِيحُ مَوْقُوفٌ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”شکمِ مادر میں موجود بچے (جنین) کو ذبح کیا جائے یہاں تک کہ اس کے اندر موجود خون نکل جائے“، نیز امام دارقطنی نے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنین کے متعلق ارشاد فرمایا: ”اس کا ذبح ہونا اس کی ماں کے ذبح ہونے میں ہی شامل ہے، خواہ اس کے بال اگ آئے ہوں یا نہ اگے ہوں“، اور امام بیہقی نے بھی اپنی سنن میں اسے امام دارقطنی کی سند سے ذکر کیا ہے، پھر امام بیہقی نے ابن وہب کے طریق سے روایت کیا ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے: ”جب اونٹنی کو نحر کر دیا جائے تو اس کے پیٹ کے بچے کا ذبح ہونا اس کی ماں کے ذبح ہونے میں ہی داخل ہے بشرطیکہ اس کی تخلیق مکمل ہو چکی ہو اور اس کے بال اگ آئے ہوں، البتہ اگر وہ پیٹ سے زندہ نکل آئے تو اسے باقاعدہ ذبح کیا جائے گا تاکہ اس کے اندرونی حصے سے خون نکل جائے“؛ امام بیہقی فرماتے ہیں کہ یہ روایت سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مختلف اسناد کے ساتھ مرفوعاً بھی مروی ہے لیکن اس کا مرفوع ہونا ضعیف ہے، جبکہ درست بات یہ ہے کہ یہ موقوف (صحابی کا اپنا قول) ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 4682]
تخریج الحدیث: «ليث بن أبي سليم: صدوق اختلط جدًا ولم يتميز حديثه فترك (التقريب، من الحفظ). والأثر صحيح موقوفًا من طريق مالك وعبد الله بن عمر عن نافع عن ابن عمر عند البيهقي.»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده ضعيف؛ لضعف ليث بن أبي سليم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں