🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (الفَصْلُ الثَّانِي)
حیض والی عورت کا پورا جسم نجس نہیں ہوتا
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 550 (کل: 12 مقامات، 10 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 550، 779
صحیح مسلم: 1147
سنن ابوداود: 370
سنن نسائی: 769
سنن ابن ماجہ: 652
مسند احمد: 24382، 25686
مصنف ابن ابی شیبہ: 8998
الجامع الكامل: 1512
السنن الكبرى للبيهقي: 4119
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2212
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4119
أنبأ أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِي طَاهِرٍ الْعَنْبَرِيُّ، أنبأ جَدِّي يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِي ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ هَاشِمٍ، عَنْ وَكِيعٍ، وَقَالَ إِسْحَاقُ: أنبأ وَكِيعٌ، ثنا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِاللَّيْلِ وَأَنَا إِلَى جَنْبِهِ وَأَنَا حَائِضٌ وَعَلَيَّ مِرْطٌ وَبَعْضُهُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ وَغَيْرِهِ، عَنْ وَكِيعٍ.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو نماز پڑھتے تھے، میں آپ کے پہلو میں ہوتی تھی اور میں حائضہ تھی۔ میرے اوپر ایک چادر تھی جس کا بعض حصہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4119]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 514»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2212
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي فَوَجَدَ الْقَرَّ فَقَالَ:" يَا عَائِشَةُ أَرْخِي عَلَيَّ مِرْطَكِ" قَالَتْ: إِنِّي حَائِضٌ قَالَ: عِلَّةً وَبُخْلًا" إِنَّ حَيْضَتَكِ لَيْسَتْ فِي يَدِكِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: لَهَا عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ بَعْضُهُ عَلَيَّ، وَلِمُسْلِمٍ: كَانَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ وَأَنَا إِلَى جَنْبِهِ وَأَنَا حَائِضٌ وَعَلَيَّ مِرْطٌ لِي بَعْضُهُ عَلَيْهِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے آپ کو ٹھنڈک کا احساس ہوا تو آپ نے ارشاد فرمایا: اسے عائشہ! اپنی چادر مجھ پر بھی ڈال دو انہوں نے عرض کی: میں حائضہ ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: علت اور بخل تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے ایک روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک کپڑے میں نماز ادا کر رہے تھے جس کا کچھ حصہ مجھ پر تھا۔ امام مسلم نے یہ روایت نقل کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت نماز ادا کر رہے تھے میں آپ کے پہلو میں تھی میں حیض کی حالت میں تھی اور میری چادر کا کچھ حصہ مجھ پر تھا اور کچھ حصہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2212]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح، یہ حدیث صحیح مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں