الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (جِسْمُ الكَافِرِ فِي الجَحِيمِ سَيَكُونُ ضَخْمًا جِدًّا)
جہنم میں کافر کا جسم بہت موٹا ہو گا
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 5672 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 5672
مسند احمد: 11232
الفتح الربانی: 13228
حدیث نمبر: 5672
5672 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟"مَا بَيْنَ مَنْكِبَيِ الْكَافِرِ فِي النَّارِ مَسِيرَةَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ لِلرَّاكِبِ الْمُسْرِعِ". وَفِي رِوَايَةٍ:"ضِرْسُ الْكَافِرِ مِثْلُ أُحُدٍ، وَغِلَظُ جِلْدِهِ مَسِيرَةُ ثَلَاثٍ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ، وَذِكْرُ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ:"اشْتَكَتِ النَّارُ إِلَى رَبِّهَا فِي بَابِ (تَعْجِيلِ الصَّلَاةِ) .
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جہنم میں کافر کے دو کندھوں کا درمیانی فاصلہ تیز رفتار سوار کی تین روز کی مسافت جتنا ہو گا۔“ ایک دوسری روایت میں ہے: ”کافر کی داڑھ احد (پہاڑ) کی مثل ہو گی، اور اس کی جلد کی موٹائی تین رات کی مسافت جتنی ہو گی۔“ رواہ مسلم۔ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث: ”آگ نے اپنے رب سے شکایت کی.....۔“ باب تعجیل الصلوات میں ذکر کی گئی ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5672]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (44/ 2851، 45/ 2852)
حديث ’’اشتکت النار إلي ربھا‘‘ تقدم (591)»
حديث ’’اشتکت النار إلي ربھا‘‘ تقدم (591)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:رواه مسلم (44/ 2851، 45/ 2852)
حدیث نمبر: 11232
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا دَرَّاجٌ ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَقْعَدُ الْكَافِرِ فِي النَّارِ مَسِيرَةُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، وَكُلُّ ضِرْسٍ مِثْلُ أُحُدٍ، وَفَخِذُهُ مِثْلُ وَرِقَانَ، وَجِلْدُهُ سِوَى لَحْمِهِ وَعِظَامِهِ أَرْبَعُونَ ذِرَاعًا".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جہنم میں کافر کے صرف بیٹھنے کی جگہ تین دن کی مسافت پر پھیلی ہوگی، ہر ڈاڑھ احد پہاڑ کے برابر، رانیں ورقان پہاڑ کے برابر اور گوشت اور ہڈیوں کو نکال کر صرف کھال چالیس گز کی ہوگی [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11232]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف دراج فى روايته عن أبى الهيثم، وابن لهيعة متابع
حدیث نمبر: 13228
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ”مَقْعَدُ الْكَافِرِ فِي النَّارِ مَسِيرَةُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ وَكُلُّ ضِرْسٍ مِثْلُ أُحُدٍ وَفَخِذُهُ مِثْلُ وَرِقَانٍ وَجِلْدُهُ سِوَى لَحْمِهِ وَعِظَامِهِ أَرْبَعُونَ ذِرَاعًا“
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جہنم میں کافر کے سرین تین دنوں کے سفر کے برابر ہوجائیں گے،اس کی ہر داڑھ احد پہاڑ کے برابر ہو جائے گی، اس کی ران ورقان پہاڑ کے برابر ہو جائے گی اور اس کی جلد کی موٹائی چالیس ہاتھ ہو گی، جبکہ گوشت اور ہڈیاں اس کے علاوہ ہوں گی۔ [الفتح الربانی/كتاب النار والجنة/حدیث: 13228]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، أخرجه ابويعلي: 11232، والحاكم: 4/598، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11232 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11252»
وضاحت: فوائد: … چونکہ اہل ِ جہنم کو تعذیب دینا مقصود ہو گاِ اس لیے ان کے اجسام اور اعضاء بہت بڑے بڑے کر دئیے جائیں گے۔
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره