الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (لِمَاذَا سُمِّيَ الخَضِرُ عَلَيْهِ السَّلَامُ بِالخَضِرِ؟)
حضرت خضر علیہ السلام کا نام ”خضر“ کیوں تھا
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 5712 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 5712
المعجم الکبیر للطبرانی: 12858
حدیث نمبر: 5712
5712 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"إِنَّمَا سُمِّيَ الْخَضِرُ لِأَنَّهُ جَلَسَ عَلَى فَرْوَةٍ بَيْضَاءَ فَإِذَا هِيَ تَهْتَزُّ مِنْ خَلْفِهِ خَضْرَاءَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”خضر علیہ السلام کا نام خضر اس لیے رکھا گیا کہ وہ ایک خشک زمین پر بیٹھے تھے، تو وہ (زمین) ان کے بعد سرسبز ہو کر لہلہانے لگی۔“ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5712]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (3402)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 12858
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا أَبُو الْجُمَاهِرِ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَلَى الْمِنْبَرِ يَقُولُ: إِنَّمَا سُمِّيَ الْخَضِرَ لِأَنَّهُ قَعَدَ عَلَى فَرْوَةٍ بَيْضَاءَ فَاهْتَزَّتْ خَضْرَاءَ. قَالَ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ : وَحَدَّثَنِي سُوَيْدٌ أَبُو حَاتِمٍ أَنَّ قَتَادَةَ كَانَ يَرْفَعُ هَذَا الْحَدِيثَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
عبداللہ بن حارث بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو منبر پر یہ فرماتے سنا: ”خضر کا یہ نام اس لیے رکھا گیا کہ وہ ایک سفید زمین پر بیٹھے تو وہ ہری بھری ہو کر لہلہا اٹھی۔“
سعید بن بشیر کہتے ہیں: مجھے سوید ابوحاتم نے بتایا کہ قتادہ اس حدیث کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوعاً بیان کیا کرتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12858]
سعید بن بشیر کہتے ہیں: مجھے سوید ابوحاتم نے بتایا کہ قتادہ اس حدیث کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوعاً بیان کیا کرتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12858]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 209، حدیث 12914»