🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (وَاقِعَةُ غَدِيرِ خُمٍّ)
واقعہ غدیرخم
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 6103 (کل: 23 مقامات، 12 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 6103
مسند احمد: 950، 1311، 18479
مصنف ابن ابی شیبہ: 34290
الفتح الربانی: 12306
المستدرک علی الصحیحین: 4651
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14614، 14615، 14618، 14966
المعجم الکبیر للطبرانی: 3039، 4038
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3944
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 567، 6423
المعجم الاوسط: 1111
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6684، 6688، 7905
فضائل صحابہ: 1016، 1042، 1206
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6103
6103 - وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، وَزَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا نَزَلَ بِغَدِيرِ خُمٍّ أَخَذَ بِيَدِ عَلِيٍّ فَقَالَ:"أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنِّي أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ؟ قَالُوا بَلَى، قَالَ:"أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنِّي أَوْلَى بِكُلِّ مُؤْمِنٍ مِنْ نَفْسِهِ؟"قَالُوا: بَلَى. قَالَ:"اللَّهُمَّ مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ"فَلَقِيَهُ عُمَرُ بَعْدَ ذَلِكَ فَقَالَ لَهُ: هَنِيئًا يَا ابْنَ أَبِي طَالِبٍ، أَصْبَحْتَ وَأَمْسَيْتَ مَوْلَى كُلِّ مُؤْمِنٍ وَمُؤْمِنَةٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ.
براء بن عازب اور زید بن ارقم رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جب غدیر خم پر پڑاؤ ڈالا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا: ”کیا تم نہیں جانتے کہ میرا مومنوں پر ان کی جانوں سے بھی زیادہ حق ہے؟“ انہوں نے کہا: کیوں نہیں! ضرور ہے، پھر فرمایا: ”کیا تم نہیں جانتے کہ میرا ہر مومن پر اس کی جان سے بھی زیادہ حق ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں! ضرور ہے، پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: «اللَّهُمَّ مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ، فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ» ”اے اللہ! میں جس شخص کا مولیٰ (دوست) ہوں علی اس کے مولیٰ ہیں، اے اللہ! جو شخص اس کو دوست بنائے تو اسے دوست بنا، اور جو شخص اس سے دشمنی رکھے تو اسے دشمن بنا۔“ اس کے بعد عمر رضی اللہ عنہ علی رضی اللہ عنہ سے ملے تو انہوں نے علی رضی اللہ عنہ سے کہا: اے ابن ابی طالب! آپ کو مبارک ہو، آپ صبح و شام (ہر وقت) ہر مومن اور ہر مومنہ کے دوست بن گئے۔ (اسنادہ ضعیف، رواہ احمد) [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6103]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أحمد (4/ 281 ح 18671 من حديث البراء بن عازب رضي الله عنه)
٭ فيه علي بن زيد بن جدعان: ضعيف، و رواه أحمد (368/4، 370، 372) من طرق عن زيد بن أرقم رضي الله عنه به دون قول عمر رضي الله عنه و المرفوع صحيح .»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 950
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَكِيمٍ الْأَوْدِيُّ ، أَنْبَأَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ وَهْبٍ ، وَعَنْ زَيْدِ بْنِ يُثَيْعٍ ، قَالَا: نَشَدَ عَلِيٌّ النَّاسَ فِي الرَّحَبَةِ: مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ إِلَّا قَامَ، قَالَ: فَقَامَ مِنْ قِبَلِ سَعِيدٍ سِتَّةٌ، وَمِنْ قِبَلِ زَيْدٍ سِتَّةٌ، فَشَهِدُوا أَنَّهُمْ سَمِعُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِعَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ:" أَلَيْسَ اللَّهُ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ؟"، قَالُوا: بَلَى، قَالَ:" اللَّهُمَّ مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ".
سعید بن وہب اور زید بن یثیع کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے صحن کوفہ میں لوگوں کو قسم دے کر فرمایا کہ جس شخص نے غدیر خم کے موقع پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا میرے حوالے سے کوئی ارشاد سنا ہو تو وہ کھڑا ہو جائے، اس پر سعید کی رائے کے مطابق بھی چھ آدمی کھڑے ہو گئے اور زید کی رائے کے مطابق بھی چھ آدمی کھڑے ہو گئے، اور ان سب نے اس بات کی گواہی دی کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو غدیر خم کے موقع پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے متعلق یہ فرماتے ہوئے سنا تھا کہ ”کیا اللہ کو مومنین پر کوئی حق نہیں ہے؟“ سب نے عرض کیا: کیوں نہیں! فرمایا: ”اے اللہ! جس کا میں مولیٰ ہوں، علی بھی اس کے مولیٰ ہیں، اے اللہ! جو علی سے دوستی کرے تو اس سے دوستی فرما، اور جو اس سے دشمنی کرے تو اس سے دشمنی فرما۔“ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 950]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، شريك قد توبع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1311
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنِي حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، حَدَّثَنِي نُعَيْمُ بْنُ حَكِيمٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو مَرْيَمَ ، وَرَجُلٌ مِنْ جُلَسَاءِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ:" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ"، قَالَ: فَزَادَ النَّاسُ بَعْدُ:" وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے غدیر خم کے موقع پر یہ فرمایا تھا کہ ”جس کا میں مولیٰ ہوں علی بھی اس کے مولیٰ ہیں۔“ بعد میں لوگوں نے اس پر یہ اضافہ کر لیا کہ اے اللہ! جس کا یہ دوست ہو تو اس کا دوست بن جا، اور جس کا یہ دشمن ہو تو اس کا دشمن بن جا۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 1311]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف نعيم بن حكيم ولجهالة أبى مريم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18479
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَنَزَلْنَا بِغَدِيرِ خُمٍّ، فَنُودِيَ فِينَا الصَّلَاةُ جَامِعَةٌ، وَكُسِحَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَحْتَ شَجَرَتَيْنِ، فَصَلَّى الظُّهْرَ، وَأَخَذَ بِيَدِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ، فَقَالَ: " أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنِّي أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ؟" قَالُوا: بَلَى، قَالَ:" أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنِّي أَوْلَى بِكُلِّ مُؤْمِنٍ مِنْ نَفْسِهِ؟" قَالُوا: بَلَى. قَالَ: فَأَخَذَ بِيَدِ عَلِيٍّ، فَقَالَ:" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ، فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ" . قَالَ: فَلَقِيَهُ عُمَرُ بَعْدَ ذَلِكَ، فَقَالَ له: هَنِيئًا يَا ابْنَ أَبِي طَالِبٍ، أَصْبَحْتَ وَأَمْسَيْتَ مَوْلَى كُلِّ مُؤْمِنٍ وَمُؤْمِنَةٍ. قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ.
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ کسی سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے ہم نے " غدیرخم " کے مقام پر پڑاؤ ڈالا، کچھ دیر بعد " الصلوٰۃ جامعۃ " کی منادی کردی گئی دو درختوں کے نیچے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جگہ تیار کردی گئی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ظہر پڑھائی اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کردو مرتبہ فرمایا کیا تم لوگ نہیں جانتے کہ مجھے مسلمانوں پر ان کی اپنی جانوں سے بھی زیادہ حق حاصل ہے؟ صحابہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کیوں نہیں پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ دبا کر فرمایا جس کا میں محبوب ہوں علی بھی اس کے محبوب ہونے چاہئیں اے اللہ، اے اللہ! جو علی رضی اللہ عنہ سے محبت کرتا ہے تو اس سے محبت فرما اور جو اس سے دشمنی کرتا ہے تو اس سے دشمنی فرما بعد میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ملاقات کی اور فرمایا اے ابن ابی طالب! تمہیں مبارک ہو کہ تم نے صبح اور شام اس حال میں کی کہ تم ہر مؤمن مرد و عورت کے محبوب قرار پائے۔ گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18479]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف من أجل على ابن زيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32781 ترقیم الشثری: -- 34290
حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: اخبرنا علي بن زيد ، عن عدي بن ثابت عن البراء ، قال: كنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في سفر ؛ قال: فنزلنا بغدير خم، قال: فنودي: الصلاة جامعة، وكسح لرسول الله صلى الله عليه وسلم تحت شجرة فصلى الظهر فاخذ بيد علي فقال: الستم تعلمون اني اولى بالمؤمنين من انفسهم، قالوا: بلى، قال: الستم تعلمون اني اولى بكل مؤمن من نفسه؟ قالوا: بلى قال: فاخذ بيد علي فقال: اللهم من كنت مولاه فعلي مولاه، اللهم وال من والاه وعاد من عاداه، قال: فلقيه عمر بعد ذلك، فقال: هنيئا لك يا ابن ابي طالب، اصبحت وامسيت مولى كل مؤمن ومؤمنة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (صلى).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [أ، ب، جـ]: (بالمؤمنين).
(٤) في [أ، ب، جـ]: (أنفسهم).
(٥) سقط من: [ب].
(٦) ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان، أخرجه أحمد (١٨٤٧٩)، والنسائي في الكبرى (٨٤٨٣)، وابن ماجه (١١٦)، وعبد اللَّه بن أحمد في زوائد الفضائل (١٠٤٢)، والدولابي في الأسماء والكنى ١/ ١٦٠، وابن أبي عاصم في السنة (١٣٦٣).

حضرت عدی بن ثابت رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت براء رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ہم لوگ ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ ہم لوگوں نے غدیر خم کے مقام پر پڑاؤ ڈالا۔ پس ندا لگائی گئی کہ نماز کے لیے جمع ہو جاؤ۔ اور ایک درخت کے نیچے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے جگہ صاف کی گئی پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھائی۔ اور پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر ارشاد فرمایا: کیا تم لوگوں کو علم نہیں کہ میں سب مومنین پر ان کی جانوں سے بھی زیادہ مقدم ہوں؟ صحابہ رضی اللہ عنہ م نے عرض کیا: کیوں نہیں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم لوگوں کو علم نہیں کہ میں ہر مومن پر اس کی جان سے بھی زیادہ مقدم ہوں؟ صحابہ رضی اللہ عنہ م نے عرض کیا: کیوں نہیں! راوی فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا: اے اللہ! میں جس کا دوست ہوں پس علی رضی اللہ عنہ بھی اس کا دوست ہے۔ اے اللہ! جو شخص اس کو دوست رکھے پس تو بھی اس کو دوست رکھ۔ اور جو اس سے دشمنی کرے تو بھی اس سے دشمنی فرما۔ راوی فرماتے ہیں: اس کے بعد حضرت عمر رضی اللہ عنہان سے ملے اور فرمایا: اے ابو طالب کے بیٹے! تمہیں مبارک ہو۔ تم نے ہر مومن مرد اور مومن عورت کا دوست ہونے کی حالت میں صبح و شام کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34290]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 116، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18771، 18772، ترقيم محمد عوامة: 32781»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12306
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ شَهِدْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي الرَّحْبَةِ يَنْشُدُ النَّاسَ أَنْشُدُ اللَّهَ مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ ”مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ“ لَمَّا قَامَ فَشَهِدَ قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ فَقَامَ اثْنَا عَشَرَ بَدْرِيًّا كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَحَدِهِمْ فَقَالُوا نَشْهَدُ أَنَّا سَمِعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ ”أَلَسْتُ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ وَأَزْوَاجِي أُمَّهَاتُهُمْ“ فَقُلْنَا بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ ”فَمَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ“
عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں رحبہ میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر تھا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ لوگوں کو اللہ تعالیٰ کا واسطہ دے کر کہہ رہے تھے: میں اس آدمی کو اللہ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں، جس نے غدیر خم والے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: میں جس کا دوست ہوں، علی بھی اس کا دوست ہے۔ وہ اٹھ کر گواہی دے، یہ بات سن کر بارہ بدری صحابہ کھڑے ہوئے وہ منظر میری آنکھوں کے سامنے ہے، گویا میں ان میں سے ہر ایک کو دیکھ رہا ہوں، ان سب نے کہا ہم گواہی دیتے ہیں کہ ہم نے غدیر خم کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: کیا میں مومنین پر ان کی جانوں سے زیادہ حق نہیں رکھتا؟ اور کیا میری ازواج ان کی مائیں نہیں ہیں؟ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! بالکل بات ایسے ہی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں جس کا دوست ہوں، علی بھی اس کا دوست ہے، اے اللہ! تو اس آدمی کو دوست رکھ، جو علی کو دوست رکھتا ہے اور جو اس سے عداوت رکھے، تو بھی اس سے عداوت رکھ۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12306]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، اخرجه ابويعلي: 567، والبزار: 632، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 961 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 961»

الحكم على الحديث:
حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4651
فحدَّثَناه أبو زكريا يحيى بن محمد العَنْبري، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدثنا علي بن المُنذر، حدثنا ابن فُضيل، حدثنا مُسلم المُلائي، عن خَيثمة بن عبد الرحمن، قال: سمعت سعدَ بن مالك وقال له رجلٌ: إِنَّ عليًّا يقعُ فيك أنك تخلّفتَ عنه، فقال سعدٌ: واللهِ إنه لرأيٌ رأيتُه، وأخطأَ رأبي، إنَّ عليّ بن أبي طالب أُعطيَ ثلاثًا، لأن أكونَ أُعطيتُ إحداهُنّ أحبُّ إليَّ من الدنيا وما فيها، لقد قال له رسولُ الله ﷺ يومَ غَدير خُمٍّ بعدَ حمدِ الله والثناءِ عليه:"هل تعلمون أني أَولى بالمؤمنين من أنفُسِهم؟" قلنا: نعم، قال:"اللهم مَن كنتُ مولاهُ فعليٌّ مولاه، اللهم والِ من والاهُ، وعادِ من عاداهُ". وجيءَ به يومَ خَيبَر وهو أرمَدُ ما يُبصِرُ، فقال: يا رسول الله، إني أرمَدُ، فَتَفَلَ في عينَيه ودعا له، فلم يَرمَدْ حتى قُتِل، وفُتِحَ عليه خيبرُ. وأخرج رسول الله ﷺ عمَّه العباسَ وغيرَه من المسجد، فقال له العباسُ: تُخرِجُنا ونحن عُصْبتُك وعُمومتُك وتُسكِنُ عليًا؟ فقال:"ما أنا أخرَجَكُم وأسَكَنَه، ولكنّ الله أخرجَكُم وأسكَنَه" (1) وأما ما ذُكر من اعتزال أبي مسعود الأنصاري وأبي موسى الأشعري، فإنَّ أمير المؤمنين ﵁ وَجَّهَ إلى الكوفة لأَخْذ البيعةِ له محمدًا ابنَه ومحمدَ بن أبي بكر، وكان على الكوفة أبو موسى الأشعري وأبو مسعود، فامتنع أبو موسى أن يُبايع، فرجعا إلى أمير المؤمنين، فبعث الحسنَ ابنَه ومالكَ الأشْتَر.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4601 - سكت الحاكم عن تصحيحه
خثیمہ بن عبدالرحمن سے مروی ہے کہ میں نے سیدنا سعد بن مالک (سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ) کو یہ فرماتے ہوئے سنا جبکہ ایک شخص نے ان سے کہا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ آپ کے بارے میں یہ فرماتے ہیں کہ آپ ان کا ساتھ دینے سے پیچھے رہ گئے ہیں، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! یہ ایک رائے تھی جو میں نے قائم کی تھی اور میری وہ رائے غلط ثابت ہوئی، بے شک علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو تین ایسی خصوصیات عطا کی گئی ہیں کہ اگر ان میں سے ایک بھی مجھے مل جاتی تو وہ میرے لیے دنیا اور اس کی تمام نعمتوں سے زیادہ محبوب ہوتی۔“ (پہلی یہ کہ) غدیرِ خم کے دن اللہ کی حمد و ثنا کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے متعلق فرمایا تھا: ”کیا تم جانتے ہو کہ میں مومنوں کی جانوں پر ان سے زیادہ حق رکھتا ہوں؟“ ہم نے عرض کیا: جی ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللَّهُمَّ مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ» ”اے اللہ! جس کا میں مولا ہوں، علی اس کا مولا ہے، اے اللہ! جو اس سے محبت رکھے تو اس سے محبت رکھ اور جو اس سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھ۔“ (دوسری یہ کہ) خیبر کے دن انہیں لایا گیا جبکہ ان کی آنکھیں دکھ رہی تھیں اور انہیں کچھ سجھائی نہیں دے رہا تھا، انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میری آنکھیں دکھ رہی ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آنکھوں میں اپنا لعابِ دہن ڈالا اور ان کے لیے دعا فرمائی، پھر شہادت تک ان کی آنکھیں کبھی نہیں دکھیں اور خیبر ان کے ہاتھوں فتح ہوا۔ (تیسری یہ کہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا سیدنا عباس اور دیگر لوگوں کو مسجد سے نکل جانے کا حکم دیا (ان کے دروازے بند کروا دیے)، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: (اے اللہ کے رسول!) آپ ہمیں نکال رہے ہیں حالانکہ ہم آپ کے قریبی رشتہ دار اور چچا ہیں اور علی کو مسجد میں رہنے کی اجازت دے رہے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں نہیں نکالا اور نہ ہی انہیں وہاں بسایا ہے، بلکہ اللہ نے تمہیں (مسجد سے) نکالنے اور انہیں وہاں ٹھہرانے کا حکم دیا ہے۔“ رہی بات ابومسعود انصاری اور ابوموسیٰ اشعری کے الگ تھلگ رہنے کے متعلق، تو حقیقت یہ ہے کہ امیر المؤمنین رضی اللہ عنہ نے بیعت لینے کے لیے اپنے صاحبزادے محمد (بن حنفیہ) اور محمد بن ابوبکر کو کوفہ روانہ کیا تھا، اس وقت کوفہ میں ابوموسیٰ اشعری اور ابومسعود موجود تھے، تو ابوموسیٰ نے بیعت سے انکار کر دیا، پھر وہ دونوں امیر المؤمنین کے پاس واپس آگئے تو آپ نے اپنے صاحبزادے سیدنا حسن اور مالک اشتر کو روانہ فرمایا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4651]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدًّا من أجل مسلم الملائي، فإنه متروك، لكنه متابع على القصتين الأولى والثانية في هذا الخبر.» [ترقيم الرساله 4651] [ترقيم الشركة 4627] [ترقيم العلميه 4601]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا من أجل مسلم الملائي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14614
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ ذِي مُرٍّ، وَسَعِيدِ بْنِ وَهْبٍ، وَعَنْ زَيْدِ بْنِ يُثَيْعٍ قَالُوا: سَمِعْنَا عَلِيًّا يَقُولُ: نَشَدْتُ اللَّهَ رَجُلًا سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ لَمَا قَامَ، فَقَامَ ثَلَاثَةَ عَشَرَ رَجُلًا فَشَهِدُوا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَسْتُ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ؟". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: فَأَخَذَ بِيَدِ عَلِيٍّ فَقَالَ:" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَهَذَا مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ، وَأَحِبَّ مَنْ أَحَبَّهُ، وَأَبْغِضْ مَنْ يُبْغِضُهُ، وَانْصُرْ مَنْ نَصَرَهُ، وَاخْذُلْ مَنْ خَذَلَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ فِطْرِ بْنِ خَلِيفَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
عمرو بن ذی مر اور سعید بن وہب اور زید بن یثیع کے حوالے سے یہ بات منقول ہے، یہ حضرات بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: میں اس شخص کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں، جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غدیر خم کے دن یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا تھا: وہ کھڑا ہو جائے تو تیرہ افراد کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا تھا: کیا میں مومنین کے نزدیک ان کی جان سے زیادہ قریب نہیں ہوں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں رسول اللہ! راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور ارشاد فرمایا: ”جس کا میں مولیٰ ہوں تو یہ بھی اس کا مولیٰ ہے، اے اللہ! جو اس سے محبت رکھے تو اس سے محبت رکھنا، اور جو اس سے دشمنی رکھے، تو اس سے دشمنی رکھنا، جو اس سے محبت رکھے، تو اس سے محبت رکھنا، جو اس سے بغض رکھے، تو اس سے بغض رکھنا، جو اس کی مدد کرے، تو اس کی مدد کرنا، جو اسے رسوا کرنے کی کوشش کرے، تو اسے رسوا کرنا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف فطر بن خلیفہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14614]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2542)، أخرجه مسند أحمد برقم: 953، وأخرجه مسند البزار برقم: 786، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1761»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14615
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ: شَهِدْتُ عَلِيًّا فِي الرَّحْبَةِ يُنَاشِدُ النَّاسَ: أَنْشُدُ اللَّهَ مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِيَّ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ:" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ". لَمَا قَامَ فَشَهِدَ.
قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: فَقَامَ اثْنَا عَشَرَ بَدْرِيًّا كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَحَدِهِمْ عَلَيْهِ سَرَاوِيلُ، فَقَالُوا: نَشْهَدُ أَنَا سَمِعْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ:" أَلَسْتُ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ، وَأَزْوَاجِي أُمَّهَاتُهُمْ؟". قُلْنَا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" فَمَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ.
عبدالرحمن بن ابولیلی بیان کرتے ہیں: میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا جب وہ رحبہ میں تھے (یہ کسی جگہ کا نام ہے یا شاید اس سے مراد کھلی جگہ ہے) انہوں نے لوگوں کو واسطہ دے کر دریافت کیا کہ میں اس شخص کو واسطہ دے کر پوچھتا ہوں کہ جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غدیر خم کے دن یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا تھا: ”جس کا میں مولیٰ ہوں تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے۔“ تو ایسا شخص کھڑا ہو اور اس بات کی گواہی دے، عبدالرحمن نامی راوی کہتے ہیں: تو بارہ بدری صحابہ کرام کھڑے ہو گئے۔ ان میں سے ایک کا منظر آج بھی میری نگاہ میں ہے کہ انہوں نے شلوار پہنی ہوئی تھی، ان لوگوں نے یہ بات بیان کی کہ ہم لوگ یہ گواہی دیتے ہیں کہ ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غدیر خم کے دن یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: کیا میں مومنین کے نزدیک ان کی جان سے زیادہ قریب نہیں ہوں اور میری بیویاں ان کی مائیں نہیں ہیں؟ ہم نے عرض کی: جی ہاں یا رسول اللہ! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس کا میں مولیٰ ہوں علی بھی اس کا مولیٰ ہے، اے اللہ! جو اس سے محبت رکھے، تو اس سے محبت رکھنا اور جو اس سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھنا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور اسے عبداللہ بن أحمد نے بھی نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14615]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (567)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14618
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ شَبِيبٍ الْمُسَلِّمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جس کا مولیٰ ہوں تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے، اے اللہ! جو اس سے محبت رکھے، تو اس سے محبت رکھنا اور جو اس سے دشمنی رکھے، تو اس سے دشمنی رکھنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن شبیب مسلمی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14618]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں