الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. مسنَد اَبِی سَعِید الخدرِیِّ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 11384 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند احمد: 11384
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5372
حدیث نمبر: 11384
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْن زَكَرِيَّا ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُكْمِلٍ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ بَشِيرٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَكُونُ لِأَحَدٍ ثَلَاثُ بَنَاتٍ، أَوْ ثَلَاثُ أَخَوَاتٍ، أَوْ ابْنَتَانِ، أَوْ أُخْتَانِ، فَيَتَّقِي اللَّهَ فِيهِنَّ، وَيُحْسِنُ إِلَيْهِنَّ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص کی دو یا تین بیٹیاں یا بہنیں ہوں اور وہ ان کے معاملے میں اللہ سے ڈرتا اور ان سے عمدہ سلوک کرتا ہو، وہ جنت میں داخل ہوگا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11384]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة سعيد بن عبدالرحمن بن مكمل، واختلف فى إسناده
حدیث نمبر: 5372
«ليس أحد من أمتي يعول ثلاث بنات أو ثلاث أخوات فيحسن إليهن إلا كن له سترا من النار»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میری امت میں سے جو شخص بھی تین بیٹیوں یا تین بہنوں کی کفالت کرے اور ان کے ساتھ حسنِ سلوک کرے تو وہ اس کے لیے آگ سے پردہ بن جائیں گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5372]
”میری امت میں سے جو شخص بھی تین بیٹیوں یا تین بہنوں کی کفالت کرے اور ان کے ساتھ حسنِ سلوک کرے تو وہ اس کے لیے آگ سے پردہ بن جائیں گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5372]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [هب] عن عائشة. حم 6/33, 88, 166, 243, خ: أدب، م: بر1.»
قال الشيخ الألباني: صحيح