الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. مُسْنَدُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 14855 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند احمد: 14855
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1169
حدیث نمبر: 14855
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ يَعْنِي ابْنَ عَطَاءٍ ، أَنْبَأَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ اللَّيْثِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ، فَإِذَا فِيهِ قَوْمٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ، قَالَ:" اقْرَءُوا الْقُرْآنَ، وَابْتَغُوا بِهِ اللَّهَ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ قَوْمٌ يُقِيمُونَهُ إِقَامَةَ الْقِدْحِ، يَتَعَجَّلُونَهُ وَلَا يَتَأَجَّلُونَهُ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ کچھ لوگ قرآن کر یم کی تلاوت کر رہے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قرآن کر یم کی تلاوت کیا کر و اور اس کے ذریعے اللہ کا فضل مانگو اس سے پہلے کہ ایسی قوم آ جائے جو اسے اس طرح سیدھا کرے گی جیسے تیر کو سیدھا کیا جاتا ہے، وہ اس کا بدلہ جلدی (دنیا ہی میں) چاہیں گے اور اسے (آخرت تک) مؤخر نہیں کریں گے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14855]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله ثقات غير أسامة بن زيد، فحسن الحديث
حدیث نمبر: 1169
«اقرءوا القرآن وسلوا الله به قبل أن يأتي قوم يقرءون القرآن فيسألون به الناس»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قرآن مجید پڑھا کرو اور اس کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ سے مانگا کرو، اس سے پہلے کہ ایسی قوم آ جائے جو قرآن پڑھے گی تو اس کے ذریعے لوگوں سے (دنیاوی مال) مانگا کرے گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إق/حدیث: 1169]
”قرآن مجید پڑھا کرو اور اس کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ سے مانگا کرو، اس سے پہلے کہ ایسی قوم آ جائے جو قرآن پڑھے گی تو اس کے ذریعے لوگوں سے (دنیاوی مال) مانگا کرے گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إق/حدیث: 1169]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم طب هب] عن عمران بن حصين. الصحيحة 259.»
قال الشيخ الألباني: صحيح