الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
692. حَدِيثُ جُنْدُبٍ الْبَجَلِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 18814 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 18814
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1647
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4107
حدیث نمبر: 18814
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، وَإِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَا: أخبرنا دَاوُدُ يَعْنِي ابْنَ أَبِي هِنْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ جُنْدُبِ بْنِ سُفْيَانَ الْبَجَلِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " مَنْ صَلَّى صَلَاةَ الصُّبْحِ، فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَانْظُرْ يَا ابْنَ آدَمَ لَا يَطْلُبَنَّكَ اللَّهُ مِنْ ذِمَّتِهِ بِشَيْءٍ" .
حضرت جندب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص فجر کی نماز پڑھ لیتا ہے وہ اللہ کی ذمہ داری میں آجاتا ہے لہٰذاتم اللہ کی ذمہ داری کو ہلکا (حقیر) مت سمجھو اور وہ تم سے اپنے ذمے کی کسی چیز کا مطالبہ نہ کرے۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 18814]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 657
حدیث نمبر: 1647
وَلِأَبِي بَكْرَةَ فِي الْكَبِيرِ أَيْضًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى الْغَدَاةَ فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ. يَابْنَ آدَمَ لَا يَطْلُبْنَكَ اللَّهُ بِشَيْءٍ مِنْ ذِمَّتِهِ".
وَفِي إِسْنَادِهِ مَقَالٌ.
وَفِي إِسْنَادِهِ مَقَالٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، معجم کبیر ہی میں،
یہ روایت منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص صبح کی نماز ادا کر لے، وہ اللہ تعالی کی پناہ میں ہوتا ہے، تو اے آدم کی اولاد! اللہ تعالیٰ اپنی پناہ کے حوالے سے، تم سے حساب نہ لے“ اس کی سند میں کلام کی گنجائش ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1647]
یہ روایت منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص صبح کی نماز ادا کر لے، وہ اللہ تعالی کی پناہ میں ہوتا ہے، تو اے آدم کی اولاد! اللہ تعالیٰ اپنی پناہ کے حوالے سے، تم سے حساب نہ لے“ اس کی سند میں کلام کی گنجائش ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1647]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4107
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ النِّيلِيُّ ، حَدَّثَنَا صَالِحٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، وَجَعْفَرِ بْنِ زَيْدٍ ، وَيَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، وَمَيْمُونِ بْنِ سِيَاهٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَنْ صَلَّى الْغَدَاةَ فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللهِ، فَإِيَّاكُمْ أَنْ يَطْلُبَكُمُ اللهُ بِشَيْءٍ مِنْ ذِمَّتِهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: «مَنْ صَلَّى الْغَدَاةَ فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ، فَإِيَّاكُمْ أَنْ يَطْلُبَكُمُ اللَّهُ بِشَيْءٍ مِنْ ذِمَّتِهِ» ”جس شخص نے صبح کی نماز (فجر) ادا کی وہ اللہ کی حفاظت اور اس کے ذمہ میں ہے، پس تم اس بات سے بچو کہ کہیں اللہ تعالیٰ تم سے اپنی دی ہوئی پناہ و ذمہ داری کے حوالے سے کسی چیز کا مطالبہ نہ کرے (یعنی اس کے ذمہ میں آنے والے کسی شخص کو ایذا پہنچا کر تم اللہ کی بازپرس اور اس کی گرفت کی زد میں نہ آ جاؤ)۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4107]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2835، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1645، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7445، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4093»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2835، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1645، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7445، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4093»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف