الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
818. حَدِيثُ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
حدیث نمبر: 20310
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ , سَأَلَ عَنْ فَرِيضَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَدِّ، فَقَامَ مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ الْمُزَنِيُّ ، فَقَالَ: " قَضَى فِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: مَاذَا؟ قَالَ: السُّدُسَ , قَالَ: مَعَ مَنْ؟ قَالَ: لَا أَدْرِي , قَالَ: لَا دَرَيْتَ، فَمَا تُغْنِي إِذًا؟! .
حسن بصری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے دادا کی وراثت کے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کے بارے میں پوچھا تو حضرت معقل بن یسار مزنی رضی اللہ عنہ کھڑے ہوگئے اور کہنے لگے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے متعلق فیصلہ فرمایا تھا، حضرت عمر نے پوچھا کیا فیصلہ فرمایا تھا؟ انہوں نے کہا چھٹا حصہ، حضرت عمر نے پوچھا کن ورثاء کے ساتھ؟ انہوں نے کہا مجھے معلوم نہیں، حضرت عمر نے فرمایا تمہیں معلوم ہی نہ ہو، پھر تمہارے بتانے کا کیا فائدہ؟ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20310]
الحكم على الحديث:
حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف، الحسن لم يسمع من عمر
حدیث نمبر: 856
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، فَقَالَ آخَرُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، وَقَامَ إِلَيْهِ آخَرُ، فَقَالَ أَنَا أَشْهَدُ أَنَّهُ أَعْطَاهُ السُّدُسَ، قَالَ: مَعَ مَنْ، قَالَ: لا أَدْرِي، قَالَ: لا دَرَيْتَ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک اور صاحب کھڑے ہوئے اور بولے: میں یہ گواہی دیتا ہوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دادا کو چھٹا حصہ دیا تھا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کس کے ساتھ؟ انہوں نے جواب دیا: مجھے نہیں معلوم، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بولے: تمہیں بھی پتہ نہیں ہے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 856]
تخریج الحدیث: «إسناده أكثر ضعفاً من سابقه، وأخرجه النسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6302، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 20313، والحميدي فى «مسنده» ، برقم: 855 برقم: 856»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف