الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
932. حَدِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا
حدیث نمبر: 21111
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عُمَرَ يَسْأَلُهُ، فَجَعَلَ عُمَرُ يَنْظُرُ إِلَى رَأْسِهِ مَرَّةً، وَإِلَى رِجْلَيْهِ أُخْرَى، هَلْ يَرَى عَلَيْهِ مِنَ الْبُؤْسِ شَيْئًا؟ ثُمَّ قَالَ لَهُ عُمَرُ: كَمْ مَالُكَ؟ قَالَ: أَرْبَعُونَ مِنَ الْإِبِلِ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ، فَقُلْتُ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ " لَوْ كَانَ لِابْنِ آدَمَ وَادِيَانِ مِنْ ذَهَبً لَابْتَغَى الثَّالِثَ، وَلَا يَمْلَأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ، وَيَتُوبُ اللَّهُ عَلَى مَنْ تَابَ"، فَقَالَ عُمَرُ مَا هَذَا؟ فَقُلْتُ: هَكَذَا أَقْرَأَنِيهَا أُبَيٌّ، قَالَ: فَمَرَّ بِنَا إِلَيْهِ، قَالَ: فَجَاءَ إِلَى أُبَيٍّ، فَقَالَ: مَا يَقُولُ هَذَا؟ قَالَ أُبَيٌّ: هَكَذَا أَقْرَأَنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: أَفَأُثْبِتُهَا؟ قَالَ: نَعَمْ، فَأَثْبَتَهَا .
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک آدمی حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے پاس کچھ مانگنے کے لئے آیا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کبھی اس کے سر کی طرف دیکھتے اور کبھی اس کے پاؤں کی طرف کہ کیا اس پر تنگدستی کے کچھ آثار نظر آتے ہیں؟ پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے پوچھا کہ تمہارے پاس کتنا مال ہے؟ اس نے بتایا چالیس اونٹ، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے کہا اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا: اگر ابن آدم کے پاس سونے کی دو وادیاں بھی ہوں تو وہ تیسری کی تلاش میں ہوگا، اور ابن آدم کا پیٹ تو صرف مٹی ہی بھر سکتی ہے اور اللہ اس پر متوجہ ہوجاتا ہے جو توبہ کرتا ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا یہ کیا ہے؟ میں نے کہا کہ مجھے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے اسی طرح پڑھایا ہے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا پھر ہمیں ان کے پاس لے چلو، چنانچہ وہ حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا یہ ابن عباس کیا کہتا ہے؟ انہوں نے فرمایا مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح پڑھایا ہے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا کیا میں اسے لکھ لوں؟ انہوں نے فرمایا ہاں چنانچہ انہوں نے اسے لکھ لیا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21111]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3237
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ يَزِيدَ بنِ الأَصَمِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عُمَرَ يَسْأَلُهُ، فَجَعَلَ يَنْظُرُ إِلَى رَأْسِهِ مَرَّةً وَإِلَى رِجْلَيْهِ أُخْرَى لِمَا يَرَى بِهِ مِنَ الْبُؤْسِ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: كَمْ مَالُكَ؟ قَالَ: أَرْبَعُونَ مِنَ الإِبِلِ، قَالَ: فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَقُلْتُ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، " لَوْ كَانَ لابْنِ آدَمَ وَادِيَانِ مِنْ ذَهَبٍ، لابْتَغَى إِلَيْهِمَا الثَّالِثَ، وَلا يَمْلأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلا التُّرَابُ، وَيَتُوبُ اللَّهُ عَلَى مَنْ تَابَ" قَالَ: فَقَالَ لِي عُمَرُ: مَا تَقُولُ؟ قَالَ: قُلْتُ: هَكَذَا أَقْرَأَنِيهَا أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ، قَالَ: فَقُمْ بِنَا إِلَيْهِ، قَالَ: فَأَتَاهُ، فَقَالَ: مَا يَقُولُ هَذَا؟ قَالَ أُبَيٌّ: هَكَذَا أَقْرَأَنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے کچھ مانگا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ اس کے سر کی طرف دیکھا اور دوسری مرتبہ اس کے پاؤں کی طرف دیکھا (یعنی اس کی خستہ حالی کو ملاحظہ کیا)، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے دریافت کیا: تمہارے پاس کتنا مال ہے؟ اس نے جواب دیا: چالیس اونٹ ہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ اس پر سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں نے کہا: اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے: ”اگر آدمی کے پاس سونے کی دو وادیاں ہوں، تو وہ ان کے ساتھ تیسری کا آرزومند ہو گا، آدمی کا پیٹ صرف مٹی ہی بھر سکتی ہے اور جو شخص توبہ کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرماتا ہے۔“ راوی کہتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے دریافت کیا: تم کیا کہتے ہو؟ راوی کہتے ہیں: میں نے جواب دیا: سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے مجھے اسی طرح پڑھایا تھا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم میرے ساتھ اٹھ کر ان کی طرف چلو۔ راوی کہتے ہیں: پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے اور دریافت کیا کہ انہوں نے کیا بیان کیا ہے؟ تو سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے بتایا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اسی طرح پڑھایا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3237]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3237، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 507، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21498، 21499، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 974» «رقم طبعة با وزير 3226»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الروض النضير» (332): ق، المرفوع فقط دون القصة مع عمر وَأُبَيّ - «الصحيحة» (2909). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم