الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 3406 (کل: 12 مقامات، 6 کتب)
سنن نسائی: 5593
الفتح الربانی: 9617
صحیح ابن حبان: 4541
11 تا 12
حدیث نمبر: 11
«آمركم بأربع وأنهاكم عن أربع اعبدوا الله ولا تشركوا به شيئا وأقيموا الصلاة وآتوا الزكاة وصوموا رمضان وأعطوا الخمس من الغنائم وأنهاكم عن أربع: عن الدباء والحنتم والمزفت والنقير»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں تمہیں چار چیزوں کا حکم دیتا ہوں اور چار چیزوں سے منع کرتا ہوں۔ تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، نماز قائم کرو، زکوٰۃ ادا کرو، رمضان کے روزے رکھو اور مالِ غنیمت میں سے پانچواں حصہ (اللہ کی راہ میں) ادا کرو۔ اور میں تمہیں چار چیزوں یعنی دُبّاء، حنتم، مُزفّت اور نقیر (شراب بنانے والے مخصوص برتنوں) کے استعمال سے منع کرتا ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الألف/حدیث: 11]

تخریج الحدیث: «(۔۔۔) [حم، م] عن أبي سعيد.»
حدیث نمبر: 7462
«لا تنتبذوا في الدباء ولا المزفت ولا النقير وكل مسكر حرام»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”دباء، مزفت اور نقیر میں نبیذ مت بناؤ، اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7462]
”دباء، مزفت اور نقیر میں نبیذ مت بناؤ، اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7462]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ن] عن عائشة. م 6/93 - 94و 99.»
قال الشيخ الألباني: صحيح