الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. مسنَد عبد الله بن مسعود رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 4332 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
صحیح مسلم: 5996
مصنف ابن ابی شیبہ: 39960
الجامع الكامل: 834
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1470
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4455
حدیث نمبر: 4332
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَنَا فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ، وَسَأُنَازَعُ رِجَالًا، فَأُغْلَبُ عَلَيْهِمْ، فَلَأَقُولَنَّ: رَبِّ أُصَيْحَابِي، أُصَيْحَابِي، فَلَيُقَالَنَّ لِي: إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں حوض کوثر پر تمہارا انتظار کروں گا، مجھ سے اس موقع پر کچھ لوگوں کے بارے جھگڑا کیا جائے گا اور میں مغلوب ہو جاؤں گا، میں عرض کروں گا: ”پروردگار! میرے ساتھی؟“ ارشاد ہوگا کہ ”آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد کیا چیزیں ایجاد کر لی تھیں۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4332]
الحكم على الحديث:
صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل عاصم.
ترقیم عبدالباقی: 2304 ترقیم شاملہ: -- 5996
وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الْعَزِيزِ بْنَ صُهَيْبٍ يُحَدِّثُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَال: " لَيَرِدَنَّ عَلَيَّ الْحَوْضَ رِجَالٌ مِمَّنْ صَاحَبَنِي، حَتَّى إِذَا رَأَيْتُهُمْ وَرُفِعُوا إِلَيَّ، اخْتُلِجُوا دُونِي، فَلَأَقُولَنَّ: أَيْ رَبِّ أُصَيْحَابِي، أُصَيْحَابِي، فَلَيُقَالنَّ لِي: إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ ".
عبدالعزیز بن صہیب نے کہا: ہمیں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”حوض پر میرے ساتھیوں میں سے کچھ آدمی آئیں گے حتیٰ کہ جب میں انہیں دیکھوں گا اور ان کو میرے سامنے کیا جائے گا تو انہیں مجھ (تک پہنچنے) سے پہلے اٹھا لیا جائے، میں زور دے کر کہوں گا: اے میرے رب! (یہ) میرے ساتھی ہیں میرے ساتھی ہیں تو مجھ سے کہا جائے گا۔ آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد کیا نئی باتیں نکالیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 5996]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس حوض پر کچھ ایسے مرد آنے کی کوشش کریں گے جو میرے ساتھ رہے تھے، حتی کہ جب میں ان کو دیکھ لوں گا اور وہ میرے سامنے کیے جائیں گے، مجھ سے ورے ہی انہیں اچک لیا جائے گا تو میں کہوں گا: اے میرے رب! میرے ساتھی ہیں، میرے کچھ ساتھی ہیں! تو مجھے کہا جائے گا: آپ کو معلوم نہیں انہوں نے آپ کے بعد کیا نئے نئے کام نکالے تھے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 5996]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2304
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 13991
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْه وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَيَرِدَنَّ الْحَوْضَ عَلَيَّ رِجَالٌ، حَتَّى إِذَا رَأَيْتُهُمْ رُفِعُوا إِلَيَّ فَاخْتُلِجُوا دُونِي، فَلَأَقُولَنَّ: يَا رَبِّ، أَصْحَابِي أَصْحَابِي، فَيُقَالُ: إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میرے پاس حوض کوثر پر کچھ آدمی ایسے بھی آئیں گے کہ میں دیکھوں گا " وہ میرے سامنے پیش ہوں گے " تو انہیں اچک لیا جائے گا۔ میں عرض کروں گا پروردگار! میرے ساتھی، ارشاد ہوگا کہ آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد کیا چیزیں ایجاد کرلی تھیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13991]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6582، م: 2304
ترقیم عوامۃ: 38332 ترقیم الشثری: -- 39960
حدثنا ابن فضيل ، عن حصين ، عن شقيق ، عن حذيفة قال: قال لي رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: انا فرطكم على الحوض، ولانازعن اقواما ثم لاغلبن عليهم، فاقول: يا رب! اصحابي، فيقال: إنك لا تدري ما احدثوا بعدك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ وأكثر الرواة على أنه من حديث ابن مسعود، وحديث حذيفة أخرجه مسلم (٢٢٩٧) (٥٩٨١)، وأحمد (٢٣٢٩٠).
حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا میں حوض پر تم سے پہلے پہنچنے والا ہوں اور مجھ سے کچھ لوگوں کے سلسلے میں جھگڑا کیا جائے گا پھر اس سلسلے میں مجھ پر غلبہ پا لیا جائے گا میں کہوں گا اے میرے رب یہ میرے ساتھی ہیں کہا جائے گا بلا شبہ تم نہیں جانتے کہ انہوں نے کیا کیا چیزیں تمہارے بعد گھڑ لیں تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39960]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح؛ وأكثر الرواة على أنه من حديث ابن مسعود، وحديث حذيفة .»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2297، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23764، 23813، 23875، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33825، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7171، ترقيم محمد عوامة: 38332»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2297، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23764، 23813، 23875، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33825، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7171، ترقيم محمد عوامة: 38332»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 834
834. عن حذيفة، عن النّبيّ صلى الله عليه وسلم قال: أنا فرطكم على الحوض، ولأُنازِعَنَّ أقواماً ثم لأُغلبنَّ عليهم. فأقول: يا ربّ أصحابي! أصحابي! فيقال: إنّك لا تدري ما أحدثوا بعدك.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الفضائل (2297) ومن طرق عن حصين، عن أبي وائل، عن حذيفة، عن النّبيّ صلى الله عليه وسلم نحو حديث الأعمش ومغيرة.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1470
«أنا فرطكم على الحوض أنتظركم ليرفع لي رجال منكم حتى إذا عرفتهم اختلجوا دوني فأقول: رب أصحابي! رب أصحابي! فيقال: إنك لا تدري ما أحدثوا بعدك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں حوضِ کوثر پر تمہارا پیش رو ہوں گا، میں تمہارا انتظار کروں گا یہاں تک کہ تم میں سے کچھ لوگوں کو میرے سامنے پیش کیا جائے گا، پھر جب میں انہیں پہچان لوں گا تو انہیں مجھ سے دور کر دیا جائے گا۔ تو میں عرض کروں گا: اے میرے رب! یہ تو میرے صحابہ ہیں! اے میرے رب! یہ تو میرے صحابہ ہیں! تو کہا جائے گا: آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد (دین میں) کیا کیا نئی چیزیں ایجاد کر لی تھیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1470]
”میں حوضِ کوثر پر تمہارا پیش رو ہوں گا، میں تمہارا انتظار کروں گا یہاں تک کہ تم میں سے کچھ لوگوں کو میرے سامنے پیش کیا جائے گا، پھر جب میں انہیں پہچان لوں گا تو انہیں مجھ سے دور کر دیا جائے گا۔ تو میں عرض کروں گا: اے میرے رب! یہ تو میرے صحابہ ہیں! اے میرے رب! یہ تو میرے صحابہ ہیں! تو کہا جائے گا: آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد (دین میں) کیا کیا نئی چیزیں ایجاد کر لی تھیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1470]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم خ] عن حذيفة. حم، خ عن حذيفة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 4455
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ وَهُوَ بَيْنَ ظَهْرَانِي أَصْحَابِهِ:" أَنَا فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ، أَنْتَظِرُ مَنْ يَرِدُ عَلَيَّ مِنْكُمْ، فَوَاللَّهِ لَيُقْتَطَعَنَّ رِجَالٌ دُونِي، فَلَأَقُولَنَّ: رَبِّ، مِنِّي وَمِنْ أُمَّتِي، فَيُقَالُ: إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ، مَازَالُوا يَرْجِعُونَ عَلَى أَعْقَابِهِمْ"
عبداللہ بن ابی ملیکہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے صحابہ کے درمیان تشریف فرما ہوتے ہوئے یہ ارشاد فرماتے سنا: ”میں حوضِ کوثر پر تمہارا پیش رو (پہلے پہنچنے والا) ہوں گا اور میں وہاں تم میں سے وارد ہونے والوں کا انتظار کروں گا، پس اللہ کی قسم! کچھ لوگ مجھ تک پہنچنے سے پہلے ہی روک دیے جائیں گے، تو میں عرض کروں گا: «رَبِّ، مِنِّي وَمِنْ أُمَّتِي» ”اے میرے رب! یہ مجھ سے ہیں اور میری امت میں سے ہیں“، تو جواباً کہا جائے گا: بے شک آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد دین میں کیا کیا نئے فتنے اور تبدیلیاں پیدا کی تھیں، یہ لوگ تو مسلسل اپنے الٹے پاؤں (دین سے) پھرتے رہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4455]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2294، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24380، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4438»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2294، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24380، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4438»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن