🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 7798 (کل: 19 مقامات، 13 کتب)
مسند احمد: 7798، 24489
سنن نسائی: 552
سنن ابن ماجہ: 700، 1123
مسند اسحاق بن راہویہ: 196
صحیح ابن خزیمہ: 1279، Q333
المنتقى ابن الجارود: 155
الفتح الربانی: 1195
صحیح ابن حبان: 1584، 5996
الجامع الكامل: 1851
السنن الكبرى للبيهقي: 1772، 2582
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5995
المعجم الکبیر للطبرانی: 9512، 11448
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 857
11 تا 19
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1584
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ ، حَدَّثَهُ عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْعَصْرِ سَجْدَةً قَبْلَ أَنٌ تَغْرُبَ الشَّمْسُ، أَوْ مِنَ الصُّبْحِ قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ، فَقَدْ أَدْرَكَهَا" ، وَالسَّجْدَةُ إِنَّمَا هِيَ الرَّكْعَةُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص عصر کی ایک رکعت کو سورج غروب ہونے سے پہلے پا لے یا صبح کی ایک رکعت کو سورج نکلنے سے پہلے پا لے، اس نے اس نماز کو پا لیا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1584]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 608، 609، وابن الجارود فى "المنتقى"، 173، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1584، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 550، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 1545، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 700، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1804، وأحمد فى (مسنده) برقم: 25127، والبزار فى (مسنده) برقم:، والطحاوي فى (شرح معاني الآثار) برقم: 914» «رقم طبعة با وزير 1582»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (252): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5996
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُصْعَبٍ بِمَرْوَ وَبِقَرْيَةِ سِنْجَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الْهَيَّاجِ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَرْحَبِيُّ ، حَدَّثَنِي عُبَيْدَةُ بْنُ الأَسْوَدِ ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ سِنَانِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: كَانَتْ خُزَاعَةُ حُلَفَاءٍ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَتْ بَنُو بَكْرٍ، رَهْطٌ مِنْ بَنِي كِنَانَةَ حُلَفَاءً لأَبِي سُفْيَانَ، قَالَ: وَكَانَتْ بَيْنَهُمْ مُوَادَعَةٌ أَيَّامَ الْحُدَيْبِيَةِ، فَأَغَارَتْ بَنُو بَكْرٍ عَلَى خُزَاعَةَ فِي تِلْكَ الْمُدَّةِ، فَبَعَثُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَمِدُّونَهُ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُمِدًّا لَهُمْ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ، فَصَامَ حَتَّى بَلَغَ قُدَيْدًا ثُمَّ أَفْطَرَ، وَقَالَ: " لِيَصُمِ النَّاسُ فِي السَّفَرِ وَيُفْطِرُوا، فَمَنْ صَامَ أَجْزَأَ عَنْهُ صَوْمُهُ، وَمَنْ أَفْطَرَ وَجَبَ عَلَيْهِ الْقَضَاءُ" . فَفَتَحَ اللَّهُ مَكَّةَ، فَلَمَّا دَخَلَهَا أَسْنَدَ ظَهْرَهُ إِلَى الْكَعْبَةِ، فَقَالَ: " كُفُّوا السِّلاحَ، إِلا خُزَاعَةَ عَنْ بَكْرٍ"، حَتَّى جَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ قُتِلَ رَجُلٌ بِالْمُزْدَلِفَةِ، فَقَالَ:" إِنَّ هَذَا الْحَرَمَ حَرَامٌ عَنْ أَمْرِ اللَّهِ، لَمْ يَحِلَّ لِمَنْ كَانَ قَبْلِي، وَلا يَحِلُّ لِمَنْ بَعْدِي، وَإِنَّهُ لَمْ يَحِلَّ لِي إِلا سَاعَةً وَاحِدَةً، وَإِنَّهُ لا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يُشْهِرَ فِيهِ سِلاحًا، وَإِنَّهُ لا يَخْتَلِي خَلاهُ، وَلا يُعْضَدُ شَجَرُهُ، وَلا يُنَفَّرُ صَيْدُهُ"، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِلا الإِذْخَرَ، فَإِنَّهُ لِبُيُوتِنَا وَقُبُورِنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِلا الإِذْخَرَ" . " وَإِنَّ أَعْتَى النَّاسِ عَلَى اللَّهِ ثَلاثَةٌ: مَنْ قَتَلَ فِي حَرَمِ اللَّهِ، أَوْ قَتَلَ غَيْرَ قَاتِلِهِ، أَوْ قَتَلَ لِذَحْلِ الْجَاهِلِيَّةِ" . فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنِّي وَقَعْتُ عَلَى جَارِيَةِ بَنِي فُلانٍ، وَإِنَّهَا وَلَدَتْ لِي، فَأْمُرْ بِوَلَدِي، فَلْيُرَدَّ إِلَيَّ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " لَيْسَ بِوَلَدِكَ، لا يَجُوزُ هَذَا فِي الإِسْلامِ، وَالْمُدَّعَى عَلَيْهِ أَوْلَى بِالْيَمِينِ إِلا أَنْ تَقُومَ بَيِّنَةٌ، الْوَلَدُ لِصَاحِبِ الْفِرَاشِ، وَبِفِي الْعَاهِرِ الأَثْلِبُ"، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، وَمَا الأَثْلِبُ؟ قَالَ:" الْحَجَرُ، فَمَنْ عَهَرَ بِامْرَأَةٍ لا يَمْلِكُهَا، أَوْ بِامْرَأَةِ قَوْمٍ آخَرِينَ فَوَلَدَتْ، فَلَيْسَ بِوَلَدِهِ، لا يَرِثُ وَلا يُورَثُ" . " وَالْمُؤْمِنُونَ يَدٌ عَلَى مَنْ سِوَاهُمْ، تَتَكَافَأُ دِمَاؤُهُمْ، يُجِيرُ عَلَيْهِمْ أَوَّلُهُمْ، وَيَرُدُّ عَلَيْهِمْ أَقْصَاهُمْ، وَلا يُقْتَلُ مُؤْمِنٌ بِكَافِرٍ، وَلا ذُو عَهْدٍ فِي عَهْدِهِ" . " وَلا يَتَوَارَثُ أَهْلُ مِلَّتَيْنِ" . " وَلا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا، وَلا عَلَى خَالَتِهَا، وَلا تُسَافِرُ ثَلاثًا مَعَ غَيْرِ ذِي مَحْرَمٍ" . " وَلا تُصَلُّوا بَعْدَ الْفَجْرِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَلا تُصَلُّوا بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ خزاعہ قبیلے کے لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیف تھے جبکہ بنو کنانہ کا ایک گروہ بنو بکر، ابوسفیان (یعنی مشرکین مکہ) کے حلیف تھے۔ صلح حدیبیہ کے موقع پر ان کے درمیان معاہدہ ہو گیا، پھر بنو بکر نے اسی مدت کے درمیان خزاعہ قبیلے کے لوگوں پر حملہ کر دیا، تو ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مدد کے لیے پیغام بھجوایا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی مدد کرنے کے لیے رمضان کے مہینے میں روانہ ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھا ہوا تھا، یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم قدید کے مقام پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ ختم کر دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں کو سفر کے دوران روزہ رکھ بھی لینا چاہیے اور ترک بھی کر دینا چاہیے، جو شخص روزہ رکھ لے گا اس کا روزہ درست ہو گا اور جو شخص نہیں رکھے گا اس پر قضا کرنا لازم ہو گی۔“ پھر اللہ تعالیٰ نے مکہ کو فتح کر دیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پشت خانہ کعبہ کے ساتھ لگائی اور ارشاد فرمایا: ”اپنے ہتھیاروں کو روک لو، البتہ خزاعہ قبیلے کے لوگ بنو بکر (سے بدلہ لے سکتے ہیں)۔“ یہاں تک کہ ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مزدلفہ میں ایک شخص قتل ہو گیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ حرم ہے اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے تحت قابل احترام ہے، مجھ سے پہلے یہ کسی کے لیے حلال قرار نہیں دیا گیا اور میرے بعد بھی کسی کے لیے حلال نہیں ہو گا اور میرے لیے بھی تھوڑی سی دیر کے لیے اسے حلال قرار دیا گیا ہے، کسی بھی مسلمان کے لیے یہ بات جائز نہیں ہے کہ وہ اس میں ہتھیار نکال کر چلے، یہاں کی گھاس کو کاٹا نہیں جائے گا، یہاں کے درخت کو کاٹا نہیں جائے گا، یہاں کے شکار کو بھگایا نہیں جائے گا۔“ ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اذخر (کی اجازت دے دیجیے) کیونکہ وہ ہمارے گھروں اور قبرستان میں استعمال ہوتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اذخر کا حکم مختلف ہے، اللہ تعالیٰ کے سب سے زیادہ نافرمان تین لوگ ہیں: وہ شخص جو اللہ کے حرم میں کسی کو قتل کرے یا جو شخص اپنے قاتل کے علاوہ (یعنی قصاص کے بدلے کے علاوہ) کسی کو قتل کرے یا جو شخص زمانہ جاہلیت کی دشمنی کی بنیاد پر کسی کو قتل کرے۔“ ایک صاحب کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے بنو فلاں کی کنیز کے ساتھ صحبت کی تھی، تو اس کے ہاں بچہ ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے بچے کے بارے میں حکم دیجیے کہ وہ مجھے دیا جائے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ تمہاری اولاد (شمار نہیں ہو گا) کیونکہ اسلام میں یہ بات جائز نہیں ہے، جس شخص کے خلاف دعویٰ کیا گیا ہو وہ قسم اٹھانے کا زیادہ حق دار ہے ماسوائے اس صورت کے کہ ثبوت کے ذریعے ثابت ہو جائے، بچہ صاحبِ فراش کا ہوتا ہے اور زنا کرنے والے کے منہ میں پتھر ہوں گے۔“ ایک صاحب نے عرض کی: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! اثلب سے کیا مراد ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پتھر، جو شخص کسی ایسی عورت کے ساتھ زنا کا مرتکب ہوتا ہے جس کا وہ مالک نہ ہو یا کسی دوسری قوم کی عورت کے ساتھ زنا کا مرتکب ہوتا ہے اور وہ عورت بچے کو جنم دیتی ہے، تو وہ اس شخص کا بچہ شمار نہیں ہو گا، نہ وہ اس کا وارث بنے گا اور نہ ہی اسے اس کا وارث بنایا جائے گا۔ اہل ایمان اپنے علاوہ سب لوگوں کے لیے ایک ہاتھ کی مانند ہیں، ان کی جانیں برابر کی حیثیت رکھتی ہیں، ان کے آگے کا کوئی فرد اگر پناہ دے دیتا ہے تو سب سے پیچھے والا بھی اسے پورا کرے گا، کسی مومن کو کسی کافر کے بدلے میں قتل نہیں کیا جائے گا اور کسی ذمی کو اس کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے دوران (قتل نہیں کیا جائے گا)، دو مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد ایک دوسرے کے وارث نہیں بنیں گے، کسی عورت کے ساتھ اس کی پھوپھی پر یا اس کی خالہ پر نکاح نہیں کیا جائے گا اور کوئی عورت محرم کے بغیر تین دن کا سفر نہیں کرے گی اور تم لوگ فجر کے بعد اس وقت تک (کوئی نفل نماز) ادا نہیں کرو گے جب تک سورج نکل نہیں آتا اور عصر کے بعد اس وقت تک ادا نہیں کرو گے جب تک سورج غروب نہیں ہو جاتا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنايات/حدیث: 5996]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 582، 583، 585، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 828، 829، وابن الجارود فى "المنتقى"، 309، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1273، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1545، 1548، 1566، 1567، 1569، 5996، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4702» «رقم طبعة با وزير 5964»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن الإسناد. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1851
1851. عن عائشة قالت: قال رسولُ الله صلى الله عليه وسلم: من أدرك من العَصْرِ سَجْدَةً قبل أن تغربَ الشمسُ، أو من الصُبْحِ قبل أن تطلعَ فقد أدركها والسجدةُ إنما هي الركعة.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في المساجد (609) من طرق عن يونس، عن ابن شهاب، أنَّ عروة بن الزبير حدَّثه عن عائشة فذكرت مثله.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1772
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: قُرِئَ عَلَى ابْنِ وَهْبٍ أَخْبَرَكَ يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ، وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ يَعْنِي الشَّيْبَانِيَّ الْحَافِظَ ثنا تَمِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ ثنا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ، حَدَّثَهُ، عَنْ عَائِشَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْعَصْرِ سَجْدَةً قَبْلَ أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ أَوْ مِنَ الصُّبْحِ قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَقَدْ أَدْرَكَهُمَا" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ حَرْمَلَةَ وَزَادَ فِي الْحَدِيثِ" وَالسَّجْدَةُ إِنَّمَا هِيَ الرَّكْعَةُ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے عصر کی ایک رکعت سورج غروب ہونے سے پہلے پالی یا سورج طلوع ہونے سے پہلے اس نے صبح کی نماز پالی تو اس کی نماز درست ہے۔“
حدیث میں سجدہ سے مراد رکعت ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1772]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه مسلم 609»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2582
قَالَ: وَحَدَّثَنَا مَالِكٌ، أَنَّهُ بَلَغَهُ أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ، وَزَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ كَانَا يَقُولَانِ:" مَنْ أَدْرَكَ الرَّكْعَةَ قَبْلَ أَنْ يَرْفَعَ الْإِمَامُ رَأْسَهُ فَقَدْ أَدْرَكَ السَّجْدَةَ".
امام مالک رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ انہیں یہ بات پہنچی ہے کہ عبداللہ بن عمر اور زید بن ثابت رضی اللہ عنہما دونوں فرمایا کرتے تھے کہ جس نے امام کے سر اٹھانے سے پہلے رکوع پا لیا تو اس نے رکعت پا لی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2582]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ جيد فهو من بلاغات مالك»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5995
«من أدرك عرفة قبل طلوع الفجر فقد أدرك الحج»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص فجر طلوع ہونے سے پہلے عرفہ کو پا لے اس نے حج پا لیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5995]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [طب] عن ابن عباس. الإرواء 1064.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9512
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: مَنْ أَدْرَكَ الرَّكْعَةَ فَقَدْ أَدْرَكَ الْجُمُعَةَ، وَمَنْ لَمْ يُدْرِكِ الرَّكْعَةَ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”جو شخص (امام کے ساتھ) ایک رکعت پا لے اس نے جمعہ پا لیا، اور جو ایک رکعت بھی نہ پائے وہ چار رکعتیں پڑھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9512]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 309، حدیث 9546»
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5820، 5821، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5477، 5479، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 5375، 5376، 5381، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9543، 9545»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11448
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ ، قَالَا: ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَدْرَكَ عَرَفَةَ قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ فَقَدْ أَدْرَكَ الْحَجَّ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے فجر طلوع ہونے سے پہلے عرفات پا لیا اس نے حج پا لیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11448]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 202، حدیث 11496»
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9922، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2519، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 13853، 13854، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5329، 6302»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 857
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: قَالَ أَبُو ذَرٍّ - وَهُوَ آخِذٌ بِحَلْقَةِ الْبَابِ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا صَلَاةَ بَعْدَ الْفَجْرِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَلَا بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ إِلَّا بِمَكَّةَ ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا يَزِيدُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُؤَمَّلِ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّهُ أَخَذَ بِحَلْقَةِ بَابِ الْكَعْبَةِ، وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ الْكُبْرَى مِنْ طَرِيقِ حُمَيْدٍ مَوْلَى عَفْرَاءَ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ... بِهِ فَذَكَرَهُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: "إِلَّا بِمَكَّةَ، ثَلَاثًا".
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ فِي الْجَامِعِ وَصَحَّحَهُ قَالَ: وَفِي الْبَابِ عَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ مَسْعُودٍ، وَأَبِي سَعِيدٍ، وَعُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، وَابْنِ عُمَرَ، وَسَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، وَمُعَاذِ بْنِ عَفْرَاءَ، وَالصُّنَابِحِيِّ، وَسَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، وَعَائِشَةَ، وَكَعْبِ بْنِ مُرَّةَ، وَأَبِي أُمَامَةَ، وَعُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو. قَالَ: وَهُوَ قَوْلُ أَكْثَرِ الْفُقَهَاءِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَنْ بَعْدَهُمْ، أَنَّهُمْ كَرِهُوا الصَّلَاةَ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَبَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، قَالَ: وَأَمَّا الصَّلَوَاتُ الْفَوَائِتُ فَلَا بَأْسَ أَنْ تُقْضَى بَعْدَ الْعَصْرِ وَبَعْدَ الصُّبْحِ.
قَالَ: وَالَّذِي أَجْمَعَ عَلَيْهِ أَكْثَرُ أَهْلِ الْعِلْمِ عَلَى كَرَاهَةِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ وَبَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ إِلَّا مَا اسْتُثْنِيَ مِنْ ذَلِكَ، مِثْلُ الصَّلَاةِ بِمَكَّةَ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، وَبَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ بَعْدَ الطَّوَافِ، فَقَدْ رُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رُخْصَةٌ فِي ذَلِكَ، وَقَدْ قَالَ بِهِ قَوْمٌ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَنْ بَعْدَهُمْ، وَبِهِ يَقُولُ الشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَاقُ.
قَالَ: وَقَدْ كَرِهَ قَوْمٌ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَنْ بَعْدَهُمُ الصَّلَاةَ بِمَكَّةَ أَيْضًا بَعْدَ الْعَصْرِ وَبَعْدَ الصُّبْحِ. وَبِهِ يَقُولُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَمَالِكُ بْنُ أَنَسٍ وَبَعْضُ أَهْلِ الْكُوفَةِ.
مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے بیت اللہ کے دروازے کا حلقہ تھامے ہوئے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”فجر کے بعد سورج طلوع ہونے تک کوئی نماز نہیں ہے، اور نہ ہی عصر کے بعد سورج غروب ہونے تک کوئی نماز ہے، سوائے مکہ کے۔“
میں (بوصیری) کہتا ہوں: اسے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اپنی مسند میں قیس بن سعد کے طریق سے مجاہد رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے کہ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے کعبہ کے دروازے کا حلقہ تھاما اور فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا... پھر مکمل حدیث ذکر کی۔
امام بیہقی رحمہ اللہ نے اپنی سنن کبریٰ میں اسے حمید مولیٰ عفراء کے طریق سے قیس بن سعد رحمہ اللہ کے واسطے سے اسی طرح روایت کیا ہے، البتہ اس میں یہ الفاظ ہیں کہ ”سوائے مکہ کے“ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات) تین مرتبہ فرمائی۔
اس حدیث کا ایک شاہد سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی ہے جسے امام ترمذی رحمہ اللہ نے اپنی جامع میں روایت کر کے اسے صحیح قرار دیا ہے اور فرمایا کہ اس باب میں سیدنا علی، سیدنا ابن مسعود، سیدنا ابو سعید، سیدنا عقبہ بن عامر، سیدنا ابوہریرہ، سیدنا ابن عمر، سیدنا سمرہ بن جندب، سیدنا عبداللہ بن عمرو، سیدنا معاذ بن عفراء رضی اللہ عنہم، صنابحی رحمہ اللہ، سیدنا سلمہ بن اکوع، سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہما، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا، سیدنا کعب بن مرہ، سیدنا ابو امامہ اور سیدنا عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث مروی ہیں۔ امام ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور ان کے بعد کے اکثر فقہاء کا یہی قول ہے کہ وہ نمازِ صبح کے بعد طلوعِ آفتاب تک اور نمازِ عصر کے بعد غروبِ آفتاب تک نماز پڑھنے کو ناپسند کرتے تھے، البتہ رہی قضا نمازیں، تو انہیں عصر اور صبح کے بعد پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
امام ترمذی رحمہ اللہ مزید فرماتے ہیں کہ اکثر اہل علم کا اس بات پر اتفاق ہے کہ عصر کے بعد غروبِ آفتاب تک اور صبح کے بعد طلوعِ آفتاب تک نماز پڑھنا مکروہ ہے سوائے ان صورتوں کے جنہیں اس حکم سے مستثنیٰ کیا گیا ہے، جیسے مکہ مکرمہ میں طواف کے بعد عصر کے بعد غروب تک اور صبح کے بعد طلوعِ آفتاب تک نمازِ طواف ادا کرنا، کیونکہ اس سلسلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے رخصت منقول ہے اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم و مابعد کے اہل علم کی ایک جماعت اس کی قائل ہے، جن میں امام شافعی، امام احمد اور امام اسحاق رحمہ اللہ بھی شامل ہیں۔
امام ترمذی رحمہ اللہ یہ بھی فرماتے ہیں کہ اہل علم کی ایک جماعت جن میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور ان کے بعد کے حضرات شامل ہیں، مکہ مکرمہ میں بھی عصر اور صبح کے بعد نماز پڑھنے کو مکروہ قرار دیتے ہیں، اور یہی قول سفیان ثوری، مالک بن انس رحمہ اللہ اور بعض اہلِ کوفہ کا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المواقيت/حدیث: 857]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20951، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 851، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6523، 6531»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لضعف عبد الله بن المؤمل وانقطاع مجاهد عن أبي ذر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں