🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث نمبر 1007
شواہد الحدیث — مسند الحميدي حدیث نمبر 1007 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند الحمیدی: 1007
سنن ابن ماجہ: 576
مصنف ابن ابی شیبہ: 710
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 169
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1007
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلانَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لأَبِي هُرَيْرَةَ : إِنِّي رَجُلٌ كَثِيرُ الشَّعْرِ، وَلا يَكْفِينِي ثَلاثُ حَثَيَاتٍ؟ فَقَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكْثَرَ مِنْكَ شَعْرًا، وَأَطْيَبَ مِنْكَ، وَكَانَ يُحْثِي عَلَى رَأْسِهِ ثَلاثًا" .
سعید مقبری بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہا: میں ایک ایسا شخص ہوں، جس کے بال زیادہ ہیں، دونوں ہاتھوں میں تین مرتبہ بھر کے پانی ڈالنا میرے لیے کافی نہیں ہوگا، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بال اس سے بھی زیادہ تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تم سے بھی زیادہ پاکیزہ تھے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سر پر صرف تین مرتبہ پانی ڈال لیتے تھے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 1007]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن من أجل محمد بن عجلان، وأخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 578، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7536، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6538، والبزار فى «مسنده» برقم: 8491، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 701»

الحكم على الحديث:
إسناده
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 576
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ . ح وحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ جَمِيعًا، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ مَرْزُوقٍ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ،" أَنَّ رَجُلًا سَأَلَهُ عَنِ الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ؟ فَقَالَ: ثَلَاثًا، فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنْ شَعْرِي كَثِيرٌ، فَقَالَ: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ أَكْثَرَ شَعْرًا مِنْكَ وَأَطْيَبَ".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ان سے غسل جنابت کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا: تین بار (سارے جسم پر پانی بہائیں) تو وہ کہنے لگا: میرے بال زیادہ ہیں، اس پر انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تم سے زیادہ بال والے تھے، اور تم سے زیادہ پاک و صاف رہتے تھے۔ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 576]
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے ان سے غسل جنابت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: ”تین (لپ پانی سر پر ڈالو۔)“ اس شخص نے کہا: ”میرے بال بہت زیادہ ہیں۔“ حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال تم سے زیادہ تھے، اور وہ تم سے زیادہ پاکیزہ تھے۔“ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 576]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏(تفرد بہ ابن ماجہ) (صحیح)» ‏‏‏‏ (اس سند میں عطیہ ضعیف راوی ہیں، لیکن ابو ہریرہ کی اگلی حدیث سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے، یہ حدیث تحفة الاشراف میں «فضيل بن مرزوق عن عطية عن أبي سعيد» کے زیر عنوان موجود نہیں ہے، اور نہ ہی ابن حجر نے «النكت الظراف» میں اس پر کوئی استدراک کیا ہے، اور نہ ہی یہ مصباح الزجاجة میں موجود ہے لیکن «غاية المقصد في زوائد المسند (ق 37)» میں موجود ہے، ان شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ ابن ماجہ کے قدیم نسخوں میں یہ حدیث موجود نہیں ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
عطية العوفي ضعيف الحفظ مشھور بالتدليس القبيح (انظر ضعيف سنن أبي داود: 452) وفضيل يروي عن عطية الموضوعات قاله ابن حبان في المجروحين (2/ 209)
والحديث الآتي (الأصل: 577) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 399

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 710 ترقیم الشثری: -- 710
حدثنا وكيع ، عن فضيل بن مرزوق ، عن عطية ، عن ابي سعيد ان رجلا ساله فقال:" اغسل ثلاثا. فقال: إن شعري كثير. فقال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم اكثر شعرا منك واطيب"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ك، هـ]: (عن).
(٢) في [أ، خ]: سقطت.
(٣) ضعيف؛ لضعف عطية العوفي، أخرجه ابن ماجة (٥٧٦) وأحمد (١١٥١٠).

ایک آدمی نے حضرت ابو سعید سے غسل کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ اعضاء کو تین تین مرتبہ دھوؤ۔ اس نے کہا میرے بال زیادہ ہیں حضرت ابو سعید نے فرمایا ”حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال تم سے زیادہ اور اچھے تھے“۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 710]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن رجب الحنبلي: عطية هو العوفي فيه ضعف مشهور . قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف عطية العوفي .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 576، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11687، 11873، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 169، ترقيم محمد عوامة: 710»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 169
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، ثَنَا فُضَيْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: سَأَلَهُ رَجُلٌ عَنِ الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ، فَقَالَ: «‏‏‏‏ثَلَاثًا» ‏‏‏‏، فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنِّي كَثِيرُ الشَّعَرِ؟ فَقَالَ: «‏‏‏‏كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكْثَرَ شَعَرًا مِنْكَ وَأَطْيَبَ» ‏‏‏‏.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ان سے غسلِ جنابت کے متعلق دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: ”تین مرتبہ (پانی بہانا کافی ہے)۔“ اس شخص نے (تعجب سے) عرض کیا کہ میرے بال بہت گھنے ہیں؟ تو سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے موئے مبارک تم سے کہیں زیادہ گھنے اور حد درجہ پاکیزہ و معطر تھے۔“
اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے، اس کی سند میں موجود راوی عطیہ عوفی ضعیف ہے، تاہم غسل میں تین بار پانی بہانے کی اصل دیگر صحیح احادیث سے ثابت ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الغسل/حدیث: 169]
تخریج الحدیث: «قال ابن رجب الحنبلي: عطية هو العوفي فيه ضعف مشهور (فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب، ج 1، ص 265)»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 576، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11118، وأخرجه فتح الباري برقم: 253، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 666»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ وحسّنه المحقق لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں