الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. بَابُ جَامِعِ التَّرْغِيبِ فِي الصَّلَاةِ
نماز کی ترغیب میں متفرق احادیث
شواہد الحدیث — موطا امام مالك رواية يحييٰ حدیث نمبر 427 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 427
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3574
المعجم الاوسط: 9201
حدیث نمبر: 427
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " يَعْقِدُ الشَّيْطَانُ عَلَى قَافِيَةِ رَأْسِ أَحَدِكُمْ إِذَا هُوَ نَامَ ثَلَاثَ عُقَدٍ، يَضْرِبُ مَكَانَ كُلِّ عُقْدَةٍ عَلَيْكَ لَيْلٌ طَوِيلٌ فَارْقُدْ، فَإِنِ اسْتَيْقَظَ فَذَكَرَ اللَّهَ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ، فَإِنْ تَوَضَّأَ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ، فَإِنْ صَلَّى انْحَلَّتْ عُقَدُهُ، فَأَصْبَحَ نَشِيطًا طَيِّبَ النَّفْسِ، وَإِلَّا أَصْبَحَ خَبِيثَ النَّفْسِ كَسْلَانَ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”جب آدمی سو جاتا ہے تو باندھتا ہے شیطان اس کی گدی پر تین گرہیں، ہر گرہ مار کر کہتا جاتا ہے کہ ابھی تجھ کو بڑی رات باقی ہے تو سو رہ۔ پس اگر جاگتا ہے آدمی اور یاد کرتا ہے اللہ جل جلالہُ کو کھل جاتی ہے ایک گرہ، اگر وضو کرتا ہے کھل جاتی ہے دوسری گرہ، پھر اگر نماز پڑھتا ہے صبح کی کھل جاتی ہے تیسری گرہ، پس رہتا ہے وہ شخص اس دن خوش دل اور خوش مزاج، ورنہ رہتا ہے بد نفس مجہول۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 427]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1142، 3269، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 776، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1131، 1132، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2553، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1608، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1303، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1306، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1329، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4717، 4802، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7428، والحميدي فى «مسنده» برقم: 990، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6278، شركة الحروف نمبر: 391، فواد عبدالباقي نمبر: 9 - كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ-ح: 95»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3574
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ ذَكَرٍ وَلَا أُنْثَى إِلَّا وَعَلَى رَأْسِهِ جَرِيرٌ مَعْقُودٌ ثَلَاثَ عُقَدٍ حِينَ يَرْقُدُ فَإِنِ اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ فَذَكَرَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ فَإِذَا قَامَ فَتَوَضَّأَ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ فَإِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ انْحَلَّتْ عُقَدُهُ كُلُّهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَزَادَ:" وَأَصْبَحَ نَشِيطًا قَدْ أَصَابَ خَيْرًا فَإِنْ هُوَ نَامَ لَا يَذْكُرُ اللَّهَ أَصْبَحَ عَلَيْهِ عُقَدُهُ ثَقِيلًا وَرِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَزَادَ:" وَإِنِ اسْتَيْقَظَ قَالَ لَهُ الشَّيْطَانُ: عَلَيْكَ لَيْلٌ طَوِيلٌ ارْقُدْ فَيَعْقِدُ الشَّيْطَانُ عَلَيْهِ الْجَرِيرَ".

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو بھی مذکر یا مونث جب سوتا ہے، تو اس کے سر پر ایک رسی باندھ دی جاتی ہے، جس میں تین گرہیں لگا دی جاتی ہیں، اگر کوئی شخص بیدار ہو کر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرے، تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، اگر وہ اُٹھ کر وضو کرے تو ایک اور گرہ کھل جاتی ہے، اور اگر وہ اُٹھ کر نماز کی طرف جائے، تو تمام گرہیں کھل جاتی ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اور وہ چاق و چوبند حالت میں ہوتا ہے کہ اس نے بھلائی حاصل کر لی ہوتی ہے، اور اگر وہ سویا رہے، اور اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ کرے، یہاں تک کہ صبح ہو جائے، تو اُس کی گرہیں بوجھل ہو جاتی ہیں“۔ اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اگر وہ بیدار ہو جائے، تو شیطان اس سے کہتا ہے: آرام کرو رات بہت لمبی ہے سوئے رہو پھر شیطان اس پر گرہ لگا دیتا ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3574]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 13978، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2554، 2556»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9201
وَبِهِ: قَالَ: ذَكَرَ زَمْعَةُ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا مِنْ عَبْدٍ إِلَّا عَلَى رَأْسِهِ حَرِيرَةٌ مُعَقَّدَةٌ، فَإِذَا اسْتَيْقَظَ فَحَمِدَ اللهَ، وَقَامَ فَتَوَضَّأَ فَيُصَلِّي، حُلَّتِ الْعُقَدُ، وَإِنِ اسْتَيْقَظَ وَلَمْ يَحْمَدِ اللهَ، قَالَ لَهُ الشَّيْطَانُ: عَلَيْكَ لَيْلٌ طَوِيلٌ، ارْقُدْ، فَيَعْقِدُ الشَّيْطَانُ عَلَيْهِ الْحَرِيرَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر بندے کے سر پر ایک ریشمی ڈوری ہوتی ہے جس میں گرہیں لگی ہوتی ہیں۔ پھر جب وہ بیدار ہو کر اللہ کی حمد کرتا ہے، اور اٹھ کر وضو کرتا ہے اور نماز پڑھتا ہے تو ساری گرہیں کھل جاتی ہیں۔ اور اگر وہ بیدار ہو اور اللہ کی حمد نہ کرے تو شیطان اس سے کہتا ہے: ”ابھی تو لمبی رات باقی ہے، سو جاؤ۔“ چنانچہ شیطان اس پر ریشمی ڈوری کی گرہیں لگا دیتا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9201]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 262» »
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1133، (2/311) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2554، 2556، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14611، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2298»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1133، (2/311) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2554، 2556، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14611، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2298»
الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح