🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
854. إِذَا أَرَادَ اللَّهُ قَبْضَ عَبْدٍ بِأَرْضٍ جَعَلَ لَهُ فِيهَا حَاجَةً
اللہ تعالیٰ جب کسی بندے کی زمین (کے کسی ٹکڑے) میں روح قبض کرنا چاہتا ہے تو وہاں اس کے لیے کوئی حاجت پیدا کر دیتا ہے
شواہد الحدیث — مسند الشهاب حدیث نمبر 1396 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
مسند الشهاب: 1396
المستدرک علی الصحیحین: 1373
الجامع الكامل: 13017
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11831
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5606
المعجم الکبیر للطبرانی: 458
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1396
1396 - أنا قَاضِي الْقُضَاةِ أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، نا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ الْمُفَسِّرِ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الْقَاضِي، نا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، نا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ، نا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مَطَرِ بْنِ عُكَامِسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أَرَادَ اللَّهُ تَعَالَى قَبْضَ عَبْدٍ بِأَرْضٍ جَعَلَ لَهُ بِهَا حَاجَةً»
سیدنا مطر بن عکامس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ جب کسی بندے کی زمین (کے کسی ٹکڑے) میں روح قبض کرنا چاہتا ہے تو وہاں اس کے لیے کوئی حاجت پیدا کرتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1396]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 125، 126، 1363، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2146، والطبراني فى «الكبير» برقم: 807، 808، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2596، وأحمد: 227/5»
ابواسحاق اور سفیان مدلس راویوں کا عنعنہ ہے۔
وضاحت: تشریح: -
ان احادیث سے معلوم ہوا کہ ہر جان کو اسی جگہ موت آئے گی جہاں اللہ تعالیٰ ٰ چاہے گا اور یہ بات اللہ تعالیٰ ٰ کے سوا کسی کے علم میں نہیں کہ کون کہاں مرے گا؟ ارشاد باری تعالیٰ ٰ ہے:
﴿وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ﴾ ‎ (لقمان: 34) ”کوئی شخص نہیں جانتا کہ وہ کس زمین میں مرے گا بے شک اللہ سب کچھ جاننے والا پوری طرح باخبر ہے۔“
جب موت کا وقت آجاتا ہے تو بندہ کہیں بھی ہو اللہ تعالیٰ اسے کسی بہانے مقررہ جگہ پر لے آتا ہے۔ چنانچہ اسے کوئی ایسا ضروری کام پڑ جاتا ہے کہ خود بخود وہاں کھینچا چلا آتا ہے، روز مرہ مشاہدہ میں آتا رہتا ہے کہ انسان کسی کام کاج کے لیے نکلتا ہے تو اس کی موت گھر شہر اور علاقے سے دور دراز جگہ پر واقع ہو جاتی ہے حالانکہ ایسا ہونا اس کے وہم وگمان میں بھی نہیں ہوتا۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1373
ما حدَّثَناه أبو بكر أحمد بن سَلْمان الفقيه ببغداد، حدثنا الحسين بن بشار الخَيّاط، حدثنا إسحاق بن يوسف الأزرق، حدثنا داود بن أبي هند، عن الحسن، عن جُنْدُب بن سفيان قال: قال رسول الله ﷺ:"إذا أراد الله قبْضَ عبدٍ بأرضٍ، جَعَلَ له فيها - أو بها - حاجةً" (1) . ومنها:
سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کی روح کو کسی خاص زمین پر قبض کرنا چاہتا ہے تو اس کے لیے وہاں کوئی ضرورت یا کام پیدا کر دیتا ہے۔“ اور انہی میں سے ایک یہ ہے: [المستدرك على الصحيحين/كتاب الجنائز/حدیث: 1373]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله ثقات، غير أن فيه عنعنة الحسن» [ترقيم الرساله 1373] [ترقيم الشركة 1361]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13017
13017- عن أسامة بن زيد قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما جعل الله ميتة عبدٍ بأرض إلا جعل له بها حاجة.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه عبد الرزاق (20996) –ومن طريقه الطبراني في الكبير (1/144)- عن معمر، عن أيوب، عن أبي المليح، عن أسامة بن زيد فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11831
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا جُعِلَتْ مَنِيَّةُ عَبْدٍ بِأَرْضٍ إِلَّا جُعِلَ لَهُ فِيهَا حَاجَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْجَنَائِزِ فِي دَفْنِ كُلِّ مَيِّتٍ فِي التُّرْبَةِ الَّتِي خُلِقَ مِنْهَا.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کسی بندے کی موت، کسی مخصوص سرزمین پر آنی ہو، تو اس بندے کے لئے اُس جگہ پر کوئی کام بنا دیا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے اس نوعیت کی کچھ احادیث کتاب الجنائز میں گزر چکی ہے، جن میں یہ بات مذکور ہے کہ ہر میت کو اسی مٹی میں دفن کیا جاتا ہے، جس مٹی سے اُسے پیدا کیا گیا ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11831]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (461)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 461، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1327»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5606
«ما جعل الله منية عبد بأرض إلا جعل له فيها حاجة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ نے کسی بندے کی موت جس زمین میں مقرر کی وہاں اس کے لیے کوئی ضرورت بھی رکھی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5606]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [طب الضياء] عن أسامة بن زيد. الصحيحة 1222.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 458
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا جَعَلَ اللهُ مَنِيَّةَ عَبْدٍ بِأَرْضٍ إِلَّا جَعَلَ لَهُ فِيهَا حَاجَةً.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ جب کسی بندے کی موت کسی سرزمین میں مقدر کر دیتا ہے تو اس کی کوئی نہ کوئی ضرورت اسی سرزمین کی طرف لگا دیتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 458]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 178، حدیث 461»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1327، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20996»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں